عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ عوامی شکایات کے مؤثر ازالہ سے متعلق قومی ورکشاپ سے خطاب کریں گے
ورکشاپ میں مرکزی وزارتوں/محکموں اور ریاستی حکومتوں کے 500 اہلکار شرکت کریں گے
ورکشاپ عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے آگے کا روڈ میپ تیار کرے گی
Posted On:
16 NOV 2024 1:52PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے عوامی شکایات کے موثر، بروقت اور بامعنی ازالہ کے لیے اور ان کی ہدایت کے پیش نظر کہ تمام وزارتیں/محکمے اپنے شکایات کے ازالے کے نظام کو مسلسل بہتر بنائیں، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ(ڈی اے آر پی جی) ’عوامی شکایات کے مؤثر ازالے‘ پر 18 نومبر 2024 کو وگیان بھون، نئی دہلی کے ہال نمبر 6میں ایک قومی ورکشاپ کا انعقاد کرے گا۔ یہ تقریب جوابدہ حکمرانی اور عوامی شکایات کے طریقہ کار کے ساتھ شہریوں کے تجربات کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، جیسا کہ وزیر اعظم کی ہدایات میں بیان کیا گیا ۔
عملہ جات، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ مہمان خصوصی ہوں گے، جو کلیدی خطبہ پیش کریں گے اور شکایات کے ازالے کو تقویت دینے کے لیے کلیدی اقدامات کا آغاز کریں گے۔
ان اقدامات میں شامل ہیں:
شکایات کے ازالے کی تشخیص اور انڈیکس(جی آر اے آئی) 2023،
سی پی جی آر اے ایم ایس موبائل ایپ 2.0، اور
ورکشاپ کی جھلکیاں:
ورکشاپ میں حکومت ہند اور ریاستی حکومتوں کی وزارتوں/محکموں کے سینئر عہدیداروں کے ذریعہ 5 سیشن اور 22 پیشکشیں شامل ہوں گی۔ بحث کے موضوع میں شامل ہیں:
اختراعی شکایات کے ازالے کے حل:ڈی اے آر پی جی سی پی جی آر اے ایم ایس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیٹا اینالیٹکس کے استعمال کو اجاگر کرے گا اور نیکسٹ جین سی پی جی آر اے ایم ایس اور شکایات کے ازالہ کے ذہین حل پر توجہ مرکوز کرے گا۔
نالج پارٹنرز کے ساتھ تعاون: بھاشینی، آئی آئی ٹی کانپور سی پی جی آر اے ایم ایس کو بڑھانے میں اپنے تعاون کا مظاہرہ کریں گے۔
کلیدی وزارتوں کی طرف سے بہترین طرز عمل: وزارتوں/محکموں جیسے کہ ریلوے، سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی)، ریزرو بینک آف انڈیا،سیبی، محکمہ ڈاک کے ذریعے پریزنٹیشنز، جن میں سے سبھی شہریوں کی شکایات کے انتظام کے لیے موثر حکمت عملیوں کا اشتراک کریں گے۔
ریاستوں اور اے ٹی آئیزجیسے کیرالہ، آندھرا پردیش، یوپی اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن اینڈ منیجمنٹ (یوپی اے اے ایم)اور ہریانہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (ایچ آئی پی اے) سے بہترین طرز عمل
مکمل اجلاس میں سکریٹری ڈی اے آر پی جی جناب وی سری نواس اور سکریٹری کوآرڈینیشن محترمہ وندنا گرنانی بھی شرکت کریں گی۔
****
(ش ح۔اص)
UR No 2537
(Release ID: 2073851)
Visitor Counter : 21