پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تینتالیسویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف)2024 میں پنچایتی راج کی وزارت کے پویلین :پنچایت ایٹ وکست بھارت 2047  میں آئیں


اسمارٹ ایپس سے اسمارٹ پنچایتوں تک: حکومت کا ڈیجیٹل پش آئی آئی ٹی ایف میں مرکزی حیثیت میں نمایاں ہوگا

Posted On: 13 NOV 2024 5:59PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت، 43ویں انڈیا انٹر نیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) میں شرکت کے لئے تیار ہے۔ وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردوراج  نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں  14 نومبر 2024 کو وزارت کے جدید ترین پویلین کا  افتتاح   کریں گے۔ پویلین کی تھیم ‘‘پنچایت ایٹ وکست بھارت 2047’’ ہے اور ہال نمبر ایچ-4 (اسٹال 4جی -12-اے)، میں واقع ہے، جو کہ پنچایتوں کو دیہی حکمرانی کے جدید، ٹیکنالوجی پر مبنی  اور جوابدہ اداروں میں تبدیل کرنے کے وزارت کے وژن کی نمائندگی کرتا ہے۔

ڈیجیٹل تبدیلی کے  حکومت کے عزم کے مطابق، پنچایتی راج کی وزارت آنے والے برسوں میں تمام پنچایتوں کو ٹیکنو اور ڈیجیٹل پر مبنی جدید اداروں میں تبدیل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ پویلین ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے ، جس سے انقلابی ڈیجیٹل اقدامات کی عکاسی ہوتی ہے ، جو دیہی طرز حکمرانی کو نئی شکل دے رہے ہیں۔ اس ڈیجیٹل تبدیلی کا مرکز میری پنچایت ایپ ہے، جو ایک جدید ٹول ہے جو پنچایت خدمات کو براہ راست شہریوں کے اسمارٹ فونز تک پہنچاتا ہے، جس سے خدمات، سرگرمیوں اور مالیاتی معلومات تک بے مثال رسائی ممکن ہوتی ہے۔

وزارت کے جامع ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام میں ای گرام سوراج شامل ہے، جو 22 ہندوستانی زبانوں میں دستیاب ایک مربوط پلیٹ فارم ہے، جس نے ہموار منصوبہ بندی، بجٹ سازی، اور نگرانی کی صلاحیتوں کے ذریعے پنچایت کے کاموں کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔سرکردہ گرام مان چترپلیٹ فارم،  گرام پنچایت کی سطح پر مقامی منصوبہ بندی اور موسم کی پیشن گوئی کے لیے جدید ترین جغرافیائی حل فراہم  کے ساتھ ساتھ شمسی چھتوں کی صلاحیت کے تعین کے لیے پی ایم-سوریہ گھر مفت بجلی اسکیم کے ساتھ انضمام کر کے اس ڈیجیٹل تبدیلی کو مزید بلندکرتا ہے۔ پنچایت نِرنے، ایک اور اہم اقدام ہے، جس نے شہریوں کو پنچایت میٹنگ کی کارروائیوں اور گرام سبھا کے فیصلوں تک براہ راست رسائی فراہم کرکے دیہی نظم و نسق میں شفافیت میں انقلاب برپا کیا ہے۔ سوامیتو اسکیم دیہی املاک کے حقوق کو جدید بنانے، زمینی تنازعات کو کم کرنے اور دیہی شہریوں کے لیے نئے اقتصادی مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا ثبوت ہے۔

پویلین ایک ایسے  ایک جامع اسمارٹ پنچایت ماڈل کی عکاستی کرتا ہے ، جس میں شمسی توانائی سے چلنے والے گرام پنچایت بھون، تیز رفتار انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی، ڈیجیٹل معلومات ڈسپلے اور ڈیجیٹل اور مالیاتی خدمات پیش کرنے والے کامن سروس سینٹرز شامل ہیں۔ یہ سہولیات پنچایتوں کے مکمل خدمات فراہم کرنے والوں میں ارتقاء کو ظاہر کرتی ہیں، ٹیلی میڈیسن کی سہولیات اور ہیلتھ اے ٹی ایم کے ساتھ مکمل، ڈیجیٹل طور پر شامل دیہی برادریوں کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی لگن کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ حقیقت میں  ڈیجیٹل گورننس کے عملی نفاذ کو ظاہر کرتا ہے۔ پویلین شہری اور دیہی ہندوستان کے درمیان ایک پُل کا کام کرتا ہے، جو دیکھنے والوں کو ٹھوس، نافذ کردہ حل کے ذریعے گرامین بھارت میں جاری ڈیجیٹل انقلاب کا مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

وزارت  نے تمام شراکت داروں  کو 14 سے 27 نومبر 2024 تک میلے کی مدت کے دوران  پویلین کو دیکھنے کے لئے مدعو کیا ہے، جو کہ دیہی ہندوستان کو نئی شکل دینے والے جدید ڈیجیٹل حل  کا ایک شاندار تجربہ پیش کرتی ہے۔

***

 ش ح۔ ک ا۔ م ن


(Release ID: 2073126) Visitor Counter : 16


Read this release in: Hindi , Tamil , English