لوک سبھا سکریٹریٹ
بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کا149واں اجلاس اختتام پذیر
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے مشترکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے مقصد سے عالمی مذاکرات میں ہندوستان کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی
جناب برلا کی دنیا کے مختلف ممالک کے ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ وسیع دو طرفہ ملاقاتیں
جمیکا آئی پی یو کا 181 واں رکن بن گیا
آئی پی یو کی 150ویں کانفرنس تاشقند میں 5 سے 9 اپریل 2025 کے درمیان منعقد کی جائے گی
Posted On:
18 OCT 2024 7:24PM by PIB Delhi
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے 13 اکتوبر سے 17 اکتوبر 2024 تک جنیوا میں منعقدہ 149ویں بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کانفرنس میں پارلیمانی وفد ( آئی پی ڈی) کی قیادت کی۔
اس وفد میں راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش، ایم پی جناب بھرتری ہری مہتاب، ایم پی جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، ایم پی جناب راجیو شکلا، ایم پی جناب وشنو دیال رام، ایم پی محترمہ اپراجیتا سارنگی، ایم پی ڈاکٹر سسمت پاترا، ایم پی ممتا مہنتا شامل تھے۔ لوک سبھا کے جنرل سکریٹری جناب اتپل سنگھ اور راجیہ سبھا کے جنرل سکریٹری جناب پی سی مودی بھی موجود تھے۔
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا آئی پی یو کی 149ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے 13 اکتوبر 2024 کو جنیوا پہنچے
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا 14 اکتوبر 2024 کو IPU کی 149ویں اسمبلی میں شرکت کرتے ہوئے
راجیہ سبھا ایم پی، جناب راجیو شکلا 14 اکتوبر 2024 کو لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا کے ساتھ بین پارلیمانی یونین جنرل اسمبلی 2024 میں شرکت کر رہے ہیں۔
جنیو میں 14 اکتوبر سے 2024 کولوک سبھا ایم پی، محترمہ اپراجیتا سارنگی، لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا اورراجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش کے ساتھ بین پارلیمانی یونین کی گورننگ کونسل میٹنگ میں حصہ لے رہی ہیں۔
‘زیادہ پرامن اور پائیدار مستقبل کے لیے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کا استعمال’ کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب اوم برلا نے کثیرالجہتی کے تئیں ہندوستان کی وابستگی اور مشترکہ عالمی چیلنجوں کو آگے بڑھانے میں پارلیمانی بات چیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی سے حاصل ہونے والے فوائد کی منصفانہ تقسیم کی ضرورت پر زور دیا جبکہ جامع ترقی کے حصول کے لیے پارلیمانوں کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں کی وکالت کی۔ جناب برلا نے ایک مضبوط اور مضبوط مستقبل کی تعمیر کے لیے تکنیکی ترقیوں اور اختراعی طریقوں پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس نہ صرف ہندوستان کی پارلیمانی سفارت کاری کی مضبوطی کو اجاگر کرتی ہے بلکہ مشترکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے مقصد سے ہونے والے عالمی مذاکرات میں ہندوستان کے کلیدی کردار کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
زیادہ پرامن اور پائیدار مستقبل کے لیے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات کو بروئے کار لانے ’کے موضوع پر لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا 14 اکتوبر 2024 کوجنیوا میں بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 149ویں اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے
14 اکتوبر 2024 کو جنیوا میں لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 149ویں اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے
موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب برلا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی‘ون سن ، ون ورلڈ، ون گرڈ’ پہل کا حوالہ دیا۔ انہوں نے قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں ہندوستان کی نمایاں اضافہ اور آب و ہوا کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کی نشاندہی کی۔ اسٹارٹ اپ انڈیا پروگرام کے ذریعے اختراع کے لیے ہندوستان کی حمایت کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب برلا نے عالمی سطح پر تیسرے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کا ذکر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 118 یونی کارنز کے ساتھ- جس کی قیمت 355 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے، ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ والا ملک بن گیا ہے۔ عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے ٹیکنالوجی کے ہندوستان کے بے مثال استعمال کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے واضح کیا کہ کس طرح مالیاتی خدمات کی ڈجیٹلائزیشن اور مالیاتی شمولیت جن دھن،جے اے ایم ٹرینٹی ، آدھار اور موبائل کے ذریعے 2 ٹریلین 495 بلین روپے کے مالی فوائد کو ڈی بی ٹی - ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر کے ذریعے منتقل کیا گیا ۔ 314 (تین سو چودہ) عوامی بہبود کی اسکیموں کے تحت مستفید ہونے والوں کے بینک کھاتوں میں، نظم و نسق میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا گیا۔
انہوں نے شہریوں کے ڈیٹا کی حفاظت اور ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط ریگولیٹری فریم ورک پر زور دیا۔ جناب برلا نے ٹیکنالوجی اور ماحولیات سے متعلق ہندوستان کی حالیہ قانون سازی کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے اپنی تقریر اختتام کیا جس میں ڈجیٹل پارلیمنٹ جیسی پیشرفت کی نمائش کی گئی، جس نے حکمرانی میں کارکردگی اور شفافیت کو بڑھایا ہے۔
جنیو میں 14 اکتوبر 2024 کولوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 149ویں اسمبلی سے‘‘زیادہ پرامن اور پائیدار مستقبل کے لیے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات کا استعمال’ کے موضوع پ خطاب کرتے ہوئے
جناب برلا نے دوسرے ممالک جیسے عمان، الجیریا، سیشلز، نیپال، سوئٹزرلینڈ، تھائی لینڈ، آرمینیا اور مالدیپ وغیرہ کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ گفت و شنید بھی کیں۔ انہوں نے جنیوا میں ہندوستانی تارکین وطن سے بھی خطاب کیا۔
ہندوستانی وفد اسمبلی کے دوران مختلف کمیٹیوں کے اجلاسوں اور میٹنگوں میں مصروف رہا۔
اسمبلی نے ہنگامی آئٹم پر ایک قرارداد منظور کی جس کا عنوان تھا ‘اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی جانب سے عالمی امن، انصاف اور پائیداری کے لیے کثیرالجہتی پر دوبارہ عزم کرنے کی فوری درخواست پر اراکین پارلیمنٹ کا ردعمل’۔
جنیوا میں 14 اکتوبر 2024 کو 149ویں آئی پی یواسمبلی کے موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے عمان کی ریاستی کونسل کی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکر عالی جناب خالد الموالی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی
14 اکتوبر 2024 کو 149ویں آئی پی یواسمبلی کے موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے عمان کی ریاستی کونسل کی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکر عالی جناب خالد الموالی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کرتے ہوئے
جنیوا میں 14 اکتوبر 2024 کو آئی پی یو کی اسمبلی 149 کے موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے سیشلز کی قومی اسمبلی کے اسپیکر عالی جناب راجر مینسیئس سے ملاقات کی
یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی پی یو کی چار قائمہ کمیٹیوں یعنی امن اور بین الاقوامی سلامتی، پائیدار ترقی، جمہوریت اور انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے امور سے متعلق رپورٹس کو بھی اپنایا گیا۔ آئی پی ڈی کے اراکین نے ان رپورٹس کے ارد گرد ہونے والی بات چیت میں سرگرمی سے حصہ لیا۔
آئی پی یو کی گورننگ کونسل آف انڈین امیدواروں کی منظوری خاص طور پر قابل ستائش تھی۔ بیجولی کلیتا میدھی، ایم پی (سائنس اور ٹیکنالوجی پر ورکنگ گروپ)، ڈاکٹر لتا وانکھیڑے، ایم پی (آئی پی یو ہائی لیول ایڈوائزری گروپ برائے انسداد دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی)، اور جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، ایم پی (آئی پی یو کی قائمہ کمیٹی برائے اقوام متحدہ کے امور) —جن کی ایشیا پیسیفک گروپ نے توثیق کی تھی۔
جنیو میں14 اکتوبر 2024 کو آئی پی یو کی149 ویں اسمبلی کے موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے سیشلز کی قومی اسمبلی کے اسپیکر عالمی جانب راجر مینسیئن سے ملاقات کی
جنیو میں 14 اکتوبر 2024 کو آئی پی یو کی 149 ویں اسمبلی کے موقع پرلوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے نمیبیا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر عالی جناب پیٹر کٹجاویوی سے ملاقات کی
‘جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی پر مصنوعی ذہانت کے اثرات’ کے موضوع پر قرارداد لانے والی ڈاکٹر سسمت پاترا، ایم پی کی طرف سے تیار کی گئی تھی، جسے آئی پی یو نے منظور کیا تھا۔ ڈاکٹر پاترا کو‘‘غیر قانونی بین الاقوامی گود لینے کے متاثرین کو شناخت کرنا اور ان کی حمایت کرنا اور اس رواج کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا’’ پر آنے والی قرارداد کے لیے تین نمائندوں میں سے ایک کے طور پر بھی منتخب کیا گیا۔ اس قرارداد پر 150ویں آئی پی یو اسمبلی میں بحث کی جائے گی، جس میں 151ویں اسمبلی کے لیے ایک پریزنٹیشن شیڈول ہے۔
محترمہ اپراجیتا سارنگی، ایم پی، اورآئی پی یو ایگزیکٹو کمیٹی کی نائب صدر نے ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت کی، جس نے آئی پی یو کے قوانین اور ضابطوں، سائنس اور ٹیکنالوجی کی اخلاقیات سے متعلق ایک چارٹر اور کریمر- پاسی ایوارڈ کو کنٹرول کرنے والے قوانین میں ترمیم کی توثیق کی۔
جناب بھرتری مہتاب، ایم پی، نے آئی پی یو کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے امن اور بین الاقوامی سلامتی کے بیورو کی میٹنگ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے عالمی امن اور سلامتی کو درپیش موجودہ چیلنجوں پر ہندوستان کے نقطہ نظر کا اشتراک کیا۔
جناب وشنو دیال رام، ایم پی نے پائیدار ترقی پر آئی پی یو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی بیورو میٹنگ کے دوران پائیدار ترقی میں ہندوستان کی حالیہ سرگرمیوں کا ایک جائزہ پیش کیا۔
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے 14 اکتوبر 2024 کو جنیوا میں آئی پی یو کی 149 ویں اسمبلی کے دوران بھوٹان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جناب لونگٹن دورجی سے ملاقات کی
محترمہ ممتا موہنتا، ایم پی نے خواتین پارلیمنٹرینز کے فورم اور آئی پی یو گورننگ کونسل کے اجلاسوں میں حصہ لیا۔ جناب راجیو شکلا، ایم پی نے پائیدار ترقی کے حصول کے لیے عملی ٹولز پر ایک ورکشاپ میں شرکت کی، نیز پارلیمانوں کی حمایت کے لیے مشترکہ اصولوں پر ایک پینل بحث میں شرکت کی، جس میں جمہوری پسماندگی کے خلاف دفاع کے طور پر پارلیمانی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی۔
سکریٹری جنرل لوک سبھا نے 16 اکتوبر 2024 کو ایسوسی ایشن آف سکریٹریز جنرل آف پارلیمنٹس (اے ایس جی پی) کے اجلاس میں مندوبین سے خطاب کیا۔
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا 14 اکتوبر 2024 کو جنیوا میں ہندوستانی برادری کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے
ہندوستانی تارکین وطن سے خطاب کرتے ہوئے جناب اوم برلا نے ان کی مہارت، ہنر اور عزم کی تعریف و ستائش کی۔ ملک کے سب سے مضبوط برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر ان کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے اور جہاں بھی وہ رہتے ہیں خاندانی تعلقات اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ان کی کوششوں اور صلاحیتوں کا خاص طور سے ذکر کرتے ہوئے جناب اوم برلا نے تنوع اور جامعیت کی ان اقدار پر زور دیا جو ہندوستانی برادری کی تعریف کرتی ہیں۔ انہوں نے عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں ہندوستان کی قیادت پر روشنی ڈالی، اس اعتماد کو مضبوط قیادت اور اس کے شہریوں اور تارکین وطن دونوں کی طاقت سے منسوب کیا۔
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا 14 اکتوبر 2024 کو جنیوا میں ہندوستانی تارکین وطن کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے
انہوں نے مزید کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ماحولیات سمیت دیگر شعبوں میں ہند-سوئس تعاون پروان چڑھا ہے۔ ہندوستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان اقتصادی تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب اوم برلا نے مشاہدہ کیا کہ ہندوستان اور سوئٹزرلینڈ سمیت ایایف ٹی اے ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط باہمی اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا 14 اکتوبر 2024 کو جنیوا میں ہندوستانی برادری کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے
جنیو میں 14 اکتوبر 2024 کو آئی پی یو کی 149ویں اسمبلی کے موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا عمان ریاستی کونسل کی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکر عالی جانب۔ خالد الموالی کے ساتھ
جنیوا میں 15 اکتوبر 2024 کو بین پارلیمانی یونین کی 149ویں اسمبلی کے موقع پرلوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا آسٹریلیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر عالی جناب مسٹر ملٹن ڈک سے ملاقات کرتے ہوئے
