عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
خصوصی مہم 4.0 کے تحت عملہ اورتربیت کے محکمہ نے ریکارڈ فائل کا جائزہ لینے، عوامی شکایات کاازالہ کرنے اور صفائی مہم انجام دینے میں کامیابی حاصل کی
Posted On:
11 NOV 2024 3:00PM by PIB Delhi
عملہ اور تربیت کا محکمہ( ڈی او پی ٹی) نے اپنی منسلک اورذیلی تنظیموں کے ساتھ خصوصی مہم 4.0 میں شامل تمام سرگرمیوں کو فعال طور پر آگے بڑھایا اور اپنے اہداف کو مکمل طور پر حاصل کیا۔ خصوصی مہم 4.0 2 اکتوبر 2024 کو شروع ہوئی تھی اور 31 اکتوبر 2024 کو اختتام پذیر ہوئی جس کے تحت مختلف محکمے کے متعدد زیر التواءمعاملات کو مؤثر طریقے سے کم کیے گئے۔ مہم کی اس مدت کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 19 اکتوبر 2024 کو سرکاری ملازمین میں انفرادی اور تنظیمی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے‘کرمایوگی سپتاہ’– قومی تعلیمی ہفتہ کا بھی افتتاح کیا۔
مہم کے تحت محکمہ کی کارکردگی کی جھلکیاں اور کامیابیاں
- زیر التواء اشیاء کا مؤثر طریقے سے بندوبست
مہم کے دوران،عملہ اور تربیت کا محکمہ ( ڈی او پی ٹی) نے اپنے منسلک اور ماتحت دفاتر اور خود مختار اداروں کے ساتھ مل کر درج ذیل امور میں اہداف حاصل کیے ہیں۔
ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے زیر التوا ء8 حوالہ جات کو نمٹا یا گیا۔
5 بین وزارتی حوالہ جات
1902 عوامی شکایات
14 ریاستی حکومت کے حوالہ جات
پی ایم او کے 3حوالہ جات
146 عوامی شکایات کی اپیلیں
- فائل مینجمنٹ
عملہ اور تربیت کا محکمہ ( ڈی او پی ٹی) نے اپنے سے وابستہ،ذیلی اور خود مختار تنظیموں کے ساتھ مل کر ذاتی طور سے جمع کئے گئے فائلز اور ای-آفس فائلوں کے جائزے کے حوالے سے اپنا مقررہ نشانہ اورہدف کامیابی سے حاصل کر لیا:-
فائلوں کا جائزہ - 48,469 ذاتی طور سے جمع کی گئی فائلوں اور 75,000 دستاویزات اور ڈوزیئر کا جائزہ لیا گیا ہے۔ مزید، 7,400 سے زیادہ ذاتی طور سے جمع کی گئی فائلوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔
5,217 ای-آفس فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے، جن میں سے 1,786 ای-آفس فائلوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
ریکارڈ کے انتظام وانصرام اور صفائی ستھرائی مہم کے انعقاد کے بعد سکریٹری (پی) کے ذریعہ نارتھ بلاک میں واقع ڈی او پی ٹی محکمہ کے ریکارڈ روم کا جائزہ
- ریونیو جنریشن
دفتر کے فضلہ اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 1,29,847روپے کی آمدنی ہوئی ہے اور دفتر کی قیمتی جگہیں خالی ہوئی ہیں۔
ای ویسٹ جیسے128 پرانے کمپیوٹرز اور پرنٹرز وغیرہ کو ٹھکانے لگانے سے 3.00 لاکھ روپے سے زیادہ کی آمدنی ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
عملہ اور تربیت کامحکمہ (ڈی او پی ٹی) کے مختلف دفاتر اور محکمہ کی مختلف تنظیموں کے دفترکے مقامات پر 325 صفائی ستھرائی مہم چلائی گئی ہے۔
اولڈ جے این یو کیمپس میں ڈی او پی ٹی کے ٹریننگ ڈویژن کے دفتر میں صفائی ستھرائی مہم انجام دینے سے پہلے اور بعد کی تصاویر
نارتھ بلاک میں صفائی ستھرائی مہم سے پہلے اور بعد کی تصاویر
- اس مہم کے دوران اپنائے گئے اہم اقدامات اور طرز عمل
- سول سروس کی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کی طرف ایک اہم اقدام میں، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 19 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں ‘کرمایوگی سپتا’ – قومی تعلیمی ہفتہ کا افتتاح کیا۔ اس پہل کا مقصد سرکاری ملازمین کو مسلسل سیکھنے کے ذریعے بااختیار بنانا ہے اور یہ2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت بنانے کے وژن سے ہم آہنگ ہے ، قومی تعلیمی ہفتہ کا مقصد سرکاری ملازمین کے درمیان انفرادی اور تنظیمی صلاحیت دونوں کو بڑھانا اورقومی اہداف کے ساتھ مربوط حکومتی نقطہ نظر کو فروغ دینا ہے۔
- ماحولیات اور قدرتی وسائل کے تحفظ کی خاطر اس وقت کے سکریٹری (پی) ڈاکٹر وویک جوشی کی قیادت میں درخت لگانے کی مہم‘‘ ایک پیڑ ماں کے نام’’مہم کے تحت شروع کی گئی تھی۔
ایک پیڑ ماں کے نام پروگرام کے دوران اس وقت کے سکریٹری (پی) ڈاکٹر وویک جوشی کے ذریعہ درخت لگانے کی مہم
c نئی دہلی میں 2 اکتوبر 2024 کو سوچھتا ڈے کے ایک حصے کے طور پر سوچھتاکے موضوع پر نکڑ ناٹک کا اہتمام کیا گیا۔
سوچھتا کے موضوع پر نکڑ ناٹک کی تصاویر
- ملازمین کے مابین سائبر سوچھتا بیداری پھیلانے کے لیے ڈی او پی ٹی، نارتھ بلاک میں سائبر سیکورٹی پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں محکمہ کے سینئر اور درمیانی سطح کے افسران نے شرکت کی۔
- محکمہ کی طرف سے سائبر سے متعلق آگاہی اورسیکورٹی پر سی آئی ایس اوایس کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کی صدارت ڈی او پی ٹی محکمہ کے سکریٹری نے کی۔
- آر ٹی آئی ایکٹ،2005 سے متعلق دو خصوصی معلوماتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔
- محکمہ میں ریکارڈز کی ڈیجیٹلائزیشن اور تحفظاتی اقدام کو بڑے پیمانے پر انجام دیا گیا اور کئی شاخوں اور ڈویژنوں نے بھی اپنے ریکارڈ کے ڈیجیٹائزیشن کا کام شروع کیا ہے تاکہ ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دیا جا سکے اور دفتر کی جگہ کو اشخاص کی ذاتی طور پر موجودگی سے خالی کیا جا سکے۔
- تمام تنظیموں میں فائلوں کی ریکارڈنگ اورجائزہ کا عمل ایک مشن موڈ طرز پر انجام دیئے گئے تھے۔
- ڈی او پی ٹی محکمہ میں ای-آفس کلچر کو مزید فروغ دینے کے مقصد سے فائلوں کو ذاتی طور سے جمع کرنے کے طریقے کو بندکیا گیا۔
********
(ش ح۔ م م ع۔ ش ت)
U:2331
(Release ID: 2072421)
Visitor Counter : 20