کوئلے کی وزارت
کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر 2024 میں کول انڈیا لمیٹڈ کے اسٹال کا افتتاح کیا
Posted On:
14 NOV 2024 6:36PM by PIB Delhi
کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج نئی دہلی کے پرگتی میدان میں منعقد ہونے والے انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) 2024 میں کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے پویلین کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں سکریٹری، وزارت کوئلہ جناب وکرم دیو دت اورسکریٹری، وزارت کان کنی جناب وی ایل کانتھا راؤ، سینئر افسران کے ساتھ موجود تھے۔ یہ تقریب توانائی کی حفاظت، اختراعی کان کنی، اور پائیدار طریقوں میں ہندوستان کی پیش رفت کو اجاگر کرتا ہے، جس سے قومی اور بین الاقوامی زائرین کی توجہ مبذول ہوتی ہے۔
سی آئی ایل پویلین نے فخر کے ساتھ رائل بنگال ٹائیگر سے متاثر نئے گولڈن جوبلی لوگو اورمیسکوٹ "انگارا" کی نمائش کی۔ لوگو ہندوستان کے توانائی کے شعبے کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر سی آئی ایل کے کردار کی نشاندہی کرتا ہے، جو جدت اور پائیداری کی علامت ہے، جبکہ میسکوٹ ہندوستان کے کوئلے کے کان کنوں کی طاقت اور لچک کی نمائندگی کرتا ہے۔
پویلین کے ایک اہم حصے نے وزارت کوئلہ کے کول گیس کاری کے اقدام کو اجاگر کیا، جس کو تمام شعبوں میں زبردست پرجوش ردعمل ملا ہے۔ اس اقدام سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی توقع ہے۔ کوئلے کی گیس کی فراہمی کے منصوبوں کے لیے وزارت کوئلہ کی مالیاتی ترغیب کی اسکیم میں صنعت کے کھلاڑیوں کی جانب سے پرجوش ردعمل اور مضبوط شرکت دیکھنے میں آئی، جو صاف کوئلے کی طرف ہندوستان کی منتقلی کے کلیدی اہل کار کے طور پر کوئلے کی گیس کی صلاحیت میں بڑھتے ہوئے اعتماد کی نشاندہی کرتی ہے۔ پانچ گذارشات کے ساتھ جن میں تین زمرہ I (سرکاری و نجی شعبہ کی اکائیوں یا پی ایس یو کے جوائنٹ وینچر) اور دو زمرہ III (مظاہرے کے منصوبے/چھوٹے پیمانے کے پلانٹس) میں کم کاربن، متنوع کوئلے کے شعبے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
لیتھیم اور کوبالٹ جیسی اہم معدنیات کے حصول کے لیے سی آئی ایل کے اسٹریٹجک اقدامات، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھی نمایاں تھے۔ اس نقطہ نظر کا مقصد ان اہم وسائل پر ہندوستان کے درآمدی انحصار کو کم کرنا ہے، جس سے اس طرح کے معدنیات پر انحصار کرنے والی مختلف صنعتوں کی ترقی میں مدد ملے گی۔
انٹرایکٹو پی ایم گتی شکتی کی نمائش نے پی ایم گتی شکتی پورٹل پر بڑی کانوں کی نقشہ سازی اور جی آئی ایس پر مبنی ڈیٹا کے ساتھ سی آئی ایل کے انضمام کے بارے میں بصیرت فراہم کی۔ یہ انٹرفیس، سی آئی ایل کے اثاثوں جیسے کہ زمین اور کان کنی کے آپریشن پر مرکوز ہے، اور قومی ماسٹر پلان کے تحت بڑے پیمانے پر، اسٹریٹجک منصوبوں کی منصوبہ بندی کے لیے ایک مربوط، کثیر شعبہ جاتی جائزہ کے قابل بناتا ہے۔ پی ایم گتی شکتی پورٹل بین محکمہ جاتی اور بین وزارتی تال میل کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، پروجیکٹ کی منصوبہ بندی، نگرانی، اور اثاثہ جات کے انتظام کے لیے ایک مربوط نقطہ نظر پیش کرتا ہے جو شفافیت اور کارکردگی کوفروغ دیتا ہے۔
