وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہیڈ کوارٹر س انٹیگریٹڈ ڈیفنس ا سٹاف نے سالانہ جوائنٹ الیکٹرومیگنیٹک بورڈ میٹنگ 2024 کا انعقاد کیا

Posted On: 14 NOV 2024 2:34PM by PIB Delhi

چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی او ایس سی ) کی ذیلی کمیٹی، جوائنٹ الیکٹرو میگنیٹک بورڈ (جے ای ایم بی) کا سالانہ اجلاس 13 نومبر 2024 کو ایئر مارشل جیتندر مشرا، ڈپٹی چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (آپریشنز) کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں تینوں سروسز، ڈی آر ڈی او ، ڈی ڈی پی اور صنعت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشترکہ آپریشنز اور انضمام کے متعدد ایجنڈا آئٹمز زیر بحث آئے، جن میں الیکٹرانک وارفیئر، سگنیچر مینجمنٹ، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز،ای ایم آئی / ای ایم سی  ، اسپیکٹرم مینجمنٹ، اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ شامل تھے۔

اس تقریب میں اے آئی سے لیس ای – ترنگ   سسٹم کا آغاز کیا گیا، جو دفاعی اسپیکٹرم کی خودکار اور مؤثر منصوبہ بندی اور انتظام کو ممکن بنائے گا اور ہائر فری کوئنسی بینڈز میں نئی ​​ٹیکنالوجیز کی ترقی کی بھی معاونت کرے گا۔ یہ منفرد سافٹ ویئر، جو بھاسکرآچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ایپلیکیشنز اینڈ جیو انفارمیٹکس (بی آئی ایس اے جی- این) کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، جنگ اور امن کے دوران دفاعی آلات کے بغیر مداخلت آپریشن کی منصوبہ بندی کو بہتر بنائے گا۔

تقریب کے دوران جے سی ای ایس / ایچ کیو آئی ڈی ایس کی جانب سے شائع کردہ ٹیکنیکل نیوز لیٹر(ٹی این ایل) 2024 بھی جاری کیا گیا۔ یہ اہم دستاویز مستقبل کی ایسی ٹیکنالوجیز کا خاکہ پیش کرتا ہے جو جدید جنگی حکمت عملی میں انقلابی تبدیلیاں لا سکتی ہیں۔ اس دستاویز کی تیاری میں تینوں سروسز نے نمایاں پیشہ ورانہ کردار ادا کیا۔

سالانہ اجلاس کا واحد مقصد تینوں سروسز کے درمیان مشترکہ الیکٹرانک وارفیئر (ای ڈبلیو) آپریشنز میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور اسپیکٹرم وارفیئر میں صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایک روڈمیپ تیار کرنا تھا۔ اس اجتماع کا مقصد مستقبل کے لیے ٹیکنالوجی کی ترقی اور تربیت کی ترجیحات کو بھی شناخت کرنا تھا۔ ایئر مارشل مشرا نے خصوصی خطاب کیا، جس میں موثر آپریشنز کے لیے ای ڈبلیو اثاثوں کو سروسز کے درمیان انضمام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ستمبر 2024 میں منعقد ہونے والی پہلی مشترکہ ای ڈبلیو مشق کی کامیاب تکمیل کی بھی تعریف کی، جس نے ’’مشترکہ کامیابی کے ذریعے فتح‘‘ کے اصول کو اجاگر کیا۔

****

 

) ش ح –    ا م      - س ع س )

U.No. 2457


(Release ID: 2073313) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil