کانکنی کی وزارت
آئی آئی ٹی ایف 2024 میں کانوں کی وزارت کا پویلین: بھارت کے کان کنی کے ورثے اور اختراعات کی نمائش
Posted On:
13 NOV 2024 9:22PM by PIB Delhi
کانوں کی وزارت نئی دہلی کے پرگتی میدان میں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر(آئی آئی ٹی ایف) 2024 میں اپنا پویلین قائم کر رہی ہے۔ اس پویلین کا افتتاح 14 نومبر 2024 کو ’’معدنیات سے سنگ میل تک‘‘ کے عنوان کے تحت کیا جائے گا، جس میں خود انحصار بھارت کی تعمیر اور قومی ترقی میں اہم سنگ میل طے کرنے میں معدنیات کے اہم کردار پر زور دیا جائے گا۔ یہ، آئی آئی ٹی ایف میں وزارت کی شرکت کا مسلسل دوسرا سال ہے۔ گذشتہ برس، آئی آئی ٹی ایف 2023 میں وزارت نے مقبول ترین پویلین کے لیے سلور ایوارڈ جیتا تھا، جو اس کی پُر اثر پیشکش اور کارکردگی کا ثبوت ہے۔ کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کل نئی دہلی کے آئی ٹی پی او کے ہال نمبر 4 میں اس پویلین کا افتتاح کریں گے۔
اس پویلین میں شرکاء کے لیے کثیر تعداد میں باہمی تعامل پر مبنی اور تعلیمی تجربات پیش کیے جائیں گے جن کے موضوعات درج ذیل ہیں:
بھارت کی کان کنی کی روایت اور مستقبل پر کوئز: یہ، کان کنی کے شعبے اوربھارت کی ترقی میں اس کے تعاون کے بارے میں شرکاء کی بیداری اور سمجھ کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
زیر زمین کانوں کا ورچوئل ٹور: شرکاء کے لیے اغراقی ٹیکنالوجی کے ذریعے زیر زمین زندگی کا تجربہ کرنے کا ایک منفرد موقع
جیسچر گیمنگ زون اور ڈائنوسارکے ڈھانچوں کی برآمدگی کا گیم: نوجوان شرکاء میں معدوم حیوانات و نباتات کے مطالعے اور بھارت کے قدرتی ایندھن کے ورثے میں دلچسپی کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے انٹرایکٹو گیمز اورکمپیوٹر سے خاکہ سازی
سیلفی پوائنٹ: کانوں کی وزارت سے متعلق تھیم والے زون، جہاں شرکاء ان یادگار لمحات کیمرے میں کر سکتے ہیں جو بھارت کی کان کنی کی میراث کی عکاسی کرتے ہیں۔
جے این اے آر ڈی ڈی سی کی طرف سے ری سائیکلنگ کی پہل : پلاسٹک کی بوتلوں کی ری سائیکلنگ مشین اور کین اکٹھا کرنے کی سہولت کی نمائش، جہاں شرکاء دلچسپ انعامات اور کوپنز کے عوض اشیاء کو ری سائیکل کر سکتے ہیں، جس سے مُدوّر معیشت کو فروغ ملے گا۔
اس پویلین میں بھارت کے کان کنی کے ماحولیاتی نظام کے اندر نو(9) اہم تنظیموں کی خدمات کی بھی عکاسی کی جائے گی،جن میں ان کی تکنیکی پیش رفتوں، پائیدار طور طریقوں اور طبقاتی ترقی کے تئیں ان کے عزم پر روشنی ڈالی جائے گی۔ حصہ لینے والی تنظیموں میں نیشنل ایلومینیم کمپنی لمیٹڈ(این اے ایل سی او)، ہندوستان کاپر لمیٹڈ (ایچ سی ایل)، منرل ایکسپلوریشن کارپوریشن لمیٹڈ(ایم ای سی ایل)، جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی)، انڈین بیورو آف مائنز، جواہر لعل نہرو ایلومینیم ریسرچ ڈویلپمنٹ اینڈ ڈیزائن سینٹر(جے این اے آر ڈی ڈی سی) ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف راک میکینکس (این ای آر ایم)، ہندوستان زنک لمیٹڈ (ایچ زیڈ ایل)، اور ہنڈلکو انڈسٹریز شامل ہیں۔ مجموعی طور پر، یہ تنظیمیں قومی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں بھارت کے کان کنی کے شعبے کے دائرہ کار اور اثرات کی نمائش کریں گی۔
اس پویلین میں ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشنز(ڈی ایم ایفس) اور سی ایس آر اقدامات کی مدد چلنے والے مختلف خود امدادی گروپس (ایس ایچ جیز) اپنی مصنوعات کی نمائش کرنے اورانہیں فروخت کرنے کا موقع ملے گا۔
کانوں کی وزارت آئی آئی ٹی ایف 2024 آنے والے تمام لوگوں کو 14 سے 27 نومبر کے دوران آئی ٹی پی او کے ہال نمبر- 4 میں واقع پویلین کا دورہ کرنے کی دعوت دیتی ہے۔ شرکاء باہمی تعامل پر مبنی نمائشوں کا مشاہدہ کرکے کان کنی کے شعبے سے متعلق بصیرت حاصل کر سکتے ہیں اور ایسے پائیدار طور طریقے سیکھ سکتے ہیں جو بھارت کے ’’معدنیات سے سنگ میل تک‘‘ کے سفر سے مطابقت رکھتے ہیں۔
آئی آئی ٹی ایف 2024 میں وزارت کی شرکت بھارت کی ترقی میں کان کنی کے شعبے کی خدمات اور 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک کا ہدف حاصل کرنے میں اس کے اہم رول کے بارے میں عوامی بیداری بڑھانے کے اس کے عزم کی واضح کرتی ہے۔
****
ش ح۔ک ح ۔ش ب ن ۔
U-2449
(Release ID: 2073221)
Visitor Counter : 28