وزارت خزانہ
(i) 6.79 فیصد سرکاری تمسکات 2034 اور (ii) نئے سرکاری تمسکات 2074 کی فروخت (اجراء / ازسر نو اجراء) کے لیے نیلامی
Posted On:
18 NOV 2024 6:35PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے(i) ایک سے زائد قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 22000کروڑ روپے (برائے نام) کی مشتہر کردہ رقم کے عوض ’ 6.79 فیصد سرکاری تمسکات2034‘، (ii) ایک سے زائد قیمت کے طریقہ استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 10000کروڑ روپے(برائے نام) کی مشتہر کردہ رقم کے عوض’نئے سرکاری تمسکات2074 ‘کی نیلامی برائے فروخت (اجراء/ازسرنواجراء) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کے پاس مذکورہ بالا ہر تمسکات کے بالمقابل 2,000 کروڑ روپے تک کی اضافی سبسکرپشن برقرار رکھنے کا متبادل ہوگا۔ یہ نیلامیاں ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ 22 نومبر 2024(بروز جمعہ) کو کی جائیں گی۔
سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کے لیے اسکیم کے مطابق، تمسکات کی فروخت کی مطلع شدہ رقم کا 5 فیصد تک حصہ، اہل افراد اور اداروں کو مختص کیا جائے گا۔
نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی، دونوں بولیاں 22نومبر 2024 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سلوشن (ای-کبُیر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی جائیں۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح ساڑھے دس بجے اور صبح 11 بجے اور مسابقتی بولیاں صبح ساڑھے 10 سے ساڑھے 11 بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں۔
نیلامی کے نتائج کا اعلان 22نومبر 2024 (بروز جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کو ادائیگی 25نومبر 2024 (بروز پیر) کو کرنا ہوگی۔
ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ جاری کردہ ‘سنٹرل گورنمنٹ سکیورٹیز میں لین دین کب جاری کیا گیا’ کے رہنما خطوط کے مطابق، سرکلر نمبر آر بی آئی/2018-19/ 25 بتاریخ 24 جولائی 2018 کے ذریعے جاری کردہ‘ ٹریڈنگ کے لیے سیکورٹیزکے لیے اہل ہوں گی’ سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق اہل ہوں گے، جو کہ وقت بوقت ترمیم شدہ ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2601
(Release ID: 2074381)
Visitor Counter : 7