وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مویشی پروری اور ڈیری محکمے (ڈی اے ایچ ڈی) کے زیر اہتمام مغربی خطے کیلئے علاقائی جائزہ میٹنگ


ڈی اے ایچ ڈی کے سکریٹری نے ریاستوں سےکہا ہے کہ وہ ویکسینیشن میں تیزی لائیں اور بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے رپورٹنگ میں اضافہ کریں

Posted On: 14 NOV 2024 12:08PM by PIB Delhi

مویشی پروری اور ڈیری محکمے کی سکریٹری محترمہ  الکا اپادھیائے نے 13 نومبر 2024 کو نئی دہلی میں مغربی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ایک علاقائی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں گجرات، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان، گوا اور بہار سمیت مغربی ریاستوں کے  مویشی پروری اور ڈیر محکموں کے ایڈیشنل چیف سکریٹریز، پرنسپل سکریٹریز، سکریٹریز، ڈائریکٹرز اور اسکیم افسران کو ایک ساتھ جمع ہوئے تاکہ مختلف محکمہ جاتی  پروگراموں  اور اسکیموں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010M7R.jpg

میٹنگ میں محکمہ کے اہم افسران بشمول محترمہ ورشا جوشی، ایڈیشنل سکریٹری اور جناب  جگت ہزاریکا، مشیر (شماریات) نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران ڈی اے ایچ ڈی کی سکریٹری نے متعدد کلیدی اسکیموں کی فزیکل اور مالی پیش رفت کا جائزہ لیا، جن میں راشٹریہ گوکل مشن (آر جی ایم)، نیشنل لائیو اسٹاک مشن (این ایل ایم) کے تحت انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ، نیشنل اینیمل ڈیزیز کنٹرول پروگرام (این اے ڈی سی پی)، اور نیشنل پروگرام برائے ڈیری ڈویلپمنٹ(این پی ڈی ڈی ) شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HHAD.jpg

حکومت ہند کے اہم ایل ایچ ڈی سی پی (لائیواسٹاک ہیلتھ اینڈ ڈیزیز کنٹرول پروگرام)، جو کہ کھر پکا اور منھ پکا بیماری(ایف ایم ڈی)،  بروسیلوسس، پی پی آر (پیسٹے ڈیس پیٹِٹس رومی نینٹس) اور کلاسیکل سوائن فیور (سی ایس ایف) جیسی بڑی بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن پر توجہ مرکوز کی گئی اور مویشیوں، بھینسوں، بھیڑوں اور بکریوں کے لیے چھ ماہی ویکسینیشن کے تعلق سے بات چیت کی گئی۔  دیگر موضوعات میں جانوروں کی بیماریوں کے کنٹرول کے لیے ریاستوں کی مدد (اے ایس سی اے ڈی)، موبائل ویٹرینری یونٹس (ایم وی یو ایس) کا آپریشن اور ‘‘پشو کلیان سمیتیز’’ کی تشکیل شامل ہیں۔ سکریٹری محترمہ الکا اپادھیائے نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ ویکسینیشن کو تیز کریں اور بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے رپورٹنگ میں اضافہ کریں۔ انہوں نے سیرو سرویلنس کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ فوٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز (ایف ایم ڈی) سے پاک زون بنانے  پر توجہ مرکوز کی  جانی چاہئے۔ ڈیری شعبے میں ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے پروسیسنگ کی صلاحیت کو بڑھانے اور ڈیری مصنوعات کو متنوع بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

چارے کی پیداوار کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، انہوں نے تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ چارے کی پیداوار کو بڑھانے کی کوششیں تیز کریں اور دستیاب زمین کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مویشیوں کے انشورنس کوریج کی اہمیت پر بھی زور دیا اور تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مویشیوں کو انشورنس کوریج فراہم کرنے کی درخواست کی۔ سکریٹری  نے اے ایچ ڈی ایف-کسان کریڈٹ کارڈ (اے ایچ ڈی ایف-کے سی سی) کی سست رفتاری پر تشویش کا اظہار کیا اور ہدف کو پورا کرنے کے لیے فوری کوشش کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ریاستوں میں شراکت داروں کو مضبوط بنانے کے لیے اہم نیٹ ورک کے پھیلاؤ کی اہمیت کی نشاندہی کی ہے۔ انہوں نے اکیسویں  لائیوا سٹاک مردم شماری کے کامیاب نفاذ کے اہم رول  پر بھی روشنی ڈالی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ک ا۔ن م۔                         


(Release ID: 2073251) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil