کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانکنی  کی وزارت نے اہم معدنیات کے شعبے میں بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون پر  مبنی مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 13 NOV 2024 4:44PM by PIB Delhi

کانکنی کی وزارت  نے اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون کے لیے بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے ) کے ساتھ مفاہمت   کے ایک اقرار نامےپر (ایم او یو )  دستخط کیے۔ موجودہ تعاون بھارت کو اہم معدنیات کے شعبے میں قابل اعتماد ڈیٹا، تجزیہ اور پالیسی کی سفارشات تک رسائی فراہم کرے گا، جس سے اس کی فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کووسعت دی جا سکے گی اور اس کے اہمیت کے حامل وسائل کے انتظام کو یقینی بنایا جائے گا۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی) کے فریم ورک کے تحت کام کرتی ہے۔

یہ تعاون بھارت کو اہم معدنیات کے شعبے میں اپنی پالیسیوں، ضوابط اور سرمایہ کاری کی حکمت عملیوں کو عالمی معیار اور بہترین طریقوں کے مطابق مرتب کرنے میں مدد دے گا۔ دیگر آئی ای اے رکن ریاستوں اور وابستہ ممالک کے تجربات سے سیکھ کر، بھارت اپنے توانائی کے نظام کو پائیدار اور لچکدار بنانے کی سمت تیزی سے پیشرفت کر سکے گا۔

آئی ای اے کے ساتھ مفاہمت کا اقرار نامہ (ایم او یو) بھارت اور آئی ای اے رکن ریاستوں کے درمیان صلاحیت سازی  اور علم کے تبادلے کو بھی فروغ دے گا۔ ڈیٹا جمع کرنے، ماڈلنگ اور تجزیے پر تعاون بھارت کی تکنیکی صلاحیتوں اور ادارہ جاتی استعداد کو اہم معدنیات کے شعبے میں بڑھائے گا۔ اس کے علاوہ، اس ایم او یو کے تحت مشترکہ تحقیقی منصوبے، ورکشاپس اور تربیتی پروگرامز ٹیکنالوجی کے فروغ، نکالنے کی تکنیکوں اور اہم معدنیات کے ری سائیکلنگ کے طریقوں میں تعاون اور جدت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) اور  بھارتی حکومتِ کی کانکنی کی  وزارتِ کے درمیان مفاہمت کے اقرار نامے (ایم او یو) پر دستخط کرنے کی تجویز کو مرکزی  کابینہ نے 3 اکتوبر 2024 کو منظوری دی تھی ۔ مفاہمت کے اس اقرار نامے پر  کانکنی کی وزارتِ کے سکریٹری، جناب وی ایل کانتھ راؤ اور انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر فاتح بیرول نے دستخط کئے  ہیں ۔

مفاہمت کے اس اقرار نامے کا تبادلہ   آج نئی دہلی کے شاستری بھون میں  کانکنی کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری جناب وویک کمار واجپئی اور  آئی ای اے کے انرجی منرلس انالائسس کے سربراہ جناب تائے یون کم کے درمیان  کیا گیا جس میں کانکنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور کانکنی کی وزارت میں سکریٹری  وی ایل کانتھا راؤ موجود تھے۔

یہ تعاون بھارت کے اہم معدنی وسائل کو محفوظ بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے، جو اہم معدنیات کے شعبے میں عالمی بہترین طریقوں کے مطابق ہے۔

*********

) ش ح –    ش ر       - س ع س )

U.No. 2427


(Release ID: 2073059) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil