وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈی او نے گائیڈڈ پیناکا ویپن سسٹم کے پرواز کا کامیاب تجربہ کیا

Posted On: 14 NOV 2024 6:41PM by PIB Delhi

دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او) نے عارضی عملے کے معیار کی ضروریات (پی ایس کیو آر) کی توثیق کےتجربے کے حصے کے طور پر گائیڈڈ پنکا ویپن سسٹم کے پرواز کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ پرواز کا تجربہ تین مرحلوں میں مختلف فیلڈ فائرنگ رینج میں کیے گئے ہیں۔

ان تجربات کے کے دوران، پی ایس کیو آر کے پیرامیٹر جیسے، رینج، درستگی، استقلال اور سالوو موڈ میں متعدد ہدف کی نشاندہی کے لیے فائر کی شرح کا اندازہ راکٹوں کی وسیع جانچ کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ لانچر پروڈکشن ایجنسیوں کے ذریعہ اپ گریڈ کردہ  ٹواِن سروس پیناکا لانچروں سے ہر پروڈکشن ایجنسی کے بارہ (12) راکٹوں کا تجربہ کیا گیا ہے۔

A rocket launch with smoke coming out of the groundDescription automatically generated

پیناکاہمہ جہت لانچ راکٹ سسٹم کے لیےایک مکمل طور پر دیسی ہتھیاروں کا نظام ہے جسے آرمامنٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ نے ریسرچ سینٹر امارت، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیبارٹری، ہائی انرجی میٹریلز ریسرچ لیبارٹری اینڈ پروف  اینڈ اورایکسپریمنٹل اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔

وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے پی ایس کیو آرکی  توثیق کےکامیاب تجربہ کے لیے ڈی آر ڈی او اور ہندوستانی فوج کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ اس گائیڈڈ پیناکا اسلحہ نظام کو شامل کرنے سے مسلح افواج کی توپ خانے کی فائر نگ کی طاقت کو مزید فروغ ملے گا۔

سکریٹری، محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت نے بھی  تجربہ سے وابستہ ٹیموں کو مبارکباد دی اور کہا کہ راکٹ سسٹم نے ہندوستانی فوج میں شامل ہونے سے پہلے تمام ضروری پروازوں کے تجربات مکمل کر لیے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ن م(

2489

 


(Release ID: 2073532) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi , Tamil