سی آئی ایل پویلین میں انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ای آر پی) سسٹم کی ایک تفصیلی نمائش پیش کی گئی ہے، جس کا ڈھانچہ اس کے سات ضروری ماڈیول: پروڈکشن اینڈ پلاننگ، میٹریلز مینجمنٹ، فنانس اینڈ کاسٹنگ، پروجیکٹ سسٹم، ہیومن کیپیٹل مینجمنٹ، پلانٹ مینٹیننس، اور سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن کے ارد گرد تشکیل دیا گیا ہے۔ اس نمائش میں ریئل ٹائم ڈیٹا اور تمام کاروباری افعال میں مربوط رپورٹنگ کے لیے بنیادی ذخیرے کے طور پرای آر پی سسٹم کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔ 21 ہسپتالوں میں ہاسپٹل مینجمنٹ سسٹم (ایچ ایم ایس) کا انضمام بھی پیش کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ یہ کس طرح رجسٹریشن سے لے کر ملازمین، خاندانوں، سی ایس آر سے مستفید ہونے والوں اور بیرونی زائرین کے لیے مریضوں کی دیکھ بھال کو فروغ دیتا ہے۔
سی ایم ایس ایم ایس اور اس سے منسلک موبائل ایپ، کھانن پرہری، جو وزارت کوئلہ کی طرف سے شروع کی گئی ہے، کو بھی غیر مجاز کان کنی سے نمٹنے کے لیے موثر ٹول کے طور پر دکھایا گیا۔ایم ایس ایم ایس پلیٹ فارم صارفین کو غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں کی اطلاع دینے، شکایات کو ٹریک کرنے اور نتائج کی نگرانی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ حفاظت اور ریگولیٹری نفاذ کو بڑھا کر، سی ایم ایس ایم ایس کوئلے کے وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے میں ایک انمول آلہ کے طور پر کام کرتا ہے۔
افتتاح کے دوران، وزیر موصوف نے پائیداری کو ترجیح دیتے ہوئے ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں سی آئی ایل کے کردار کی ستائش کی۔ چونکہ ہندوستان دنیا میں کوئلہ پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، اس لیے ہندوستان سی آئی ایل کے ماحول دوست توانائی کے اہداف کے مطابق، اختراعی، ماحول دوست کان کنی کی تکنیکوں کو اپنانے کے لیے پرعزم ہے۔ نمائش میں سی ایس آر کے اقدامات بھی شامل تھے، جن میں ’جیوتی‘—خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک پروگرام اور ’آل ویمن ریسکیو ٹیم‘ بھی شامل تھی۔ انہوں نے سماجی و اقتصادی ترقی میں، خاص طور پر کوئلے سے مالا مال علاقوں میں روزگار پیدا کرنے، دیہی مدد اور علاقائی ترقی کے ذریعے سی آئی ایل کے تعاون کی بھی تعریف کی۔
آئی آئی ایف ٹی 2024 میں سی آئی ایل اسٹال پر آنے والوں کو ماہرین کے ساتھ ایک انٹرایکٹو تجربہ پیش کرتا ہے، جو ہندوستان کی معیشت اور ماحولیات پر سی آئی ایل کے مثبت اثرات کی نشاندہی کرتا ہے۔
ہندوستان کابین الاقوامی تجارتی میلہ سی آئی ایل کے لیے شراکت داروں ، صنعت کے شراکت داروں اور عوام کے ساتھ وابستہ ہونے کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، شفافیت کو فروغ دیتا ہے اورملک کی تعمیر میں اس کے کردار کے تئیں بیداری کو فروغ دیتا ہے۔ وزارت کوئلہ اور سی آئی ایل توانائی کی حفاظت کو یقینی بنانے اور پائیدار، خود انحصاری کی جانب ہندوستان کے سفر کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ن م(
2492
(Release ID: 2073534)
Visitor Counter : 13