کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانوں کی وزارت نے بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے تعاون سے اہم معدنی ری سائیکلنگ پر ورکشاپ کا اہتمام کیا

Posted On: 13 NOV 2024 6:32PM by PIB Delhi

کانوں کی وزارت نے بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کے تعاون سے آج یہاں اہم معدنیات کی ری سائیکلنگ پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں سکریٹری، کانکنی وزارت جناب وی ایل کانتھا راؤ نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ میں کانوں کی وزارت، محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی، آئی ای اے، تھنک ٹینکس، انڈسٹری ایسوسی ایشن، ری سائیکلنگ انڈسٹری کے ماہرین اور دیگر نمائندوں کے سینیئر حکام نے شرکت کی۔

کانوں کی وزارت کے سکریٹری جناب وی ایل کانتھا راؤ نے اپنے کلیدی خطاب میں، ملک کی توانائی کی منتقلی اور صاف توانائی میں اسٹریٹجک فائدہ پیدا کرنے، روزگار پیدا کرنے اور سپلائی چین سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے اہم معدنی ری سائیکلنگ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اہم معدنیات پر ہندوستان کی توجہ اس کے توانائی کے عزائم، صنعت کی ضروریات اور آب و ہوا کے اہداف کے مطابق ہے۔ اہم معدنیات کی ری سائیکلنگ ان معدنیات کی گھریلو دستیابی کو بڑھا دے گی اور درآمدات پر ملک کا انحصار کم کرے گی۔

صنعت، تحقیقی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ماہرین نے ورکشاپ کے دوران، عالمی ابھرتی ہوئی ری سائیکلنگ ٹیکنالوجیز کے اہم شعبوں، اہم معدنیات کی ری سائیکلنگ کاروباری ماڈل اور ری سائیکلنگ کی صنعت کا تعاون کرنے کے لیے پالیسی الائنمنٹ کی ضرورت پر پینل مباحثہ سیشن کا انعقاد کیا۔ اہم معدنیات کی ری سائیکلنگ پر اپنی آنے والی رپورٹ کے بارے میں توانائی کے معدنیات کے تجزیے کے سربراہ جناب تائی یون کم نے ایک پریزنٹیشن بھی پیش کی۔

*****

ش ح۔ ف ش ع

U: 2436


(Release ID: 2073124) Visitor Counter : 33


Read this release in: English , Hindi , Tamil