قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے این ایچ آر سی کا وزارت امور خارجہ کے اشتراک سے گلوبل ساؤتھ کے آٹھ ممالک کے این ایچ آر آئیز کے لیے انسانی حقوق پر آئی ٹی ای ایگزیکٹو کی صلاحیت سازی کا پروگرام اختتام پذیر


سینئر ایگزیکٹو سطح کے 33شرکاء نے انسانی حقوق، انسانی بہبود اور متعلقہ بہترین طریقوں کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ ہوئے

ممتاز ماہرین نے ان سے مختلف موضوعات پر 19 سیشنز میں بات چیت کی، جن میں جمہوریت، سماجی، اقتصادی اور ثقافتی حقوق، ڈیجیٹل سیکورٹی اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی فریم ورک شامل ہیں

شرکاء نے معلومات کے تبادلے کے ذریعے گلوبل ساؤتھ کو بااختیار بنانے والی ممالک کے درمیان یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے این ایچ آرسی کے اقدام کی تعریف کی

یہ پہل ہندوستان کے این ایچ آر سی  کی عالمی شراکت داروں کے ساتھ  تعاون کو بڑھانے،  انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے اصولوں کو تقویت دینے کی وسیع حکمت  کا حصہ ہے

Posted On: 16 NOV 2024 8:14PM by PIB Delhi

ہندوستان کے  قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این ایچ آر سی)، مرکزی وزارت برائے ہندوستانی تکنیکی اور اقتصادی تعاون (آئی ٹی ای سی) کے اشتراک سے اور مرکزی وزارت خارجہ کے تعاون سے  انسانی حقوق سے متعلق گلوبل ساؤتھ کے آٹھ ممالک کے قومی انسانی حقوق کے اداروں (این ایچ آر آئیز) کے 33 شرکاء کے لیے  اپنے چھ روزہ ایگزیکٹو صلاحیت سازی کے پروگرام کو 11 سے 16 نومبر 2024 تک کامیابی کے ساتھ  مکمل کیا۔ ان میں مالدیپ، منگولیا، میانمار، نیپال، فلپائن، سری لنکا، تھائی لینڈ اور اردن شامل ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد مکالمے کو فروغ دینا، تجربات کا اشتراک، بہترین طرز عمل اور پوری دنیا اور خاص طور پر گلوبل ساؤتھ میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے صلاحیت پیدا کرنا تھا۔ یہ پہل عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے، انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے اصولوں کو تقویت دینے کے لیے ہندوستان کے این ایچ آر سی  کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DQ96.jpg

 

افتتاحی اور اختتامی سیشن کے علاوہ، ممتاز ماہرین کے ذریعے جمہوریت، سماجی، اقتصادی اور ثقافتی حقوق  ، ڈیجیٹل سیکورٹی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے فریم ورک سمیت مختلف موضوعات پر منعقد کیے گئے  19 اجلاس میں شرکاء کو انسانی حقوق، انسانی بہبود اور متعلقہ بہترین طریقوں کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کروایا گیا ۔  شرکاء نے انسانی حقوق کے تحفظ، شمولیت کو فروغ دینے اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے عالمی جنوب کے عزم کو تقویت دیتے ہوئے بہترین طریقوں کا تبادلہ کیا۔ انہیں ہندوستانی فن اور ثقافت کو سمجھنے کے لیے فیلڈ وزٹ کے لیے بھی لے جایا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003C8C1.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GV1G.jpg

 

پروگرام کا آغاز افتتاحی سیشن کے ساتھ ہوا، جس سے ہندوستان کے این ایچ آر سی کی قائم مقام چیئرپرسن، محترمہ وجیا بھارتی سیانی نے خطاب کرتے ہوئے مشترکہ خیالات، ثقافتی اخلاقیات اور گلوبل ساؤتھ کی خواہشات کا تذکرہ کیا، خاص طور پر ایشیائی کمیونٹیز ،جو تمام انسانوں کے بنیادی وقار اور مساوات کی قدر کرتی ہیں۔ ہندوستان کے این ایچ آر سی کے سکریٹری جنرل جناب  بھرت لال نے افتتاحی کلمات میں ایشیا میں  جنم لینے والی مختلف تہذیبوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ہندوستان میں تنوع، انسانی حقوق کے احترام اور عدم تشدد کے طرز زندگی کے بارے میں بات کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005ISR0.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004O26K.jpg

 

افتتاح کے بعد، پہلے دن کے پروگرام میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق، ڈیموکریسی ان ایکشن: آزادانہ اور منصفانہ انتخابات، انسانی حقوق کے فریم ورک اور ایس ڈی جیز اور ہندوستان کے این ایچ آر سی ، اس کے مینڈیٹ اور کام کاج پر چار تکنیکی سیشن ہوئے۔ سیشنز کو  ہندوستان کے این ایچ آر سی کے سابق رکن، ڈاکٹر ڈی ایم مولے ،سابق ڈی جی، الیکشن کمیشن آف انڈیا، جناب  اکشے راؤت، ہندوستان کے اقوام متحدہ میں ریزیڈنٹ کوآرڈی نیٹر جناب شومپی شارپ اور سابق این ایچ آر سی رجسٹر (قانون)، جناب سورجیت ڈے نے خطاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008LZDZ.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0079TIF.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0066WMT.jpg

 

