کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

کارپوریٹ امور کی وزارت خصوصی مہم 4.0 میں حصہ لے رہی ہے


وزارت نے 23 صفائی مہم چلائی

Posted On: 13 NOV 2024 9:24AM by PIB Delhi

کارپوریٹ امور کی وزارت نے 02.10.24 سے 31.10.24 تک خصوصی مہم 4.0 کے تحت مختلف سرگرمیوں میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ مہم کے مرحلے کے دوران، وزارت، علاقائی دفاتر اور منسلک دفاتر کی طرف سے مہم کے تقریباً تمام مقاصد کو پورا کرنے کے لیے خصوصی کوششیں کی گئیں، جیسے زیر التواء کو کم کرنا اور دیگر شناخت شدہ کاموں کو نمٹانا وغیرہ۔ مختلف پیرامیٹرز میں کامیابیوں کو مستقل بنیادوں پر ایس سی ڈی پی ایم پورٹل، ٹویٹر ہینڈل وغیرہ پر اپ لوڈ کیا گیا۔

پہلے

A group of people standing in a lineDescription automatically generated

بعد

A group of people standing in a grassy areaDescription automatically generated

مہم کے دوران، وزارت کے ماتحت تمام دفاتر/ اداروں نے  انتہائی جوش و خروش  کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ‘‘بھاگیداری سوچھتا’’ کے ساتھ 23 صفائی مہم چلائی گئیں۔ وزارت نے کل 2810 فزیکل فائلوں کا بھی جائزہ لیا جن میں سے 1781 فائلوں کو ختم کیا گیا۔ جائزہ لینے کے لیے شناخت کی گئی تمام ای -فائلوں کا  معائنہ کیا گیا اور جس میں 3 پارلیمانی یقین دہانیاں اور 573 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا اور پرانی اور ناقابل استعمال اشیاء کو ٹھکانے لگایا گیا جس سے صاف ستھرا اور سازگار ماحول/ کام کرنے کی جگہیں پیدا ہوئیں۔

****

ش ح ۔ ظ ا۔  ت ع

U. No.2404


(Release ID: 2072921) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil