وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
نئی دہلی میں علاقائی جائزہ میٹنگ نے شمالی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے مویشی پروری اور ڈیری کے شعبے کو مضبوط بنانے میں پیش رفت کا جائزہ لیا
مویشی پروری کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اہم حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا: ویکسینیشن، چارے کی نگرانی، بیماریوں پر قابو
Posted On:
13 NOV 2024 12:37PM by PIB Delhi
شمالی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ایک علاقائی جائزہ میٹنگ 12 نومبر 2024 کو نئی دہلی میں وزارت ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے تحت ، مویشی پروری اور ڈیرینگ محکمہ (ڈی اے ایچ ڈی) کی سکریٹری محترمہ الکا اپادھیائے کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ سمیت شمالی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مویشی پروری اور ڈیری کے محکموں کے ایڈیشنل چیف سیکریٹریز، پرنسپل سیکریٹریز، سیکریٹریز، ڈائریکٹرز اور اسکیم افسران مختلف محکمانہ پروگراموں اور اسکیموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے جمع ہوئے ۔ محکمہ کے اہم افسران بشمول محترمہ۔ ورشا جوشی، ایڈیشنل سکریٹری اور جناب جگت ہزاریکا، مشیر (شماریات) بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
اسکیم کے دوران ڈی اے ایچ ڈی کے سکریٹری نے قومی مویشی پروری مشن( این ایل ایم)، جانوروں میں بیماری کی روک تھام کے قومی پروگرام ( این اے ڈی سی پی )اور ڈیری کی ترقی کے قومی پروگرام( این پی ڈی ڈی ) کے تحت راشٹریہ گوکل مشن (آر جی ایم) انٹرنپورنرشپ ترقی سمیت کئی کلیدی اسکیموں کی فزیکل اور مالی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
میٹنگ کے دوران، حکومت ہند کے فلیگ شپ ایل ایچ ڈی سی پی (لائیو سٹاک ہیلتھ اینڈ ڈیزیز کنٹرول پروگرام) کی پیشرفت، جو فوٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز (ایف ایم ڈی)، بروسیلوسس، پی پی آر (پیسٹی ڈیس پیٹٹس رومینٹس) اور سوائن فیور (سی ایس ایف ) جیسی بڑی بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن پر مرکوز ہے اس کا بھی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ گائے، بھینسوں، بھیڑوں اور بکریوں کے لیے چھ ماہ کے ٹیکے لگانے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
کئی دیگر موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی جن میں ریاستوں کو جانوروں کی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے معاونت (اے ایس سی اے ڈی)، موبائل ویٹرنری یونٹس (ایم وی یوز) کا کام کاجی عمل اور ‘‘پشوکلیان کمیٹیوں’’ کی تشکیل شامل ہیں۔ محترمہ الکا اپادھیائے نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ ویکسینیشن کو تیز کریں اور بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے رپورٹنگ میں اضافہ کریں۔ انہوں نے سیرو سرویلنس کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ فوٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز (ایف ایم ڈی) سے پاک زون پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ ڈیری سیکٹر میں ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے پروسیسنگ کی صلاحیت کو بڑھانے اور ڈیری مصنوعات کو متنوع بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سکریٹری،ڈی اے ایچ ڈی نے ریاستوں کو این ایل ایم کے تحت سود میں رعایت کے لیے فنڈز خرچ کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے ریاستوں سے دعویٰ کے تصفیہ کے تناسب کی نگرانی کرنے اور پیشرفت کا مسلسل جائزہ لینے پر زور دیا۔ چارے کی پیداوار کے معاملے پر انہوں نے تمام ریاستوں سے چارہ کوآپریٹیو تشکیل دینے کی درخواست کی۔شمالی خطے میں مویشی پروری کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے این ایل ایم اور اے ایچ آئی ڈی ایف سے فوائد حاصل کر کے نیز منظم ڈیری سیکٹر کے دائرکار میں توسیع دے کر ، خاص طور پر بکری، سور اور پولٹری کے شعبے میں انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام (ای ڈی ایم ) کو فروغ دینے کو اسٹریٹیجک نقطہ نظر کے طور پر اجاگر کیا گیا۔ سکریٹری،ڈی اے ایچ ڈی نے جاری 21 ویں مویشیوں کی مردم شماری کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ فریقین کی اجتماعی ذمہ داری پر بھی زور دیا جو کہ مویشی پروری کے شعبے کے لیے مستقبل کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اہم رول ادا کرتی ہے اور اس کے کامیاب نفاذ کو حاصل کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے پر بھی زور دیا۔
****
ش ح۔ ش ب۔ خ م
U NO:2413
(Release ID: 2072963)
Visitor Counter : 27