نیتی آیوگ
ویمن انٹرپرینیورشپ فورم کی خواتین سیلون اور بیوٹی پارلر مالکان کو بااختیار بنانے کے لیے اربن کمپنی کے ساتھ شراکت داری
یہ پروگرام مقامی سیلون اور پارلر چلانے والی خواتین کاروباریوں کی مدد پر توجہ مرکوز کرتا ہے
خواتین کاروباریوں کو چھ اہم شعبوں میں تربیت دی جائے گی - ہنر، قانون اور تعمیل، مالیات تک رسائی، مارکیٹ اور کاروباری ترقی کی خدمات، رہنمائی اور نیٹ ورکنگ
Posted On:
15 NOV 2024 3:43PM by PIB Delhi
ویمن انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم ( ڈبلیو ای پی)نے اپنے ایوارڈ ٹو ریوارڈ پہل کے تحت خوبصورتی اور تندرستی کے شعبے میں اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے خواتین ایم ایس ایم ایز کی مدد کرنے کے لیے پائلٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ مائیکرو سیو کنسلٹنگ کے ذریعہ کئے گئے ایک بنیادی مطالعہ میں 100,000 (ایک لاکھ )سے زیادہ خواتین ایم ایس ایم ایز کے ساتھ چار اہم شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے ، جس میں : خوبصورتی اور تندرستی، ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ، خوردہ تجارت اور خوردو نوش۔ پائلٹ پروگرام نے خوبصورتی اور فلاح و بہبود کے شعبہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے افتتاح سے اس کا آغاز کیا۔ اس پائلٹ اقدام کا مقصد پروگرام کے ذریعے حاصل کردہ بصیرت اور سیکھنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں خواتین ایم ایس ایم ایز کو بڑھانا ہے۔
اربن کمپنی مائیکرو یونٹس میں کام کرنے والی خواتین کی شناخت اور ان کے کاروبار کی ترقی میں معاونت کے لیے دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اس پروگرام کی سربراہی کرے گی۔ یہ عمل کھلی درخواست کی بنیاد پر ایک گروپ کے انتخاب کے ساتھ شروع ہوگا اور دہلی این سی آر سے مخصوص معیار کی بنیاد پر 25 خواتین کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ یہ پروگرام ان خواتین کو جامع تربیت اور مدد فراہم کرکے بااختیار بنائے گا، انہیں اپنے سیلون کے کاروبار کو فروغ دینے ،بڑھانے اور بیوٹی انڈسٹری میں زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔
خیال رہے ڈبلیو ای پی 2018 میں نیتی آیوگ میں ایک مجموعی پلیٹ فارم کے طور پر شامل ہوا اور 2022 میں ایک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں تبدیل ہوا۔ ڈبلیو ای پی کا مقصد خواتین کی زیرقیادت ترقی کو ایک حقیقت کے طور پر فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے خواتین انٹرپرینیورشپ ماحولیاتی نظام کو مضبوط و مستحکم کرنا ہے۔ یہ حکومت، کاروبار، انسان دوستی، اور سول سوسائٹیز کے تمام ماحولیاتی اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک فورم فراہم کرتا ہے تاکہ ان کے اقدامات کو توسیع پذیر، پائیدار اور موثر پروگراموں کے لیے تعاون، ہم آہنگ اور تیز تر کیا جا سکے، جس سے خواتین کاروباریوں کے لیے مثبت اور بڑے اثرات مرتب ہوں گے۔ ڈبلیو ای پی کے پاس 20 سے زیادہ سرکاری اور نجی شعبے کے شراکت دار ہیں جو ہندوستان میں خواتین کاروباریوں کو مضبوط کرنے کے لیے تعاون کر رہے ہیں۔ ایک ایگریگیٹر پلیٹ فارم کے طور پر یہ موجودہ اسٹیک ہولڈرز کو کاروباری ترقی کی چھ ایکو سسٹم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تعاون کرنے اور اکٹھا ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے، یعنی ایکسیس ٹو فنانس؛ مارکیٹ روابط؛ تربیت اور مہارت؛ رہنمائی اور نیٹ ورکنگ اور کاروباری ترقی کی خدمات وغیرہ۔
2023 میں ڈبلیو ای پی نے ایوارڈ ٹو ریوارڈ پروگرام کے آغاز کے ساتھ شراکت داری کو ادارہ جاتی بنانے کی طرف ایک فیصلہ کن قدم اٹھایا جس کے تحت اسٹیک ہولڈرز خواتین کاروباریوں کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں اور کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہیں۔ یہ ایک پلگ اینڈ پلے فریم ورک ہے، جو ایکو سسٹم کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ بامعنی اثر پیدا کرنے والے سائز اور پیمانے کے پروگرام تیار کرنے میں تعاون کریں۔ اس شراکت داری کے ذریعہ ڈبلیو ای پی اور اربن کمپنی بیوٹی سیلون انڈسٹری میں خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
تیس ہزار(30،000) سے زیادہ خواتین کاروباریوں کے ساتھ جو پہلے سے ڈبلیو ای پی کے ساتھ منسلک ہیں، اربن کمپنی کے ساتھ شراکت داری ایک منفرد پبلک پرائیویٹ تعاون ہے جس کا مقصد خواتین کو خوبصورتی اور تندرستی کے شعبے میں فروغ دینا اور ان کی مدد کرنا ہے۔ یہ پبلک پرائیویٹ تعاون نہ صرف خواتین کو اپنے کاروبار کو آزادانہ طور پر چلانے کے لیے ہنر اور علم سے آراستہ کرے گا بلکہ نئے مواقع اور آمدنی میں اضافے کے دروازے بھی کھولے گا۔
نیتی آیوگ کی پرنسپل اکنامک ایڈوائزر اور مشن ڈبلیو ای پی کی ڈائریکٹر محترمہ انا رائے نے کہا-"خواتین کی قیادت میں ترقی کے حصول کے لیے خواتین کاروباریوں کی مدد کرنا بہت ضروری ہے۔ ڈبلیو ای پی خواتین کاروباریوں کو تربیت، ہنر مندی، وسائل تک رسائی، سرپرستوں اور نیٹ ورکس تک جامع مدد فراہم کرتا ہے۔ حمایت کا یہ تسلسل انہیں اپنے کاروباری سفر کو تیز کرنے کے قابل بناتا ہے۔ خواتین خوبصورتی پر غلبہ رکھتی ہیں، اور فلاح و بہبود کے شعبے کے لیےیہ ضروری ہے کہ وہ اس شعبے میں زیادہ منافع بخش ادارے بنائیں اور اربن کمپنی کے ساتھ تعاون خواتین کے لیے خوبصورتی اور تندرستی کے شعبہ میں ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی تشکیل کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے وہ مزید پائیدار کاروبار تخلیق کر سکیںٌٗٗ۔
٭٭٭٭٭
ش ح۔ ظ ا
UR No.-2514
(Release ID: 2073702)
Visitor Counter : 9