عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنشن اور پنشنرز کی بہبود سے متعلق محکمے کے سکریٹری جناب وی سری نواس 12نومبر 2024کو حیدرآباد میں ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم کا جائزہ لیں گے


ڈیفنس پنشنرز کی طرف سے ڈی ایل سی جمع کرانے کے لیے سی جی ڈی اے کے ذریعے ایم سی ای ایم ای، حیدرآباد میں ملک گیر ڈی ایل سی مہم 3.0کے حصے کے طور پر میگا کیمپ منعقد کیا جائے گا

سی جی ڈی اے، ڈیفنس پنشنرز، پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، آئی پی پی بی، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور یونین بینک آف انڈیا کے ساتھ  فعال میٹنگز منعقد کی جائنگی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 NOV 2024 4:13PM by PIB Delhi

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمہ (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے پنشنرز کو ڈیجیٹل بااختیار بنانے کے لیے ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 3.0کا آغاز کیا۔ جیون پرمان، پنشنرز کو ڈیجیٹل بااختیار بنانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ویژن ہے۔ ڈی ایل سی مہم 3.0بھارت کے 800شہروں/قصبوں میں یکم تا30نومبر 2024تک منعقد کی جائے گی جس میں مرکزی/ریاستی حکومتوں/ای پی ایف او/خود مختار اداروں کے تمام پنشنرز، پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں یا آئی پی پی بی میں اپنے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرا سکتے ہیں۔ سپر سینئر پنشنرز یہ اپنی رہائش گاہ سے کر سکتے ہیں اور انہیں گھر پر ہی یہ خدمات مہیا کرائی جائینگی۔ تمام پنشن تقسیم کرنے والے بینک، سی جی ڈی اے، آئی پی پی بی، یو آئی ڈی اے آئی  ملک گیر بنیاد پر ڈی ایل سی مہم کو نافذ کرنے کے لیے ایک جگہ جمع ہوں گے۔

مہم کے ایک حصے کے طور پر، ڈی ایل سی میگا کیمپ حیدرآباد میں سی جی ڈی اے (وزارت دفاع) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ پنشن سے متعلق محکمے کے سکریٹری جناب وی سرینواس کی صدارت میں، ڈی او پی پی ڈبلیو کی ایک ٹیم، مہم کی پیشرفت کا جائزہ لینے اور دفاعی عہدیداروں، بینک عہدیداروں، پنشنرز اور رجسٹرڈ پنشنرز کے نمائندوں کے ساتھ ایک باہمی ملاقات کے لیے 12نومبر 2024کو حیدرآباد کا دورہ کرے گی اور دفاعی افسران، بینک کے افسران،پینشنرز اور رگسٹرڈ پینشنرز ایسوسی ایشنز یعنی جنرل آفس پنشنرز ایسوسی ایشن (حیدرآباد، تلنگانہ)، اسرو ریٹائرڈ ایمپلائز فورم (آئی آر ای ایف) (حیدرآباد، تلنگانہ) آل انڈیا ریٹائرڈ ریلوے مینز فیڈریشن (سکندرآباد، تلنگانہ) کے نمائندوں کے ساتھ ایک فعال میٹنگ کریگی۔ یو آئی ڈی اے آئی کی ایک ٹیم بھی اس میگا کیمپ میں شرکت کرے گی تاکہ پنشنروں کو ان کے آدھار ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے میں مدد فراہم کرسکے، جہاں کبھی ضرورت ہو اور کسی تکنیکی مسائل کی صورت میں مدد فراہم کی جا سکے۔

اس تقریب میں اعلیٰ دفاعی حکام، یعنی سی جی ڈی اے، کمانڈنٹ ایم سی ای ایم ای  اور کور آف ای ایم ای کے کرنل کمانڈنٹ اور جنرل آفیسر کمانڈنگ، ٹی اے ایس اے بھی شرکت کریں گے، جو پنشنرز سے خطاب کریں گے اور ان سے بات چیت کریں گے۔

موجودہ مہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک پہل ہے کہ ڈی ایل سی جمع کرانے کے لیے چہرے کی تصدیق کے استعمال کی تکنیک دور دراز علاقوں کے پنشنرز تک پہنچ جائے، تاکہ وہ اپنے گھروں سے تکنیک کو سمجھ سکیں اور استعمال کر سکیں۔ ڈیجیٹل طریقوں کے استعمال کے ذریعے، پنشنرز کسی بھی وقت، کہیں بھی لائف سرٹیفکیٹ جمع کروا سکتے ہیں، جو پنشنرز، خاص طور پر عمر رسیدہ، بیمار اور معذور پنشنرز کے لیے زندگی کو آسان بنانے کی جانب ایک بہت بڑا قدم ہے۔

تمام شراکت دار اس طرح کے کیمپ 35سے زیادہ شہروں/اضلاع میں منعقد کر رہے ہیں جو تلنگانہ کے 60مقامات پر محیط ہیں۔ تلنگانہ میں اس مہم پر تقریباً 50اعلیٰ سطح کے افسران کام کر رہے ہیں۔ تلنگانہ میں 80,000سے زیادہ پنشن دہندگان بینکوں کے ذریعے پنشن حاصل کر رہے ہیں اور تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے مختلف اسٹیشنوں پر 73000سے زیادہ پنشنرز کے لیے سی جی ڈی اے کے ذریعے سپرش آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کا محکمہ اس مہم کو پورے ملک میں کامیاب بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کرے گا۔

 

************

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U: 2306   )


(ریلیز آئی ڈی: 2072191) وزیٹر کاؤنٹر : 68
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil , Telugu