کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجلی  کی پیداوار میں امتزاج کے مقاصد کے لیے کوئلے کی درآمد میں اپریل تا ستمبر 2024 کے دوران 8.5 فیصد کی کمی

Posted On: 12 NOV 2024 4:02PM by PIB Delhi

بھارت، دنیا میں کوئلے کے پانچویں سب سے بڑے ذخائر کے ساتھ کوئلے کا دوسراسب سے بڑاصارف ہے،  جس کی معیشت بہت تیزی سے ترقی  کر رہی ہے۔  تاہم، موجودہ کھپت کے منظرنامہ سے  درآمدات کی ایک اہم ضرورت  ظاہر ہوتی ہے، خاص طور پر کوکنگ کوئلے  اور اعلیٰ درجے کے ہرارتی کوئلے کے درآمدات، جوگھریلو ذخائر میں کافی حد تک دستیاب نہیں ہیں۔ اس کمی کی وجہ سے اسٹیل سمیت اہم صنعتوں کی مدد کے لیے درآمدات کی ضرورت ہے۔

مالی سال 2024-25 کے اپریل تا اگست کے دوران کوئلے کی درآمدات میں 2.2 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا، جو پچھلے سال کے 108.81 ایم ٹی کے مقابلے 111.20 ملین ٹن (ایم ٹی) تک پہنچ گئی۔ تاہم، گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اپریل-اگست 24 کے دوران غیر منضبط شعبے میں 10.3 فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ (ڈیٹا سورس: ڈی جی سی آئی ایس)۔

اپریل 2024 سے ستمبر 2024 تک کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.97 فیصد کی قابل ذکر اضافے کے باوجود، امتزاج کے مقاصد کے لیے درآمدات گزشتہ سال کے مقابلے 9.79 ایم ٹی تک کم ہو گئیں جو کہ 10.70 ایم ٹی تھی جس سے اسی مدت 8.5 فیصد کی کمی ظاہر ہوتی ہے۔

یہ کمی کوئلے کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کرنے اور درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کے  بھارت کے پختہ عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ بجلی کے شعبے کے لیے کوئلے کی درآمد میں اضافہ درآمدی کوئلے پر مبنی پاور پلانٹس (صرف درآمدی کوئلے کو استعمال کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے) کے ذریعے کوئلے کی درآمد سے منسوب ہے، یعنی اس مدت کے دوران 26.14 ایم ٹی ہو گیا، جو 17.07 ایم ٹی سے زیادہ ہے اوریہ اضافہ گزشتہ سال  کی  اسی عرصے میں 53.1 فیصد تک پہنچ گیا۔

مزید برآں، اپریل تا ستمبر 2024 کی مدت کے دوران کوئلے کی پیداوار میں قابل ستائش اضافہ ہوا، جو مالی سال  24-2023  کی اسی مدت میں 428.21 ایم ٹی کے مقابلے میں 453 ایم ٹی  تک پہنچ گئی، جس میں 5.79 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ  کا رجحان کوئلے کے استعمال کو ہموار کرنے اوراس کی  گھریلو پیداوار کو بڑھانے کے لیے حکومت کی طرف سے جاری کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

تاہم، قدر کے لحاظ سے، اپریل-اگست 25-2024 کے دوران مجموعی طور پر درآمدی کوئلے کی قیمت 120,532.21 کروڑ  روپے ہے، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت (24-2023) کے دوران مجموعی طور پر درآمدی کوئلے کی قیمت 133,461.65 کروڑ  روپے تھی۔ ان کے نتیجے میں روپے 12,929.44 کروڑ  کی بچت ہوئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے قدر کے لحاظ سے تقریباً 9.69فی صد کی بچت ہے۔

کوئلہ کی وزارت کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے اور اس کی دستیابی کو بہتر بنانے کے مقصد سے انتہائی اہم اقدامات کو نافذ کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان  کوششوں میں نہ صرف غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی حفاظت بلکہ ملک کی توانائی کی حفاظت کو بڑھانے پر بھی توجہ  مرکوز  کی گئی ہے۔ گھریلو کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے فعال اقدامات کی  وجہ سے بالآخر درآمدات پر انحصار کم ہوگا اور بھارت کےتوانائی کے منظر نامے کی مجموعی پائیداری میں مدد  ملے گی۔

******

ش ح۔ک ح  ۔ ا ک م

U-NO.2381


(Release ID: 2072770) Visitor Counter : 13


Read this release in: Tamil , English , Hindi