وزارتِ تعلیم
ڈی او ایس ای ایل کے سکریٹری نے سکورا سائنس ہائی اسکول پروگرام 2024 کے لیے بھارت سے 47 طلبا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
اس پروگرام کے تحت طلبا کو جاپان کے قلیل مدتی دوروں کے لیے مدعو کیا گیا تاکہ وہ جاپان کی جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اس کی ثقافت کا مشاہدہ کرسکے
Posted On:
09 NOV 2024 9:20PM by PIB Delhi
تعلیم کی وزارت کے ڈی او ایس ای ایل کے سکریٹری جناب سنجے کمار نے47 پرجوش اسکولی بچوں کے ایک گروپ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔بھارت کے ساتھ ساتھ 5 ملکوں (انڈونیشیا، مارشل آئی لینڈ، مائیکرونیشیا، پلاؤ اور پیرو) سے تعلق رکھنے والے ان بچوں کو 10 تا 16 نومبر 2024 منعقد ہونے والے سکورا پروگرام 2024 میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا اہتمام ڈی او ایس ای ایل کی جانب سے نئی دہلی کے سی آئی ای ٹی-این سی ای آر ٹی میں کیا گیا۔ جس میں این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر دنیش پرساد سکلانی، ڈی او ایس ای ایل کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ ارچنا شرما اوستھی؛ جاپان کی جاپان سائنس اور ٹیکنالوجی ایجنسی کے مینجرجناب کیموچی یوکیو؛ سی آئی ای ٹی- این سی ای آر ٹی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر امریندر پرساد بہیرا اور ڈی او ایس ای ایل کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس گروپ میں جاپان سائنس اور ٹیکنالوجی ایجنسی(جے ایس ٹی) نے 47 اسکول کے طلباء اور 4 سپروائزرز کو مدعو کیا ہے۔ ان 47 طلبہ (18 لڑکے اور 29 لڑکیاں) کا تعلق کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ اور تلنگانہ، جھارکھنڈ، سکم، چندی گڑھ، کیرالہ، منی پور، میگھالیہ، ہریانہ، اروناچل پردیش، جموں و کشمیر، اتر پردیش اور مہاراشٹرا کے سرکاری اسکولوں اور کیندریہ ودیالیوں سے ہے۔
نوجوان سیکھنے والوں میں فکری وسعت اور سائنسی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے،جے ایس ٹی 2014 سے ‘‘جاپان-ایشیاء یوتھ ایکسچینج پروگرام ان سائنس’’پر عمل کر رہا ہے جسے ‘‘سکورا سائنس پروگرام’’ بھی کہا جاتا ہے۔ بھارت کو 2015 میں سکورا پروگرام میں شامل کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت طلباء کو جاپان کے مختصر مدتی دوروں کے لیے مدعو کیا جاتا ہے، جس سے انہیں جاپان کی جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اس کی ثقافت کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔
قومی تعلیمی پالیسی(این ای پی) 2020، اسکولوں میں نصاب اور تدریس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ ‘‘سیکھنا اپنے آ پ میں سب کا احاطہ کرنے، مربوط کرنے والا، خوشگوار اور جوڑے رکھنے والا ہونا چاہیے’’۔ ساتھ ہی، این ای پی -2020 کے مطابق تمام مراحل میں، ہر مضمون میں اور مختلف مضامین کے درمیان تعلقات کے جائزے کے ساتھ تجرباتی تعلیم کو ایک معیاری تعلیم کے طور پر اپنایا جائے گا۔ اس تناظر میں تاریخی ،ثقافتی، سماجی اور تکنیکی ترقی کے لحاظ سے اہمیت کے حامل مختلف مقامات کے تعلیمی اور تفریقی دوروں کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ تکنیکی پیش رفتوں کے ساتھ ایک ترقی یافتہ ملک، ایک دوست ملک کے طور پر جاپان ،تعلیم کے اعتبار سے ایک پسندیدہ مقام بھی ہے۔ لہذا جاپان جیسے ملک کا دورہ کرنے سے ہمیشہ علم میں اضافہ ہوتا ہے اور اختراعی طور طریقوں کا جائزہ لینے پر موقع ملتا ہے۔
بھارت نے پہلی مرتبہ اپریل 2016 میں اس پروگرام میں حصہ لیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 572 طلباء اور 87 سپروائزروں نے جاپان کا دورہ کیا ہے۔ آخری گروپ نے اکتوبر 2024 میں جاپان کا دورہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ک ح ۔ر ض
U-2322
(Release ID: 2072354)
Visitor Counter : 18