سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
تیار کردہ نینو میٹریل کوٹنگ کھادوں کے اخراج کو کم کرکے ان کی کارکردگی کو بڑھا سکتی ہے
Posted On:
11 NOV 2024 4:18PM by PIB Delhi
ایک میکانکی طور پرمستحکم، بایوڈیگریڈیبل، ہائیڈرو فوبک نینو کوٹنگ مواد کیمیائی کھادوں کے غذائی اجزاء کے استعمال کی کارکردگی میں اضافہ کر سکتا ہے اور ان کے اخراج کو کم کرکے اس سے ہم آہنگ ہو سکتا ہے، اس طرح رائزواسفیئر کی مٹی، پانی اور جرثوموں کے ساتھ ان کے تعامل کو محدود کر سکتا ہے۔ نینوکلے سے تقویت یافتہ بائنری کاربوہائیڈریٹس سے بنی یہ کوٹنگ کھاد کی تجویز کردہ خوراک کو کم کر سکتی ہے اور فصل کی بہتر پیداوار کو برقرار رکھ سکتی ہے۔
سبز انقلاب کے تحت گزشتہ 50 سالوں سے، مٹی کی غذائیت کو برقرار رکھنے کے لیے بار بار کیمیائی کھاد کے اِن پُٹ طریقوں کا استعمال کیا جا رہا ہے،تاکہ پودوں کی اعلیٰ پیداوار حاصل کی جا سکے۔ بار بار اور ضرورت سے زیادہ استعمال کے سبب عالمی پائیدار ترقی کو خطرہ لاحق ہے۔ محققین مسلسل کھادوں کو زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے طریقوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ آف نینو سائنس اینڈ ٹکنالوجی(آئی این ایس ٹی)، موہالی، جو کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ کا ایک خود مختار ادارہ ہے، کے سائنسدان کوٹڈ میوریٹ آف پوٹاش(کے سی آئی)، جو کہ پوٹاشیم کھاد کی 80 فیصد ضروریات پوری کرتا ہے، بائنری کاربوہائیڈریٹس، یعنی چائٹوسن اور لگنن کے ساتھ این آئیونک مٹی کی کارکردگی کو بڑھانے والے ایجنٹ کے طور پر استعمال کیا، جو مستحکم کوآرڈینیشن بانڈز کو بڑھاوا دیتا ہے۔
بی کے ساہو، کے سوامی، این کپور، اے اگروال، ایس کٹاریہ، پی شرما، پی کنڈو، ایچ تھنگاویل، اے وٹاکونیئل، او پی چورسیا اور وی شانموگم نے کھاد کو کوٹ کرنے کے لیے ایک یکساں انداز اور استعمال کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ڈرم روٹر طریقہ کار کا استعمال کیا۔ یکساں کوٹنگ کے لیے استعمال ہونے والا نینو میٹریل فطرت سے ماخوذ کم لاگت کا مواد تھا، جیسے نینو مٹی، چائٹوسن اور اسٹارچ وغیرہ۔ یہ تحقیق جرنل انوائرنمنٹل سائنس: نینو میں شائع ہوئی ہے۔
نینو کوٹنگ میٹریل کی ہائیڈروفوبیسیٹی کو ہم آہنگ کرتے ہوئے، فصل کی ضرورت کے مطابق کیمیائی کھادوں کے اخراج کی رفتار کو تبدیل کیا۔ اس کے علاوہ تیار کردہ پروڈکٹ کی بائیو ڈیگریڈیبلٹی اور لائف سائیکل کی تشخیص نے روایتی کیمیائی کھادوں پر پائیداری کو یقینی بنایا۔ مزید یہ کہ کوٹڈ کھاد کی مکینکل کارکردگی نقل و حمل اور سپلائی چین کے دوران اس کے صنعتی استعمال کی ضمانت دیتی ہے۔
فطرت سے متاثر پولیمر کا3 ڈی نینو اسٹرکچر اپنی بائیوکمپیٹی بلٹی اور بائیو ڈیگریڈیبلٹی کے فائدہ کے ساتھ مختلف ایپلی کیشنز کے لیے ایک ممکنہ پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔ قدرتی فضلہ پولیمر کی خصوصیات جیسے ناقابل تبدیل ڈی نیچوریشن، سیلف ایسمبلڈ امائیلائیڈ فائبرل کی تشکیل اور تھرموس ردعمل کا استعمال ہائیڈروفوبک نینوومیٹریل کی اسمبلنگ کے لیے کیمیائی کھادوں کی کم رفتار سے اخراج کے لیے کیا گیا۔ مزید یہ کہ سینڈ ایئر گن کے ساتھ حسب ضرورت روٹری ڈرم سسٹم نے بہترین مکینکل کارکردگی کے ساتھ کیمیائی کھادوں کی یکساں کوٹنگ کو فعال کیا۔
غذائی اجزاء کے استعمال کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے سست رفتار سے اخراج ہونے والی کھاد روایتی کھاد کے مقابلے میں ممکنہ متبادل ہو سکتی ہے۔ چاول اور گندم کی بڑھتی ہوئی پیداوار کے ساتھ تجویز کردہ کم خوراک کم اِن پُٹ سے زیادہ پیداوار کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ مجموعی طور پر کسان کی سماجی و اقتصادی حالت اور ملک کی معیشت روایتی کھاد کے استعمال کے مقابلے میں بہتر ہوگی۔
کوٹیڈ کھاد کسٹمائزڈ روٹری ڈرم سسٹم بنا کوٹیڈ کھاد
*************
(ش ح ۔م ش ۔ن ع(
U.No 2338
(Release ID: 2072464)
Visitor Counter : 14