وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین  جناب روی اگروال نے ہندوستانی بین الاقوامی تجارتی میلے (آئی آئی ٹی ایف-2024) میں ٹیکس دہندگان کا لاؤنج  ملک  کے معماروں کو وقف کیا


سی بی ڈی ٹی نے آئی آئی ٹی ایف میں ٹیکس دہندگان کی آسانی کے لیے براہ راست ٹیکس کے مختلف پہلوؤں پر پانچ معلوماتی بروشرز بھی جاری کیے

ٹیکس دہندگان کے لاؤنج  میں ٹیکس دہندگان کی آگاہی کے لیے مختلف خدمات اور صارفین کے موافق وسائل  کی پیشکش

ٹیکس دہندگان کے لاؤنج میں بچوں کے خصوصی گوشے کے علاوہ نکڑ ناٹک، کوئز شو، بچوں کے لیے ڈرائنگ/پینٹنگ کے مسابقے، ٹیکسیشن اور ملک کی تعمیر کے موضوعات پر میجک شوز وغیرہ کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے

Posted On: 18 NOV 2024 8:41PM by PIB Delhi

ماضی کی روایت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے، محکمہ انکم ٹیکس نے ، پرگتی میدان، نئی دہلی میں 14 سے 27 نومبر 2024 تک منعقدہ انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر، 2024  میں ٹیکس دہندگان کا لاؤنج پیش کیا ہے۔

ٹیکس دہندگان کے لاؤنج کو آج سی بی ڈی ٹی بورڈ کے ممبران اور محکمہ انکم ٹیکس کے سینئر افسران کی موجودگی میں سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) کے چیئرمین جناب روی اگروال نے عام لوگوں کے لیے وقف کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017IYK.jpg

جناب روی اگروال اور سی بی ڈی ٹی بورڈ کے اراکین نے ٹیکس دہندگان کی آسانی اور  سہولت کے لیے  براہ راست ٹیکس کے مختلف پہلوؤں پر پانچ معلوماتی بروشرز بھی جاری کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024G8T.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032QS6.jpg

'وکِسِت بھارت  میں میری شراکت ، میراٹیکس  میری ذمہ داری ' کے عنوان پر بنائے گئے  لاؤنج میں  جدید ہندوستان کی تعمیر میں ٹیکس دہندگان کے اہم کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے اور اس کا مقصد ٹیکس دہندگان کی خدمات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، اور شہریوں کو اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کرناہے۔

‘وکست بھارت ’ کے موضوع کی عکاسی کرتے ہوئے، پویلین کا مرکزی ڈھانچہ 2047 تک عالمی سطح پر چمکنے کی ہندوستان کی توقعات کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ لاؤنج ٹیکس دہندگان کی آگاہی  کے لیے مختلف خدمات، اور صارفین کے موافق وسائل پیش کرتا ہے، جیسے:

  1. پین /ای پین کے اطلاق میں تعاون، آدھار پین کی لنکنگ اور پین سے متعلق  استفسارات۔
  2. فائلنگ  اور فارم 26اے ایس (ٹیکس کریڈٹ)، ٹی ڈی ایس میں مدد اورای –فائلنگ سے متعلق استفسارات۔
  3. بین الاقوامی ٹیکس سے متعلق سوالات۔
  4. فیس لیس اسیسمنٹ سے متعلق استفسارات اور اپیل سے متعلق امور۔
  5. ٹیکس دہندگان کی خدمات اور ای-نیوارن کی شکایات وغیرہ کے بارے میں مختلف اقدامات۔

 نئی نسل میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے، لاؤنج  میں بچوں کے لیے خصوصی چلڈرن  کارنر پیش کیا گیا ہے جہاں نوجوان  مہمان  ہینڈ آن، انٹرایکٹو سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں جن سے انہیں  کھیل کود کے ماحول میں ٹیکسیشن اور شہری فرائض کے کلیدی تصورات سے روشناس کرایاجائے گا۔ اس مقام  پربورڈ گیمز، وی آر گیمز، ڈیجیٹل کامک بکس، 'آیکار' گیم وغیرہ جیسی سرگرمیاں پیش کی جاتی ہے۔

زائرین کے لیے تفریحی لمس  کا اضافہ کرتے ہوئے ، لاؤنج میں ٹیکسیشن اور  ملک کی تعمیر کے موضوعات پر نکڑ ناٹک، کوئز شو، بچوں کے لیے ڈرائنگ/پینٹنگ کے مسابقے، میجک شوز وغیرہ جیسے پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00474BK.jpg

ٹیکس دہندگان کا لاؤنج  سے ای گورننس کے ماڈل کے طورپر محکمہ کے ارتقاء اور ایماندار ٹیکس دہندگان کے سہولت کار  کے بطور نمائندگی ہوتی ہے،  اور ملک کی ترقی میں شراکت دار کی حیثیت سے ٹیکس دہندگان کا کردار  نمایاں ہوتاہے۔

********

 (ش ح۔  م ش ع۔م ذ)

UN.2630


(Release ID: 2074637) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi , Punjabi