جنیوا میں 15 اکتوبر 2024 کو بین پارلیمانی یونین کی 149ویں اسمبلی کے موقع پرلوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آسٹریلیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر عالی جناب مسٹر ملٹن ڈک سے ملاقات کی
جنیوا میں 15 اکتوبر 2024 کو بین پارلیمانی یونین کی 149ویں اسمبلی کے موقع پرلوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے زمبابوے کی قومی اسمبلی کے اسپیکر عالی جانب مسٹر جیکب موڈینڈا سے ملاقات کی
جنیوا میں 15 اکتوبر 2024 کو بین پارلیمانی یونین کی 149ویں اسمبلی کے موقع پرلوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا زمبابوے کی قومی اسمبلی کے اسپیکر عالی جانب مسٹر جیکب موڈینڈا سے ملاقات کرتے ہوئے
جنیوا میں 149ویں بین پارلیمانییونین (آئی پی یو) اسمبلی کے موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آئی پی یو کی صدر عالی محترمہ ٹولیا ایکسن سے ملاقات کرتے ہوئے
15 اکتوبر 2024 کو جنیوا میں لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش آئی پی یو کی صدر محترمہ ٹولیا ایکسن کے ساتھ گروپ پوز دیتے ہوئے
15 اکتوبر 2024 کو جنیوا میں آئی پی یوکی 149ویں اسمبلی کے موقع پر لوک سبھا کےاسپیکر جناب اوم برلا نیشنل کونسل سوئٹزرلینڈ کے صدر جناب ایرک نوس باؤمرسے ملاقات کرتے ہوئے
لوک سبھا کے اسپیکر نے 15 اکتوبر 2024 کو جنیوا میں آئی پی یو کی 149ویں اسمبلی کے موقع پر سوئٹزرلینڈ کی نیشنل کونسل کے صدر عالی جناب ایرک نوسباؤمر سے ملاقات کی۔
15 اکتوبر 2024 کو جنیوا میں آئی پی یو کی 149ویں اسمبلی کے موقع پر نیشنل کونسل، سوئٹزرلینڈ کے صدر عالی جناب ایرک نوس باؤمر نے لوک سبھا اسپیکرسے ملاقات کی
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے 15 اکتوبر 2024 کو جنیوا میں IPU کی 149ویں اسمبلی کے موقع پر تھائی لینڈ کی سینیٹ کے صدر محترم جناب مونگکول سورساجا سے ملاقات کی۔
15 اکتوبر 2024 کو جنیوا میں 149 ویں آئی پی یو اسمبلی میں آرمینیا کی قومی اسمبلی کے صدر مسٹر ایلن سائمونیان لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلاسے ایچ ای سے ملاقات کرتے ہوئے
15 اکتوبر 2024 کو جنیوا میں 149ویں آئی پی یو اسمبلی کے موقع پرلوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے مالدیپ کی عوامی مجلس کے اسپیکر سے عالی جناب عبدالرحیم عبداللہ ملاقات کی
15 اکتوبر 2024 کو جنیوا میں 149ویں آئی پی یواسمبلی کے موقع پرلوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے مالدیپ کی عوامی مجلس کے اسپیکر عالی جناب عبدالرحیم عبداللہ سے ملاقات کی
15 اکتوبر 2024 کو جنیوا میں آئی پی یو کی 149ویں اسمبلی کے موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے نیپال کی قومی اسمبلی کے چیئرپرسن عالی جناب نارائن پرساد دہل سے ملاقات کی
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے 16 اکتوبر 2024 کو جنیوا میں مہاتما گاندھی کو ان کے مجسمے پر خراج عقیدت پیش کیا، جب وہ آئی پی یو کی 149ویں اسمبلی کے لیے شہر کے دورے پر آئے تھے
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے 16 اکتوبر 2024 کو جنیوا میں مہاتما گاندھی کو ان کے مجسمے پر خراج عقیدت پیش کیا، جب وہ آئی پی یو کی 149ویں اسمبلی کے لیے شہر کے دورے پر آئے تھے
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا 17 اکتوبر 2024 کو آئی پی یو کی 149ویں اسمبلی کے اختتامی دن گورننگ کونسل کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں
16 اور 17 اکتوبر 2024 کو جنیوا میں آئی پی یو کی 149ویں اسمبلی کے موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے نیشنل پیپلز اسمبلی کے صدر عالی جناب ابراہیم بوغلی کے ساتھ بات چیت کے دوران
16-17 اکتوبر 2024 کو جنیوا میں آئی پی یو کی 149ویں اسمبلی کے موقع پرلوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے قومی عوامی اسمبلی کے صدر عالی جناب ابراہیم بوغلی سے ملاقات کی
آئی پی یو میں پارلیمنٹ کے 180 ممبران اور 15 ایسوسی ایٹ ممبران ہیں۔ ممبران میں بڑے ممالک جیسے چین، ہندوستان اور انڈونیشیا کے ساتھ ساتھ چھوٹے ممالک جیسے کابو ورڈے، سان مارینو اور پالاؤ شامل ہیں۔
کانفرنس کے دوران، جمیکا آئی پی یو کا 181 واں رکن بن گیا۔ اگلی اسمبلی کی میزبانی ازبکستان کرے گا۔ آئی پی یو کے تمام ممبران پارلیمنٹ کو 5-9 اپریل 2025 کو تاشقند میں ہونے والی 150ویں اسمبلی میں مدعو کیا گیا ہے۔
********
ش ح ۔ ظ ا۔ ت ع
U. No.2406
(Release ID: 2072943)
Visitor Counter : 34