وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) نے اپنی ویب سائٹ پی ایف آر ڈی اے کنیکٹ  کے ڈیزائن، ترقی، نفاذ اور رکھ رکھاؤ کے لیے سسٹم انٹیگریٹر (ایس آئی) کے انتخاب کے سلسلے میں بولیاں طلب کیں


بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 دسمبر 2024 دوپہر 3 بجے تک ہے

Posted On: 12 NOV 2024 7:02PM by PIB Delhi

پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) نے تکنالوجی آرکٹیکچر (ٹی اے آر سی ایچ) پروجیکٹ کے حصے کے طور پر پی ایف آر ڈی اے – کنیکٹ کے سلسلے میں ریکویسٹ فار پروپوزل (آر ایف پی ) کے لیے ٹینڈر سے متعلق ضابطے میں حصہ لینے کے لیے امکانی طور پر بولیاں لگانے والوں کو بولیاں لگانے کے لیے مدعو کیا ہے۔ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 دسمبر 2024 دوپہر 3 بجے تک ہے۔

پی ایف آر ڈی اے – کنیکٹ پروجیکٹ کا بڑا ہدف پی ایف آر ڈی اے کی سرکاری ویب سائٹ کو بہتر بناکر اس کی ڈیجیٹل موجودگی میں اضافہ کرنا ہے،  جس کے نتیجے میں استعمال کنندہ  کے مجموعی تجربے میں بہتری آئے گی۔ بہتری  کے اس عمل کے تحت بالخصوص پی ایف آر ڈی اے کے متنوع استعمال کنندگان کی ضرورتوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور اس کے لیے بآسانی استعمال کیا جانے والا ماڈیولر بروئے کار لایا جائے گا، ساتھ ہی جدید ترین تکنالوجی پر مبنی باہم اثر پذیر حل بھی بروئے کار لایا جائے گا۔ اس حل میں جامع مستقبل کی ترقی کا خاکہ شامل ہوگا اور یہ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت کے پینل میں شامل ورچووَل پرائیویٹ کلاؤڈ (وی پی سی) پرووائڈر پر موجود ہوگا۔

سسٹم انٹیگریٹر پر موجودہ ویب سائٹ کا مطالعہ کرنے  اور پی ایف آر ڈی اے – کنیکٹ کے لیے ڈیزائن فراہم کرنے، اس کی ترقی، اسے صارف دوست بنانے، نفاذ کاری، اور رکھ رکھاؤ سے متعلق خدمات  کی ذمہ داری ہوگی۔ کامیاب بولی لگانے والا پی ایف آر ڈی اے کے ڈیجیٹل تغیراتی سفر میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

دلچسپی رکھنے والی آئی ٹی کمپنیاں مندرجہ ذیل لنک پر کلک کرکے پی ایف آر ڈی اے-کنیکٹ  آر ایف پی کے لیے ٹینڈر دستاویز تک رسائی حاصل کرسکتی ہیں:

https://www.pfrda.org.in/writereaddata/links/pfrda%20connect%20rfp%20finalc454c799-0c5b-4ed3-9c0f-91d5590178b0.pdf

یا مرکزی سرکاری حصولیابی پورٹل پر :

https://eprocure.gov.in/epublish/app?component=%24DirectLink_0&page=FrontEndAdvancedSearchResult&service=direct&session=T&sp=SB%2FgSJn5Wa1WB%2FTeRmuh9%2Fg%3D%3D

دلچسپی رکھنے والے بولی لگانے والی کمپنیاں مزید معلومات اور وضاحت کے لیے ٹینڈر دستاویز میں مذکورہ نامزد مواصلاتی چینلز کے ذریعے پی ایف آر ڈی اے سے رابطہ قائم کر سکتی ہیں۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2397


(Release ID: 2072878) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi , Tamil