بجلی کی وزارت
بھارتی گرڈ کے ذریعے نیپال سے بنگلہ دیش تک بجلی کی پہلی سہ فریقی منتقلی کا افتتاح
Posted On:
15 NOV 2024 3:02PM by PIB Delhi
بجلی ، مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر ، جناب منوہر لال نے بنگلہ دیش کی وزارت بجلی، توانائی اور معدنی وسائل کے مشیر جناب محمد فوزل کبیر خان اور نیپال کی وزارت توانائی، آبی وسائل اور آبپاشی کے وزیر جناب دیپک کھڑکا کے ساتھ مل کر نیپال سے بنگلہ دیش تک بجلی کی منتقلی کا افتتاح کیا۔ یہ تقریب نیپال کی وزارت توانائی، آبی وسائل اور آبپاشی کے زیر اہتمام ایک ورچوئل طریقے پر منعقد ہوئی۔ یہ تاریخی موقع بھارت کے گرڈ کے ذریعے انجام دی جانے والی بجلی کی پہلی سہ فریقی منتقلی کی نشان دہی کرتا ہے۔
- حکومتِ ہند نے نیپال کے سابق وزیر اعظم جناب پشپ کمال دہل ’پر چند ‘ کے 31 مئی سے 3 جون 2023 کے دوران بھارت کے دورے کے موقع پر نیپال سے بنگلہ دیش تک بھارتی گرڈ کے ذریعے پہلی سہ فریقی بجلی کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔ اس دورے کے دوران، دونوں فریقوں نے توانائی کے شعبے سمیت سب ریجنل تعاون کو بڑھانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا تھا، جو تمام شراکت داروں کے باہمی فائدے کے لیے معیشتوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائے گا۔
- اس کے بعد 3 اکتوبر 2024 کو کٹھمنڈو میں این ٹی پی سی ودیوت ویپار نگم، نیپال الیکٹریسٹی اتھارٹی اور بنگلہ دیش پاور ڈیولپمنٹ بورڈ کے درمیان بجلی فروخت کا ایک سہ فریقی معاہدہ طے پایا۔
- توقع ہے کہ نیپال سے بنگلہ دیش تک بھارت کے ذریعے بجلی کی اس منتقلی کا آغاز توانائی کے شعبے میں سب ریجنل رابطے کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
******
ش ح۔ش ا ر۔ ول
Uno- 2511
(Release ID: 2073671)
Visitor Counter : 14