مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ-2023 کے تحت نیٹ ورک  کی اجازت دینے کی شرائط و ضوابط سے متعلق ٹرائی کے مشاورتی دستاویز  پر تبصرے اور جوابی تبصرے حاصل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

Posted On: 11 NOV 2024 5:30PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے22 اکتوبر2024 کو ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ-2023 کے تحت نیٹ ورک کی اجازت دینے کی شرائط و ضوابط سے متعلق ایک مشاورتی دستاویز جاری کیا ہے۔ متعلقہ فریق سےمشاورتی دستاویز میں اٹھائے گئے مسائل پر تحریری تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ12 نومبر 2024  اور جوابی تبصرے کے لیے آخری تاریخ19 نومبر2024 مقرر کی گئی تھی۔

کچھ متعلقہ فریق کی جانب سے تبصرے جمع کرانے کی مدت میں توسیع کی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخوں کو بالترتیب19 نومبر 2024 اور 26 نومبر 2024  تک توسیع کرنے  کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے اور جوابی تبصرے، ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں advmn@trai.gov.in  پر بھیجے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی تفصیلی وضاحت اورمزید معلومات کے لیے، ٹرائی کے مشیر (نیٹ ورکس، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ) جناب اکھلیش کمار ترویدی سے ٹیلیفون نمبر+91-11-20907780 پررابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

***************

(ش ح۔ م م ع۔ ش ت)

U:2345

 


(Release ID: 2072477) Visitor Counter : 31


Read this release in: English , Hindi , Tamil