سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مشہور 'بوس آئن اسٹائن' کی شماریات کی صد سالہ تقریبات کا ورچول وسیلے سے افتتاح کیا
مشہور عالمی سائنسداں، نوبل انعام یافتہ شخصیات کولکتہ میں "بوس آئن سٹائن" کی شماریات کی صد سالہ تقریبات میں شامل ہوئیں
Posted On:
13 NOV 2024 5:01PM by PIB Delhi
ہندوستان کی سائنسی برادری کے لیے ایک اہم سنگ میل میں، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس اور ٹیکنالوجی؛ ارضیاتی سائنسز اور وزیر مملکت برائے پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی، خلائی محکمہ، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج "بوس-آئن اسٹائن" کے شماریات کی صد سالہ تقریبات کا ورچول وسیلے سے "ایس این بوس نیشنل سینٹر فار بیسک سائنسز " میں افتتاح کیا۔
ہندوستانی ماہر طبیعیات ستیندر ناتھ بوس کے تعاون کا احترام کرتے ہوئے، وزیر نے کوانٹم میکانکس میں بوس کے اہم کردار پر زور دیا اور کوانٹم تحقیق میں ہندوستان کی پیش رفت پر روشنی ڈالی، جو ٹیکنالوجی اور اقتصادی ترقی کے مستقبل کو تشکیل دینے کے لیے تیار ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے تحت ایس این بوس سنٹرکی صدسالہ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر بین الاقوامی کانفرنسوں اور آؤٹ ریچ پروگراموں کےایک سلسلے کی میزبانی کے لیےتعریف کی ۔ یہ آخری کانفرنس کوانٹم انفارمیشن اور کوانٹم سائنس پر پہلے ہونے والے واقعات کے بعد کنڈینسڈ میٹر فزکس میں بوس کی شماریات پر مرکوز ہے۔ وزیر موصوف نے بوس کے کام پر مبنی دریافتوں کے لیے نوبل انعامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "کوانٹم میکینکس میں بوس کی انقلابی شراکتوں نے طبیعیات کی دنیا کے بارے میں ہماری سمجھ کو بنیادی طور پر تبدیل کر دیا اور متعدد سائنسی کامیابیوں کی راہ ہموار کی"۔
وزیر موصوف نے اس سال کے جشن میں شرکاء کے انوکھے امتزاج کو نوٹ کیا، جس میں معروف عالمی اداروں کے ممتاز سائنسدان اور دنیا بھر سے ایوارڈ یافتہ طبیعیات دان شامل ہیں۔ پرنسٹن، ہارورڈ، آکسفورڈ اور دیگر باوقار اداروں کے نوبل انعام یافتہ اور ماہرین مقررین میں شامل ہیں، جو جدید تحقیق میں ہندوستان کے مضبوط بین الاقوامی تعاون کو ظاہر کرتے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے حال ہی میں شروع کیے گئے نیشنل کوانٹم مشن (این کیو ایم ) پر بھی روشنی ڈالی، جس کا مقصد ہندوستان کو کوانٹم ٹیکنالوجی میں سب سے آگے رکھنا ہے۔ مرکزی کابینہ کی طرف سے منظور شدہ، یہ مشن کوانٹم کمپیوٹنگ، کوانٹم کمیونیکیشن، اور کوانٹم مواد سمیت اہم شعبوں میں تحقیق اور ترقی کو آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ "قومی کوانٹم مشن وزیر اعظم مودی کے 2047 تک ایک 'آتمانر بھر بھارت' اور ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن سے ہم آہنگ ہے، جس سے ایسی کامیابیاں ملیں گی جو کوانٹم سے چلنے والی دنیا میں اقتصادی ترقی، اختراعات اور روزگار کی تخلیق کو آگے بڑھائیں گی"۔
چار موضوعاتی مرکزوں کے ساتھ، این کیو ایم 43 اداروں کو اکٹھا کرتا ہے، جن میں کوانٹم سائنس میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایس این بوس سینٹر شامل ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح بوس کی وراثت تکنیکی اختراعات کو متاثر کرتی ہے اور ہندوستان کے "دوسرے کوانٹم انقلاب" میں مرکزی کردار ادا کرے گی، جو کوانٹم ریسرچ اور ایپلی کیشنز میں عالمی رہنما بننے کی ملک کی کوششوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔
وزیر موصوف نے کانفرنس اور اس کے شرکاء کے لیے حمایت کے پیغام کے ساتھ اس امید کا اظہار کرتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ یہ تقریب ہندوستان کے بین الاقوامی سائنسی نیٹ ورکس کو مضبوط کرے گی اور کوانٹم ٹیکنالوجی میں ملک کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی۔
******
ش ح۔ ا ک۔ رب
U. No. 2432
(Release ID: 2073105)
Visitor Counter : 22