ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چھتیس گڑھ میں ملک کے 56 ویں ٹائیگر ریزرو کو نوٹیفائی کیا گیا


گرو گھاسی داس- تمور پنگلا ٹائیگر ریزرو 2800 مربع کلومیٹر پر محیط، ملک میں تیسرا سب سے بڑا ٹائیگر ریزرو ہوگا

Posted On: 18 NOV 2024 5:17PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے ملک کے 56ویں ٹائیگر ریزرو کے طور پر چھتیس گڑھ کے گرو گھاسی داس تمور پنگلا ٹائیگر ریزرو کے نوٹیفکیشن کے بارے میں قوم کو آگاہ کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں، وزیر موصوف نے کہا، ’’جیسا کہ ہندوستان ٹائیگرکے تحفظ میں نئے سنگ میل کو چھو رہا ہے، ہم نے چھتیس گڑھ میں گرو گھاسی داس-تمور پنگلا کو 56 ویں ٹائیگر ریزرو کے طور پر نوٹیفائی کیا ہے۔ گرو گھاسی داس تمور پنگلا ٹائیگر ریزرو 2829 مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔

 

چھتیس گڑھ کی حکومت نے نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی (این ٹی سی اے) کے مشورے پر، چھتیس گڑھ کے مانیندر گڑھ-چیرمیری- بھرت پور، کوریا، سورج پور اور بلرام پور اضلاع میں گرو گھاسی داس-تمور پنگلا ٹائیگر ریزرو کو نوٹیفائی کیا۔ ٹائیگر ریزرو، جس کا کل رقبہ 2829.38 مربع کلومیٹر پر محیط ہے، جس میں 2049.2 مربع کلومیٹر کا بنیادی/اہم شیرمسکن شامل ہے، گرو گھاسی داس نیشنل پارک اور تمور پنگلا وائلڈ لائف سینکچری پر مشتمل ہےاور اس کا بفر 780.15 مربع کلومیٹر ہے۔ یہ آندھرا پردیش میں ناگرجُناساگر-سریسیلم ٹائیگر ریزرو اور آسام میں مانس ٹائیگر ریزرو کے بعد ملک کا تیسرا سب سے بڑا ٹائیگر ریزروہے۔ گرو گھاسی داس- تمور پنگلا ٹائیگر ریزرو ملک میں نوٹئیفائی ہونے والا 56 واں ٹائیگر ریزرو بن گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JQIJ.jpg

تحفظ کے لیے منظر نامے کے نقطہ نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے جیسا کہ ہندوستان کے قومی جنگلی حیات کے منصوبے میں تصور کیا گیا ہے، نو نوٹیفائی شدہ ٹائیگر ریزرو مدھیہ پردیش میں سنجے ڈوبری ٹائیگر ریزرو سے متصل ہے اور تقریباً 4500 مربع کلومیٹر کا ایک لینڈ اسکیپ کمپلیکس بناتا ہے۔ مزید یہ کہ ٹائیگر ریزرو مغرب میں مدھیہ پردیش کے بندھو گڑھ ٹائیگر ریزرو سے اور مشرق میں جھارکھنڈ کے پالاماؤ ٹائیگر ریزرو سے جڑا ہوا ہے۔ نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی نے اکتوبر 2021 میں گرو گھاسی داس- تمور پنگلا ٹائیگر ریزرو کو نوٹیفائی کرنے کے لیے حتمی منظوری دی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EQKZ.jpg

چھوٹا ناگپور سطح مرتفع اور جزوی طور پر بگھیل کھنڈ کے سطح مرتفع میں واقع  اس ٹائیگر ریزرو کو متنوع خطوں، گھنے جنگلات، ندیوں اورنہروں سے نوازا گیا ہے جو ایک بھرپور حیواناتی تنوع کو پناہ دینے کے لیے سازگار ہیں اور اس میں ٹائیگر کے لیے اہم رہائش گاہیں ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZQVZ.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004P7RF.jpg

کل 753 انواع جن میں 365 بغیر ریڑھ کی ہڈی والےحیوانات اور388 ریڑھ کی ہڈی والے حیوانات شامل ہیں، کو گرو گھاسی داس تمور پنگلا ٹائیگر ریزرو سے زولوجیکل سروے آف انڈیا نے دستاویز کیا ہے۔بغیر ریڑھ کی ہڈی والے حیوانات کی نمائندگی زیادہ تر طبقاتی کیڑے کے ذریعے کی جاتی ہے۔ ریڑھ کی ہڈی والے حیوانات میں پرندوں کی 230 اقسام اور ممالیہ جانوروں کی 55 انواع شامل ہیں جن میں دونوں گروپوں کی معدومیت کے خطرے سے دوچار متعدد انواع شامل ہیں۔

اس نوٹیفکیشن کے ساتھ، چھتیس گڑھ اب 4 ٹائیگر ریزرو کا گھر ہے، جو پروجیکٹ ٹائیگر کے تحت نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی سے جاری تکنیکی اور مالی امداد کے ساتھ پرجاتیوں کے تحفظ کو لازماً مضبوط بنائے گا۔

*****

U.No:2594

ش ح۔ا ک، ع د


(Release ID: 2074339) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Tamil