شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
وگیان بھون ، نئی دہلی میں 14 نومبر2024 کومنصوبہ بندی و شماریات کے ریاستی سکریٹریوں کی میٹنگ ہوگی
Posted On:
12 NOV 2024 10:49PM by PIB Delhi
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت ( ایم او ایس پی آئی) جو ملک میں شماریاتی نظام کی مربوط ترقی کی منصوبہ بندی کے لیے نوڈل ایجنسی ہونے کے ناطے مرکزی وزارتوں/محکموں اور ریاستی/ یو ٹی ڈائریکٹوریٹ آف اکنامکس اینڈ اسٹیٹسٹکس کے سلسلہ میں شماریاتی کام کو مربوط کرتی ہے، ڈی ای ایس کے سلسلہ میں اس مینڈیٹ کے ساتھ اور ایم او ایس پی آئی اور ریاستی حکومتوں/ یو ٹی انتظامیہ کے درمیان شماریاتی تال میل کو مضبوط کرنے کے لیےیہ وزارت 14 نومبر 2024 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں ریاستی سکریٹریوں (منصوبہ بندی اور شماریات) کی ایک میٹنگ کا اہتمام کر رہی ہے۔
میٹنگ میں ایم او ایس پی آئی اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان تال میل کو بڑھانے کے مقصد سے کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جن اہم موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا- ان میں شماریات کی مضبوطی (ایس ایس ایس) ذیلی اسکیم کے لیے سپورٹ کی اصلاح، آٹھویں اقتصادی مردم شماری کا انعقاد، قومی اکاؤنٹس کے اعدادوشمار (این اے ایس) کے لیے ریاستی اور ذیلی ریاستی سطح کے تخمینوں کی تالیف، صارفین کی قیمت کا اشاریہ (سی پی آئی) اور انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن ( آئی آئی پی)، ڈیٹا انوویشن لیب،اور قومی نمونہ کےسروے میں شرکت ریاستوں کی تعداد اور ضلعی سطح کے تخمینوں کی تیاری اور ایم پی یل اے ڈی اسکیم کا نفاذ شامل ہے۔
********
ش ح ۔ ظ ا۔ ت ع
U. No.2410
(Release ID: 2072948)
Visitor Counter : 12