سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سائنس دانوں نے ہندوستان کے شمالی مغربی گھاٹوں میں ڈی کلپٹرا کی ایک نئی آگ سے بچنے والی، دوہری کھلنے والی قسم دریافت کی
Posted On:
11 NOV 2024 4:22PM by PIB Delhi
ایک نئی آگ سے بچنے والی دوہری کھلنے والی قسم مغربی گھاٹوں میں دریافت ہوئی ہے جس میں گھاس کے میدان کی آگ کی وجہ سے پھولوں کے پھٹنے کا تجربہ ہوتا ہے اور اس کے پھولوں کا ڈھانچہ ہندوستانی انواع میں نایاب ہوتا ہے ۔اس کے بعد بتایا جارہا ہے کہ کئی مزید انواع کا پتہ لگے گا۔
مغربی گھاٹ، ہندوستان کے چار عالمی حیاتیاتی تنوع کے ہاٹ اسپاٹ میں سے ایک ہے۔ یہ طویل عرصے سے سائنس اور ٹیکنالوجی(ڈی ایس ٹی) کے تحت کام کرنے والے ایک خودمختار ادارے آگرکر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اے آر آئی) پونے کی تلاش و تحقیق کا مرکز رہا ہے۔ پچھلی چند دہائیوں کے دوران، اے آر آئی کے سائنس دان اس خطے کے بھرپور حیاتیاتی تنوع کا گہرائی سے مطالعہ کر رہے ہیں۔
تلے گاؤں-دابھاڑے میں مقیم ماہر نباتات آدتیہ دھرپ اور پی ایچ ڈی طالب علم بھوشن شگوان سمیت ڈاکٹر مندار داتار کی قیادت میں ایک ٹیم کی ایک حالیہ دریافت نے ڈی کلپٹیرا کی نسل میں ایک نئی نسل کا اضافہ کیا ہے، جسے انہوں نے ڈی کلپٹیرا پولیمورفا کا نام دیا ہے۔ یہ قسمیں تلے گاؤں- دابھاڑے سے حاصل کی گئی ہیں ، جو اپنے گھاس کے میدانوں اور چارے کی منڈیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔
ڈی کلپٹیرا پولیمورفا ایک مخصوص قسم ہے، جو اپنی آگ سے بچنے والی، پائروفائٹک فطرت اور اپنے غیر معمولی دوہرے کھلنے کے انداز کے لیے قابل ذکر ہے۔ مانسون کے بعد کے اپنے مخصوص پھولوں کے علاوہ، یہ قسم ایک دوسرے، بھرپور پھولوں کی نمائش کرتی ہے جو عام طور پر علاقے میں مقامی لوگوں کی طرف سے لگائی جانے والی گھاس کے میدان کی آگ سے شروع ہوتی ہے۔ یہ قسم ٹیکسونومک لحاظ سے منفرد ہے، پھولوں کی اکائیوں (سائیمیولز) کے ساتھ جو تیز پھولوں میں نشوونما پاتے ہیں۔ یہ اسپیکیٹ پھولوں کی ساخت والی واحد ہندوستانی قسم ہے، جس سے ملتی جلتی نسل افریقہ میں پائی جاتی ہے۔
اس نسل کو اس کے متنوع مورفولوجیکل خصلتوں کی عکاسی کرنے کے لئے ڈیکلپٹیرا پولیمورفا کا نام دیا گیا ہے۔
پہلے نمونے 2020 کے مانسون کے دوران جمع کیے گئے تھے اور اس کی خصوصیات کی مستقل مزاجی کی تصدیق کے لیے آدتیہ دھرپ نے اگلے چند سالوں تک ان پر نظر رکھی تھی۔ کیو بوٹینک گارڈن، لندن سے تعلق رکھنے والے معروف عالمی ماہر ڈاکٹر آئی ڈاربی شائر نے اس قسم کے نئے ہونے کی تصدیق کی۔ اس قسم کے بارے میں ایک تحقیقی مقالہ حال ہی میں معروف جریدے کیو بلیٹن میں شائع ہوا ہے۔
ڈی کلپٹیرا پولیمورفا شمالی مغربی گھاٹوں کے کھلے گھاس کے میدانوں میں ڈھلوانوں پر پروان چڑھتی ہے، یہ علاقہ انتہائی موسمی حالات جیسے کہ موسم گرما کی خشک سالی اور بار بار انسانوں کی طرف سے لگنے والی آگ سے متاثر ہوتا ہے۔ ان سخت حالات کے باوجود اس نسل نے اپنے آپ کو زندہ رہنے اور سال میں دو بارپھلنے کے لیے ڈھال لیا ہے۔ پہلا پھول کا مرحلہ مانسون کے بعد (نومبر کے شروع) سے مارچ یا اپریل تک ہوتا ہے، جبکہ مئی اور جون میں پھولوں کا دوسرا مرحلہ آگ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس دوسرے مرحلے کے دوران، لکڑی کے جڑ کے ذخیرے بونے پھولوں کی ٹہنیاں پیدا کرتے ہیں، جس کی وجہ سے پھولوں کی تعداد بہت ہوتی ہے لیکن مدت کم ہوتی ہے۔
ڈی کلپٹیرا پولیمورفا کی دریافت میں تحفظ کے اہم مضمرات ہیں۔ اس نسل کی آگ کے ساتھ منفرد موافقت اور مغربی گھاٹوں میں اس کے پھلنے پھولنے کی محدود جگہ گھاس کے میدان کے ایکو سسٹم کے محتاط انتظام کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔ انسانوں کی طرف سے باربار لگائی جانے والی آگ کو، اس نسل کے لائف سائیکل کا حصہ ہوتے ہوئے بھی، مسکن کے انحطاط کو روکنے کے لیے متوازن ہونا چاہیے جو اس کی بقا کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔ گھاس کے میدانوں کو کثرت سے استعمال کرنے سے بچانا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ آگ کے انتظام کے طریقے حیاتیاتی تنوع میں معاون ہوں، اس نئی دریافت شدہ نسل کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات ہیں۔
یہ دریافت مغربی گھاٹوں کے نازک ایکو سسٹم کو محفوظ رکھنے کی اہمیت کو واضح کرتی ہے، جس میں ابھی تک دریافت نہ ہونے والی کئی اقسام اپنی منفرد موافقت کے ساتھ موجود ہیں۔
شکل 1: ڈی کلپٹیرا پولیمورفا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ن م۔
U- 2339
(Release ID: 2072471)
Visitor Counter : 26