بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب جیتن رام مانجھی نے 43 ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر 2024  آئی آئی ٹی ایف  میں،  ایم ایس ایم ای پویلین کا کیا  افتتاح


ایم ایس ایم ای پویلین میں 200 نمائش کنندگان کی شرکت ، جو ملک کی 29 ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں

Posted On: 16 NOV 2024 2:31PM by PIB Delhi

مائیکرواسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی نے آج نئی دہلی میں 43 ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف ) میں ہال نمبر 6 میں ایم ایس ایم ای پویلین  کا افتتاح کیا۔ ان کے ساتھ ڈاکٹر رجنیش، اے ایس اینڈ ڈی سی (ایم ایس ایم ای) اور ایم ایس ایم ای کی وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی تھے۔

پویلین کا مرکزی موضوع ’’گرین ایم ایس ایم ای ‘‘ہے، جس میں وزارت کی توجہ ایم ایس ایم ایز کے ذریعے اپنے کاروباری کاموں کو تبدیل کرنے کے لیے کلین اورگرین ٹیکنالوجیز کو اپنانے پر زور دیتی ہے۔ مزید برآں پویلین ’’پی ایم وشوکرما اسکیم‘‘ کو بھی نمایاں کرتا ہے، جو کہ 18 تجارتوں میں مصروف کاریگروں اور دستکاروں کو آخر تک مدد فراہم کرنے کے لیے وزارت کی اہم اسکیم ہے۔ یہ اسکیم ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 17 ستمبر 2023 کو شروع کی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013Q32.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00275QR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034JXE.jpg

آئی  آئی ٹی ایف 2024کے 43ویں ایڈیشن میں ایم ایس ایم ایز پویلین میں 200 نمائش کنندگان کی شرکت ہے جو ملک کی 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  علا قوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ مصنوعات کی ایک وسیع رینج، جس میں ٹیکسٹائل، ہینڈلوم، دستکاری، کشیدہ کاری، چمڑے کے جوتے، کھیل اور کھلونے، بانس کے دستکاری، گنے کی اشیاء، جواہرات اور زیورات، سیرامکس اور مٹی کے برتنوں کی مصنوعات، مکینیکل اشیاء وغیرہ شامل ہیں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ یہ میلہ مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای )کے لیے موقع فراہم کرتا ہے، خاص طور پر خواتین اور درج فہرست اور درج ذات قبائل کی ملکیت والے، اور خواہش مند اضلاع سے تعلق رکھنے والے کاروباریوں کے لیے، اپنی مصنوعات اور خدمات کو ممکنہ صارفین کے بہت بڑے کینوس  تک فروغ دینے کا سبب بنتے ہیں ۔

اس جامع ترقی کے لیے وزارت کے عزم کے مطابق، 200 اسٹالز میں سے، 71فیصد  اسٹال خواتین کاروباریوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں، اور 45فیصد  درج فہرست اور درج ذات قبائل کاروباریوں کو مفت الاٹ کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، خواہش مند اضلاع کے کاروباری افراد کے لیے 35فیصد  اسٹال مختص کیے گئے ہیں اور 85فیصد  سے زیادہ شرکاء  پہلی بار( فرسٹ ٹائمر) آئے  ہیں۔

جناب  جیتن رام مانجھی نے پویلین میں مختلف نمائش کنندگان سے بات چیت کی اور میلے میں ان کی شرکت کے لیے ان کی حوصلہ افزائی بھی  کی۔’ پی ایم وشوکرما ‘اسکیم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک ’نکڑ ناٹک‘ بھی پیش کیا گیا۔

*****

ش ح ۔ال

U-2540


(Release ID: 2073863) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Marathi , Hindi