کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت کو کوئلے سے متعلق گیس پروجیکٹس کے لیے مالیاتی ترغیباتی اسکیم میں صنعتی دنیا کی مضبوط شراکت حاصل ہوئی
Posted On:
12 NOV 2024 6:36PM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت (MoC) کو مالیاتی ترغیبی اسکیم کے لیے ایک پرجوش جواب ملا ہے جس کا مقصد کوئلے سے متعلق گیس پروجیکٹس کے منصوبوں کو فروغ دینا ہے، جو کہ ایک پائیدار، کم کاربن والے مستقبل کی طرف ہندوستان کی منتقلی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ زمرۂ اول اور 3 کے لیے تجاویز جمع کرانے کی مقررہ تاریخ 11 نومبر 2024 تھی، اور 12 نومبر 2024 کو تکنیکی تجویز کے آغاز میں، صنعت کے اہم امیدواروں کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی، جس سے کوئلے کی گیس کی صلاحیت میں بڑھتے ہوئے اعتماد کی نشاندہی ہوتی ہے۔ صاف کوئلے کی طرف ہندوستان کی منتقلی کا کلیدی معاونت کا عکاسی کرتا ہے ۔
کل پانچ گذارشات موصول ہوئیں جن میں تین زمرہ اول (سرکاری پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز یا PSUs کے مشترکہ منصوبے) میں، اور 2درخواست زمرہ 3 کے لئے۔ (یعنی نمائش کے منصوبے/چھوٹے پیمانے کے پلانٹس) میں ، یہ مختلف النوع سطح ،ہندوستان کے کوئلے کے شعبے کے مستقبل کے لیے ایک تنوع کی حکمت عملی کے طور پر کوئلے سے متعلق گیس پروجیکٹس کی بڑھتی ہوئی پہچان کی عکاسی کرتی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ وسمیتا تیج، ایڈیشنل سکریٹری (ایم او سی) نے اس اقدام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم میں بھرپور شرکت کوئلے سے متعلق گیس پروجیکٹس کے لیے بڑھتے ہوئے جوش اور صاف ستھری، زیادہ مؤثر ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے صنعت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے شرکا کو یقین دلایا کہ وزارت کوئلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے، پائیدار مستقبل کی جانب اپنے سفر میں کسی بھی تشویش کو دور کرنے کے لیے بھی پر عزم ہے ۔
اور مالیاتی ترغیب کی اسکیم، 8,500 کروڑ کی خاطر خواہ مالی وابستگی سے تعاون یافتہ، 2030 تک 100 ملین ٹن (MT) کوئلے سے متعلق گیس پروجیکٹس حاصل کرنے کی ہندوستان کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ماحولیاتی طور پر ذمہ دارانہ انداز میں، اپنے آب و ہوا کے اہداف کو آگے بڑھاتے ہوئے مک کی توانائی کی منتقلی میں حصہ ڈالنا۔
مزید برآں، زمرہ دوم کے لئے یعنی (نجی کمپنیاں یا سرکاری پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز) کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 جنوری 2025 تک بڑھا دی گئی ہے، اور وزارت اس قسم کے اسٹیک ہولڈرز سے اس اقدام کی رفتار کو مزید مضبوط بنانے کے لیے فعال طور پر وسیع تر شرکت کی کوشش کر رہی ہے۔
***
ش ح۔ال۔ول
U-2393
(Release ID: 2072938)
Visitor Counter : 19