وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ٹی 25 بولارڈ پل ٹگ یووان کا آغاز

Posted On: 18 NOV 2024 10:03AM by PIB Delhi

حکومت ہند کی ‘ میک ان انڈیا’ اور‘ آتم نربھر بھارت’ پہل کے مطابق میسرس ٹیٹا گڑھ ریل سسٹم لمٹیڈ (میسرس ٹی آر ایس ایل) کے ساتھ چھ 25 ٹی بی پی ٹک کو بنانے اور ڈلیوری کا معاہدہ مکمل ہوا۔

ٹگس انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے درجہ بندی کے قوانین کے تحت بنائے جا رہے ہیں۔ ایم ؍ اس ٹی آر ایس ایل کولکتہ نے ان ٹگس کی ترسیل ہندوستانی بحریہ کے آپریشنز کے لیے آہستہ آہستہ شروع کر دی ہے۔ یہ ٹگس انڈمان اور نکوبار کمانڈ اور ایسٹرن نیول کمانڈ میں ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ چلائے جائیں گے۔

سی ایم ڈی کیسر باسو، گروپ کمانڈر این سی سی، کولکتہ نے 17 نومبر 24 کو  ایم ؍ ایس  ٹیٹا گڑھ ریل سسٹم لمٹیڈ کولکتہ میں سیریز کے چوتھے ٹگ (یووان) کے آغاز اور پانچویں اور چھٹے ٹگس (اوجاس اور سبل) کے کیل بچھانے کی تقریب کی صدارت کی۔ یہ ٹگس 2025 میں ہندوستانی بحریہ کو فراہم کیے جائیں گے۔

ٹی 25 بی پی ٹگس بحری جہازوں اور آبدوزوں کو جٹی پر آکر مال اتارنے، مال اتار کر جانے، موڑنے اور محدود پانی کے دائرے میں چالوں کے دوران مدد فراہم کریں گے، جس سے براہ راست آئی این پلیٹ فارمز کے آپریشن میں مدد ملے گی۔ ٹگس آئی این پلیٹ فارمز کے ساتھ ساتھ اور لنگر خانے میں آگ بجھانے میں مدد فراہم کریں گے اور اس کے علاوہ محدود تلاش اور ریسکیو آپریشنز کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)EKKQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)3U7O.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)2P23.jpg

***********

U.No:2570

ش ح۔م ع ن، ع ن


(Release ID: 2074155) Visitor Counter : 12


Read this release in: Hindi , English