امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیکورٹی فورسز کو منی پور میں امن و امان کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت

Posted On: 16 NOV 2024 2:23PM by PIB Delhi

منی پور میں سیکورٹی کا منظرنامہ پچھلے کچھ دنوں سے نازک بنا ہوا ہے۔ تنازعہ میں دونوں برادریوں کے مسلح شرپسند تشدد میں ملوث رہے ہیں جس کے نتیجے میں بدقسمتی سے جانوں کا نقصان ہوا اور امن عامہ میں خلل پڑا۔ تمام سیکیورٹی فورسز کو امن و امان کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جو بھی پرتشدد اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اہم معاملات کو موثر جانچ کے لیے این آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوام سے گزارش ہے کہ امن برقرار رکھیں، افواہوں پر یقین نہ کریں اور ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔

****

(ش ح۔اص)

UR No 2539


(Release ID: 2073862) Visitor Counter : 18