دوسرے دن، شرکاء نے ہندوستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی فریم ورک، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شکایات کے انتظام اور ازالے، این ایچ آر سی اور بین الاقوامی آؤٹ ریچ، تعاون اور شراکت داری، اور این ایچ آر سی کے تحقیق، تربیت، آؤٹ ریچ اور ایڈووکیسی کے نقطہ نظر پر بات چیت کی۔  ان سے ہندوستان کے این ایچ آر سی کے سکریٹری جنرل، جناب بھرت لال، ہندوستان کے  این ایچ آر سی کے  رجسٹرار (قانون)، جناب جوگندر سنگھ،  ہندوستان کے این ایچ آر سی کے جوائنٹ سکریٹریز، محترمہ انیتا سنہا اور جناب دیویندر کمار نیم نے خطاب کیا۔

صلاحیت سازی کے پروگرام کے تیسرے دن، چار سیشن انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تھے: تحقیقات، اسپاٹ انکوائری اور رپورٹس کا تجزیہ، سائبر اسپیس اور انسانی حقوق: سائبر سیکورٹی کو یقینی بنانا، انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے ایچ آر ڈیز، این جی اوز اور سی ایس اوز کے ساتھ شراکت داری پر منعقد ہوئے، جس سے جناب منوج یادو، ڈی جی، آر پی ایف، جناب مکتیش چندر، خصوصی مانیٹر، این ایچ آر سی، جناب سندیپ چاچڑا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ایکشن ایڈ ایسوسی ایشن نے خطاب کیا۔ بعد ازاں پی ایم میوزیم کا دورہ کیا۔

چوتھے دن، سیشنز میں سماجی، اقتصادی اور ثقافتی حقوق کا فروغ: زندگی کا معیار اور وقار، مشن لائیف: پائیداری اور انسانی حقوق، ہندوستانی خطے میں   انسانی حقوق کا ارتقا، ہندوستان اور عالمی جنوبی: ترقیاتی تعاون اور شراکت کا احاطہ کیا گیا ۔ یہ ہندوستان کے این ایچ آر سی کے سکریٹری جنرل جناب بھرت لال، مشن ڈائریکٹر، نیتی آیوگ، جناب یوگل کشور جوشی، این ایچ آر سی کے سابق ممبر، جسٹس ایم ایم  کمار اور اقوام متحدہ، نیویارک میں ہندوستان کے سابق سفیرجناب  اسوک کمار مکھرجی نے بالترتیب خطاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0117XY6.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010JJAJ.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0091V5D.jpg

 

پانچویں دن، نیتی آیوگ کے رکن، ڈاکٹر وی کے پال نے سستی اور معیاری صحت کی دیکھ بھال تک یونیورسل رسائی پر ایک سیشن سے خطاب کیا اور این ایچ آر سی کے سابق ممبر، جناب راجیو جین نے کمزور اور پسماندہ گروپوں کے تحفظ پر خصوصی توجہ دینے پر بات کی۔ آخری سیشن، جس کی صدارت ہندوستان کے این ایچ آر سی کی جوائنٹ سکریٹری، محترمہ انیتا سنہا اور ایس ایس پی وکرم مینا نے کی،  اس میں شرکاء کو انسانی حقوق کے ابھرتے ہوئے مسائل اور بہترین طریقوں کا اشتراک کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ شرکاء نے ہندوستان کے این ایچ آر سی کے اقدام کی ستائش کی اور کہا کہ یہ ایک آنکھ کھولنے والا ہے اور اس قسم کے پروگرام سے گلوبل ساؤتھ اور ان کے این ایچ آر آئیز کے درمیان یکجہتی کو مزید تقویت ملے گی۔ یہ ضروری ہے کہ ہم مل کر کام کریں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013VW30.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012MMI2.jpg

اپنے اختتامی خطاب میں، سکریٹری خارجہ، جناب وکرم مصری نے کہا کہ ہندوستانی آئین انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ میں زندگی، آزادی، مساوات اور وقار کے حقوق کوتحفظ  فراہم کرتا ہے۔ ہندوستان کے این ایچ آر سی کے سکریٹری جنرل، جناب بھرت لال نے کہا کہ اس پروگرام نے اپنے متعلقہ ممالک میں انسانی حقوق اور وقار کو مزید تحفظ دینے اور فروغ دینے کے لیے تجربات اور خیالات کا اشتراک کرنے کا موقع فراہم کیا۔ این ایچ آر سی، ڈی جی (آئی) اجے بھٹناگر، جوائنٹ سکریٹری محترمہ انیتا سنہا اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس چھ روزہ پروگرام کے نتیجے میں گلوبل ساؤتھ میں انسانی حقوق اور لوگوں کے وقار کے تحفظ اور فروغ کے لیے بہتر آئیڈیاز سامنے آئیں گے۔ ہندوستان کے این ایچ آر سی ایسے پروگراموں کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image015R2JQ.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0147B8C.jpg

 

آج کے اختتامی دن آگرہ کے تاج محل کے ثقافتی دورے کا بھی شرکاء  نے مشاہدہ کیا ۔ اس دورے نے انسانی حقوق کی گفتگو میں وراثت کی اہمیت کو اجاگر کیا، جس میں ہندوستان کی تنوع اور باہمی احترام کی بھرپور میراث کا جشن منایا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image016157V.jpg

*********

 

 

ش ح ۔  م ش۔  ت ع

U. No.2576


(Release ID: 2074218) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi