وزارت دفاع
ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے پارادیپ میں علاقائی سطح کی آلودگی سے نمٹنے کی مشق کا انعقاد کیا
Posted On:
14 NOV 2024 8:01PM by PIB Delhi
کوسٹ گارڈ ریجن (نارتھ ایسٹ) کے زیراہتمام انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر نمبر 7 (اوڈیشہ) نے 12 سے 14 نومبر 2024 تک پارا دیپ میں علاقائی سطح کی آلودگی سے نمٹنے کی مشق کا انعقاد کیا۔ اس مشق کا مقصد تیل کے اخراج اور دیگر سمندری آلودگی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تیاری اور ہم آہنگی کو بڑھانا تھا۔
اس مشق میں پارادیپ سے دور سمندر میں آئی سی جی جہاز پر پیشہ ورانہ پرزینٹیشن، مباحثے اور ماک ڈرل جیسی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ شامل تھا۔ اس وسیع منظر نامے پر مبنی مشق نے حساس ساحلوں پر تیل کے اخراج سے نمٹنے کے لیے قابل قدر بصیرت اور مؤثر ردعمل کی حکمت عملی فراہم کی۔ علاقائی سطح کی اسٹیک ہولڈر تنظیموں جیسے پارا دیپ پورٹ اتھارٹی، دھرما پورٹ، گوپال پور پورٹ، بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ، ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ، انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ اور اوڈیشہ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کے کلیدی شرکا نے مشق میں حصہ لیا۔
آئی سی جی پورے ہندوستان میں آلودگی کے ردعمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور سمندری ماحول کے تحفظ اور ساحلی برادریوں کی لچک کو یقینی بنانے کے لیے اپنی وابستگی کے ساتھ تمام اسٹیک ہولڈروں کے لیے تربیت اور حقیقی وقت پر مبنی مشقوں کا انعقاد کرتا ہے۔
*********
ش ح۔ ف ش ع
U: 2496
(Release ID: 2073533)
Visitor Counter : 14