اسٹیل کی وزارت
آر آئی این ایل نے سری لنکا کے کولمبو میں منعقد انٹرنیشنل کنونشن آن کوالٹی کنٹرول سرکلس (آئی سی کیو سی سی -2024)میں 3 باوقار گولڈ ایوارڈز جیتے
Posted On:
15 NOV 2024 8:32PM by PIB Delhi
انٹرنیشنل کنونشن آن کوالٹی کنٹرول سرکلس (آئی سی کیو سی سی -2024) کا انعقاد سری لنکا ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ آف کوالٹی اینڈ پروڈکٹیویٹی (ایس ایل اے اے کیو پی) نے 11 سے 14 نومبر تک سری لنکا کے کولمبو میں ہائیبرڈ موڈ (ذاتی طو رپر اور آن لائن )میں کیا۔
وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے کارپوریٹ ادارے آر آئی این ایل سے 3 ایل کیو سی(لین کوالٹی سرکل) ٹیموں یعنی ایس بی ایم (اسپیشل بار مل) سے ’آر مر‘ کیو اے اینڈ ٹی ڈی (کوالٹی ایشورنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ)سے ’ترنگنی‘ اور ایم ایم ایس -1 (اسٹیل میلٹ شاپ -1)سے ’سادھنا‘ نے وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے سینٹر فار ایچ آر ڈی سے اپنے کیس اسٹڈیز(او لائن) پیش کیں۔
محکمۂ ایس بی ایم کی کیو سی ٹیم ’’آر مر ‘‘میں جناب بی وی شیواجی، جناب ممیدی آدتیہ، جناب نمّی پرتھوی راج، جناب سنیاسی راؤ یلمانچی اور جناب دھننجے کروبا پر مشتمل تھی۔ اس ٹیم نے ساخت کے نقصان کو ختم کرکے پاور اور فری ہک (پی اینڈ ایف) چین ڈاؤن ٹائم کو کم کرنے پر اپنی کیس اسٹدی پیش کی۔
محکمۂ کوالٹی اشورینس اینڈ ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کی کیو سی ٹیم ’ترنگنی ‘ میں محترمہ گریکا شیسما، محترمہ انشیکا ہوٹیال، محترمہ سنگدھا لیٹیسیا ناگ، محترمہ یلاوجیا سوجنیا اور محترمہ مہادسوگیتھا سری شامل تھیں اور انہوں نے ’’مائکرو ڈیوفیوزن سیلز کا استعمال کرتے ہوئے پانی میں سائنائڈ ڈیٹرمنیشن ‘‘پر اپنی کیس اسٹڈی پیش کی۔
ایس ایم ایس-1 کی کیو سی ٹیم ’’سادھنا‘‘ جس میں جناب سری نواسا راجو وی، جناب بھانو کرن بنڈا، جناب ایم ستیہ نارائنا اور جناب آئی موہنا راؤ شامل تھے۔ انہوں نے ’’سرج ہاپر-2 موڈیفکیشن‘‘ پر اپنا کیس اسٹڈی پیش کیا۔
آر آئی این ایل کی مذکورہ بالا تینوں ٹیموں نےآئی سی کیو سی سی-2024 میں باوقار ’گولڈ ایوارڈز‘ حاصل کیے ہیں۔
واضح رہے کہ آر آئی این ایل کی ٹیمیں اس سے قبل بھی کئی بار بین الاقوامی سطح پر اس طرح کے کئی باوقار اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔
جناب اے کے سکسینہ، سی ایم ڈی(اضافی چارج)،آر آئی این ایل نے آر آئی این ایل لین کوالٹی سرکل ٹیموں (ایل کیو سی) کے تمام اراکین اور عہدیداروں کو ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پرآر آئی این ایل کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی۔
*******
U.No:2586
ش ح۔ا ک، ع د
(Release ID: 2074264)
Visitor Counter : 32