وزارت خزانہ
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج بنگلورو میں قومی ایم ایس ایم ای کلسٹر آؤٹ ریچ پروگرام کے آغاز کے بعد نئی سڈبی شاخوں کا افتتاح کیا
مرکزی وزیر خزانہ نے ورچوئل طریقے سے کرناٹک میں سڈبی کی 6 نئی شاخوں کا افتتاح کیا، اور یہ شاخیں تمکورو، رائچور، شیموگا، کالبرگی، منگلورو اور وجئے پورہ میں واقع ہیں، اس کے علاوہ بنگلورو، چنئی، جے پور اور شاکھاپٹنم میں یونین بینک آف انڈیا کی 4 ناری شکتی شاخوں کا افتتاح کیا
ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں ایم ایس ایم ایز اہم ہیں، خاص طور پر اختراعات، روزگار کی تخلیق اور ملک کی خود انحصاری میں تعاون کے لیے ان کا کردار:محترمہ سیتارمن
مرکزی وزیر خزانہ نے تمام شیڈولڈ کمرشل بینکوں اور این بی ایف سیز کے ذریعہ مالی سال 2024-25 کے لیے 1.54 لاکھ کروڑ روپے کا اضافی ایم ایس ایم ای قرض فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیاہے
تمام بینکوں کو دیہی علاقوں میں چھوٹے کاروباری اداروں کو مزید قرض دینے پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے: ایم ایس ایم ایز کے مرکز وزیر جناب جیتن رام مانجھی
مرکزی وزیر خزانہ نے سڈبی کے 11 ایم ایس ایم ای گاہکوں کو 25.75 کروڑ روپے کے منظوری کے خطوط اور یونین بینک آف انڈیا کی ناری شکتی برانچ کے ایم ایس ایم ای گاہکوں کو 11 کروڑ روپے کے د
Posted On:
09 NOV 2024 9:29PM by PIB Delhi
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے نیشنل ایم ایس ایم ای کلسٹر آؤٹ ریچ پروگرام کا آغاز کیا، جس کا اہتمام مالیاتی خدمات کے محکمے (ڈی ایف ایس)، وزارت خزانہ، حکومت ہند اور اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (سڈبی) نے آج بنگلورو میں مشترکہ طور پر (بہار کے گیا سے ورچوئل موجودگی )جناب جیتن رام مانجھی،ایم ایس ایم ایز مرکزی وزیر، جناب پنکج چودھری، مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ، محترمہ شوبھا کرندلاجے، مرکزی وزیر مملکت برائے ایم ایس ایم ایزکے موجودگی میں کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایف ایس کے سکریٹری جناب ناگراجو مدیرالا، سڈبی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب منوج متل اور پبلک سیکٹر کے بینکوں اور نابارڈ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
تقریباً 150 ایم ایس ایم ای کلسٹر اس لانچ کے لیے ورچوئل طریقے سے جڑے ہوئے تھے جن میں سے ہر ایک میں بینک کے سینئر افسران موجود تھے۔ اس پروگرام کا مقصد مالیاتی خدمات تک رسائی کو یقینی بنانا اور ملک بھر میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ نے ورچوئل طریقے سے کرناٹک میں سڈبی کی 6 نئی شاخوں کا بھی افتتاح کیا، جو تمکورو، رائچور، شیموگا، کلبرگی، منگلورو اور وجئے پورہ میں واقع ہیں، اس طرح ان کلسٹروں میں سڈبی کی رسائی اور ایم ایس ایم ایز کو مالی امداد میں توسیع ہوتی ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے بنگلورو، چنئی، جے پور اور وشاکھاپٹنم میں یونین بینک آف انڈیا کی 4 ناری شکتی برانچوں کا بھی افتتاح کیا، جس کا مقصد خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنانا ہے اور بنگلورو میں کینرا بینک کے لرننگ سینٹر کا آغاز کرنا ہے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں محترمہ سیتا رمن نے ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں ایم ایس ایم ایز کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر اختراعات، روزگار کی تخلیق اور ملک کی خود انحصاری میں تعاون میں ان کے کردار کو۔
مرکزی وزیر خزانہ نے کاروباریوں کے ساتھ بھی بات چیت کی، اس بارے میں معلومات حاصل کی کہ کس طرح حکومت اور مالیاتی ادارے ان کی ترقی اور پائیداریت میں مزید مدد کر سکتے ہیں۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ بینکوں کو ایم ایس ایم ای سیکٹر کو قرض دینے کے لیے اضافی سفر کرنے کی ضرورت ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ نے تمام شیڈولڈ کمرشل بینکوں اور این بی ایف سیز کے لیے موجودہ مالی سال میں 1.54 لاکھ کروڑ روپے کا اضافی ایم ایس ایم ای کریڈٹ فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس لیے بینکوں اور این بی ایف سیزکو مالی سال 25-2024، 26-2025 اور 27-2026 میں ایم ایس ایم ایز کے لیے بالترتیب 5.75 لاکھ کروڑ روپے، 6.21 لاکھ کروڑ اور 7 لاکھ کروڑ روپے قرض کی مجموعی ترقی کا ہدف بنانا چاہئے۔
اس موقع پر اپنی ورچوئل تقریب میں جناب جیتن رام مانجھی نے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو فروغ دینے کے مقصد سے حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور تمام بینکوں پر زور دیا کہ وہ دیہی علاقوں میں چھوٹے کاروباری اداروں کو مزید قرض دینے پر توجہ دیں۔
تقریب کے دوران سڈبی نے پینیا انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے ساتھ مفاہمت کی ایک ایم او یو پر دستخط کیے تاکہ ایم ایس ایم ایز کی استعداد کار میں اضافے، کریڈٹ کی سہولیات اور علم کے اشتراک کے ذریعے تعاون کو مضبوط کیا جاسکے۔
محترمہ سیتا رمن نے سڈبی کے11 ایم ایس ایم ای صارفین کو کل 25.75 کروڑ روپے کے منظوری کے اور یونین بین آف انڈیا کی ناری شکتی برانچ کے ایم ایس ایم ای صارفین کو 11 کروڑروپے کے 2 منظور لیٹر تقسیم کئے۔ یہ روایتی صنعتوں سمیت ایرو اسپیس اور کوانٹم ٹکنالوجی جیسے جدید شعبوں کو تعاون فراہم کرنے کا اقدام ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ نے پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) کے نئے شروع کیے گئے ترون پلس زمرے کے تحت کینرا بینک کے 5 قرض دہندگان کو منظوری لیٹر بھی سونپے۔ ڈی ایف ایس نے حال ہی میں پی ایم ای وائی کے تحت قرض کی حد کو 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 2520 لاکھ روپے کرنے کے لیے مرکزی بجٹ 25-2024میں کیے گئے وعدے کو نافذ کیا۔
***********
ش ح ۔ ع ح۔ ع ر
U. No. 2321
(Release ID: 2072330)
Visitor Counter : 18