وزارت آیوش
ساتویں نیچروپیتھی ڈے پر ہیلتھ کیمپ کے ذریعے 1500 بزرگوں تک نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی کی پہنچ
ملک گیر مہم گاندھیائی اصولوں کے مطابق 'صحت مند بڑھاپے اور لمبی عمر' کو فروغ دیتی ہے
Posted On:
19 NOV 2024 5:36PM by PIB Delhi
ساتویں نیچروپیتھی ڈے کے موقع پر اہم پہل کے تحت ، آیوش کی وزارت کے ماتحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی (این آئی این) نے 'صحت مند بڑھاپے اور لمبی عمر' کے موضوع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پورے ہندوستان میں مہم شروع کی ہے۔یہ مہم بیماریوں کے خلاف حفاظتی اقدامات کے طور پر فطرت کی نگہبانی اور پائیدار زندگی کے گاندھیائی اصولوں پر زور دیتی ہے، جس کا ہدف ہندوستان کی بڑھتی ہوئی عمررسیدہ آباد ی کی فلاح و بہبود ہے۔
ہندوستان میں معمر شہریوں کی تعداد (عمر 60+) 2050 تک 153 ملین سے بڑھ کر 347 ملین ہو جائے گی، جس کے پیش نظر یہ مہم ہمدردی کو فروغ دینے، صحت بخش تغذیہ کو فروغ دینے، صحت مند طرز زندگی کو اپنانے، اور جذباتی اور ذہنی صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ مزید برآں،یہ پہل فطرت کے ساتھ دوبارہ جڑنے اور ماحولیاتی اور آلودگی سے پیدا ہونے والے صحت کے مسائل سے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔
اس مہم کے ضمن میں ، این آئی این نے پونے اور اس کے آس پاس کے 35 اولڈ ایج ہومز میں ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا ہے، جس سے تقریباً 1,500 بزرگ افراد تک پہنچ کویقینی بنایا گیا ہے۔ ان کیمپوں میں یوگا سیشن، صحت سے متعلق مباحثے، اور نیچروپیتھی کے علاج شامل تھے جو معمر شہریوں کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے بنائے گئے تھے۔
اس پہل پر تبصرہ کرتے ہوئے، این آئی این، پونے کی ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) ستیہ لکشمی نے کہا، " چھوٹے کنبے کے آج کے دور میں، بزرگوں کو اکثر سماجی اور جذباتی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہماری مہم نہ صرف جسمانی صحت کی خدمات فراہم کرتی ہے بلکہ کمیونٹی سازی اور ہمدردی کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ مزید برآں، ہم اسکول کے بچوں کو بھی بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے مشغول کر رہے ہیں۔"
مہم کا مقصد، 'جسمانی صحت کے لیے فطرت کا رخ کریں اور جذباتی اور ذہنی صحت کے لیے کمیونٹی میں واپسی ہے، جس سے فطرت سے جڑنے اور مجموعی صحت کے لیے کمیونٹی کے روابط کو فروغ دینے کی ضرورت اجاگر ہوتی ہے۔
نیچروپیتھی ڈے کی تقریبات کے ضمن میں، این آئی این نے انٹر کالجیٹ انٹلیکچوئل میٹ کا اعلان کیا ہے، جو 10-11 جنوری، 2025 کو پونے میں طے کیاگیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ملک بھر کے یوگا اور نیچروپیتھی کالجوں کے 500 طلبہ کو صحت مند مسابقہ اور علم کے تبادلے میں شامل ہونے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
نیچروپیتھی ڈے کا اعلان پہلی بار وزارت آیوش نے 2018 میں کیا تھا تاکہ لوگوں کو صحت کے ذریعے بااختیار بنانے کے اپنے عہد کی تصدیق کی جا سکے۔ 18 نومبر کی تاریخ اس طورپر اہمیت رکھتی ہے کیونکہ مہاتما گاندھی 1945 میں آل انڈیا نیچر کیور فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے تاحیات چیئرمین بنے تھے۔
********
(ش ح۔ م ش ع۔م ذ)
UN.2645
(Release ID: 2074747)
Visitor Counter : 15