جل شکتی وزارت
آبی وسائل کے محکمے نے کامیابی کے ساتھ خصوصی مہم 4.0 کا نفاذ کیا
Posted On:
12 NOV 2024 6:36PM by PIB Delhi
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے، حکومت ہند کے زیراہتمام 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 کی مدت کے دوران حکومت ہند کی تمام مرکزی وزارتوں/ محکموں، منسلک/ ماتحت دفاتر میں خصوصی مہم 4.0 کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس مہم کا مقصد زیر التوا معاملات میں تیزی لانا اور سرکاری دفاتر میں صفائی کو فروغ دینا تھا۔
آبی وسائل کے محکمے، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی اور اس کی تنظیموں نے مہم کی سرگرمیاں شروع کیں اور محکمہ کی کارکردگی زیادہ تر اہداف کے مقابلے میں 100 فیصد کامیاب رہی۔ مہم کے دوران وقتاً فوقتاً سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کی سطح پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
خصوصی مہم 4.0 کے تحت محکمہ کی کامیابیاں حسب ذیل ہیں:
خصوصی مہم 4.0 کی حصولیابیاں
نمبر شمار
|
پیرامیٹر
|
ہدف
|
حصولیابیاں
|
فیصد
|
1
|
پی ایم حوالہ جات
|
72
|
67
|
93 فیصد
|
2
|
پی ایم او حوالہ جات
|
21
|
19
|
90 فیصد
|
3
|
آئی ایم سی (بین وزارتی مشاورت)
|
1
|
1
|
100 فیصد
|
4
|
پارلیمانی یقین دہانیاں
|
19
|
9
|
47 فیصد
|
5
|
عوامی شکایات
|
47
|
47
|
100 فیصد
|
6
|
پی جی اپیلیں
|
34
|
34
|
100 فیصد
|
7
|
طبعی فائلوں کا جائزہ
|
16734
|
16734
|
100 فیصد
|
8
|
ای فائلوں کا جائزہ
|
5486
|
5486
|
100 فیصد
|
9
|
قوانین میں آسانی
|
15
|
15
|
100 فیصد
|
اضافی مثبت نتائج ذیل میں نمایاں کیے گئے ہیں:
شرم شکتی بھون، نئی دہلی کے احاطے میں بارش کے پانی کے ذخیرہ کرنے کے ڈھانچے کی تزئین و آرائش کی گئی ہے اور جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر اسے فعال بنایا گیا
5959 طبعی فائلوں کو نمٹایا گیا
857 ای فائلیں بند کی گئیں
434 مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی
اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے 72,64,141 روپے کی آمدنی ہوئی اور
تقریباً 55083 مربع فٹ ایریا کو سائٹس کی صفائی / ردی کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے صاف کیا گیا۔
************
ش ح۔ ف ش ع۔ ج
U: 2392
(Release ID: 2072848)
Visitor Counter : 18