کانکنی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آئی آئی ٹی ایف 2024 میں’معدنیات سے سنگ میل تک‘ کے تھیم پر مرکوز پویلین کا افتتاح کیا، جس میں وکست بھارت کے لیے ہندوستان کی کان کنی کی اختراعات کی نمائش کی گئی ہے
پویلین میں ایچ سی ایل، نالکو، ہنڈالکو، ہندوستان زنک، ڈی ایم ایف ، جے این اے آر ڈی ڈی سی، این آئی آر ایم، جی ایس آئی اور ایم ای سی ایل کے اسٹال شامل ہیں
Posted On:
14 NOV 2024 6:31PM by PIB Delhi
کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج نئی دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ایف ٹی) 2024 میں وزارت کانکنی کے پویلین کا افتتاح کیا۔ ’معدنیات سے سنگ میل تک‘ کے تھیم پر مرکوز، پویلین پائیدار اور اختراعی کان کنی کے طریقوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، خود انحصار ہندوستان کو فروغ دینے اور کلیدی قومی سنگ میل کو حاصل کرنے میں معدنیات کے اہم کردار کو ظاہر کرتا ہے۔
افتتاحی تقریب میں وزارت کانکنی کے سکریٹری جناب وی ایل کانتھا راؤ اور وزارت کوئلہ کے سکریٹری، جناب وکرم دیو دت اور وزارت کے سینئر افسران، فیلڈ دفاتر اور صنعت کے نمائندوں کی موجودگی میں مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کے ذریعہ ربن کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور روایتی چراغ روشن کی گئی۔
کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ماضی سے حال تک ہندوستان کے کان کنی کے سفر کا پتہ لگانے والی ایک متاثر کن فلم بھی ریلیز کی۔ یہ دلکش فلم اس شعبے کے ارتقاء کا جشن مناتی ہے، اہم کامیابیوں اور اختراعات کی نمائش کرتی ہے۔ وزیر موصوف نے ایچ سی ایل، نالکو، ہنڈالکو، ہندوستان زنک، ڈی ایم ایف ، جے این اے آر ڈی ڈی سی، این آئی آر ایم، جی ایس آئی اور ایم ای سی ایل جیسی بڑی تنظیموں کی کامیابیوں اور شراکت کو دیکھتے ہوئے تمام اسٹالوں کا بھی دورہ کیا، اور جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار طریقوں کا مشاہدہ کیا جن پر وہ عملدر آمد کر رہے ہیں۔
مرکزی وزیر نے پویلین کے تجربہ زون میں زیر زمین کان کی ورچوئل سواری بھی کی۔ جے این اے آر ڈی ڈی سی کے زیرقیادت ری سائیکلنگ کے اقدامات نے شرکاء کو پائیداری کی کوششوں میں تعاون کرتے ہوئے ماحول دوست طریقوں میں مصروف ہونے کی ترغیب دی۔ جناب ریڈی نے ڈی ایم ایف اسٹال پر سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) کے ساتھ بھی بات چیت کی، مقامی مصنوعات کو فروغ دینے اور کمیونٹی کی بہتری میں تعاون کرنے میں ان کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے مقامی برادریوں کو بااختیار بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور پائیدار ترقی میں ان کے اہم کردار کی تعریف کی۔
وزیر موصوف نے بعد میں پویلین میں پریس سے بات چیت کرتے ہوئے، ہندوستان کی ترقی میں کان کنی کے شعبے کی اہمیت، پائیدار طریقوں اور قومی ترقی کو چلانے والے اسٹریٹجک اقدامات کے بارے میں اپنے خیالات کا اشتراک کیا۔ انہوں نے وکست بھارت 2047 کے وژن کے مطابق مقامی کاروباری اداروں کی حمایت اور اس شعبے میں ترقی کو فروغ دینے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
کانکنی کی وزارت 14 سے 27 نومبر تک جاری رہنے والے آئی آئی ایف ٹی 2024 کے تمام شرکاء کو اس کے پویلین کا دورہ کرنے کے لیے گرمجوشی سے مدعو کرتی ہے۔ یہ پویلین ’معدنیات سے سنگ میل تک‘ کے تھیم کے تحت قومی ترقی اور پائیداری میں کان کنی کے شعبے کے تعاون کی مثال پیش کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ن م(
2494
(Release ID: 2073535)
Visitor Counter : 6