نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ چھتیس گڑھ میں جن جاتیہ گورو دیوس کی تقریبات کے حصے کے طور پر پدایاترا کریں گے


یہ پد یاترا بھگوان برسا منڈا کی وراثت اور قوم کی تعمیر میں قبائلی برادریوں کے تعاون کو منانے کے لیے  منعقد کی جاتی ہے

بھگوان برسا منڈا کے اعزاز میں دس ہزار سے زیادہ مائی بھارت نوجوان رضاکار پدیاترا میں شامل ہوں گے

Posted On: 10 NOV 2024 2:12PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کودنیز  محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ 13 نومبر 2024 کو چھتیس گڑھ کے جش پور میں جن جاتیہ گورو دیوس کے ایک حصے کے طور پرمائی بھارت یوتھ رضاکاروں کے ساتھ ایک پد یاترا (پیدل مارچ) کریں گے۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی کے ساتھ دیگر ریاستی وزراء بھی پد یاترا میں شامل ہوں گے۔ یہ تقریب بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کے روز منائی جائے گی، جس میں ان کی میراث اور قوم کی ترقی میں قبائلی برادریوں کی نمایاں شراکت کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

اس خصوصی تقریب، جس کا مقصد قبائلی ورثے کی یاد منانا، شمولیت کو فروغ دینا، اور قبائلی برادریوں کو فائدہ پہنچانے والی سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے، میں دس ہزار سے زیادہ مائی بھارت نوجوان رضاکاروں کی شرکت، قبائلی ثقافت، ورثے اور وراثت کے تحفظ اور تحفظ کے جذبے کو پروان چڑھانا ہے۔

پد یاترا کموڈو گاؤں سے شروع ہوگی اور تقریباً 7 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے رنجیت اسٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوگی۔ یہ یاترا نوجوانوں، قبائلی رہنماؤں اور کمیونٹی کے ارکان کو قبائلی ورثے اور ایک پرجوش و متحرک جشن میں متحد کرے گا۔ تقریب کا آغاز ثقافتی پرفارمنس کے ساتھ ہوگا جس میں ہندوستان کی آزادی میں قبائلی رہنماؤں کے تعاون اور قبائلی ورثے کی بھرپوریت کو اجاگر کرنے والے رقص کو دکھایا جائے گا۔ پد یاترا کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی کے ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ پہل کے مطابق درخت لگانے کی سرگرمی سے ہوگا۔

پد یاترا کے دوران ایک نمائشی جگہ، تاریخی قبائلی تحریکوں، قبائلی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرے گی، اور ہندوستان کی قبائلی برادریوں کی منفرد فنکاری اور دستکاری کی نمائش کرے گی۔ راستے کے ساتھ اسٹاپوں میں قبائلی ثقافت کا جشن منانے والے ڈرامچے، پیچیدہ رنگولی آرٹ کے کام، مصوری اور روایتی قبائلی آرٹ شامل ہوں گے۔ لائیو ورکشاپس، شرکاء کو قبائلی رقص، موسیقی اور ادب کے ساتھ ایک انٹریکٹو تجربہ فراہم کرے گی، جبکہ قبائلی کھان پان کا انتخاب ان کی صحت کے فوائد کو اجاگر کرے گا۔

پدیاترا کی اہم جھلکیاں:

  • ثقافتی پرفارمنس: قبائلی وراثت کے جشن کے لئے قبائلی رقص اور موسیقی ۔
  • قبائلی تحریکوں اور فنون کی نمائش: ڈرامچوں اور ٹیبلوکس کے ساتھ تاریخی قبائلی تحریکوں، بہادری اور دستکاری کی نمائش۔
  • بیداری کیوسک: سرکاری اسکیموں اور خواتین استفادہ کنندگان کے بارے میں معلومات۔
  • فنکارانہ مصروفیات: رنگولی،مصوری، اور قبائلی فنون اور ادب کو فروغ دینے والی ورکشاپس۔
  • نوجوانوں کے تعاون کا جشن منانا:مائی بھارت پورٹل اور نہرو یوا کیندروں کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا۔
  • قبائلی رہنماؤں کو خراج تحسین: شرکاء قابل ذکر قبائلی شخصیات کے طور پر ملبوس رہیں گے۔
  • قبائلی عمدگی کی پہچان: پدم ایوارڈ یافتہ افراد کی عزت افزائی اور روایتی کھیلوں کا فروغ۔
  • قبائلی کھانوں کا جشن منانا: صحت اور تندرستی کو فروغ دینے کے لیے مختلف قسم کے قبائلی کھانے پیش کئے جائیں گے۔

 

وزارت اس تقریب کے ذریعے قبائلی ورثے اور ثقافت کی گہری تعریف کو فروغ دینے کی کوشش کرتی ہے، ساتھ ہی ساتھ حکومتی فلاحی اقدامات میں قبائلی برادری کو فعال طور پر شامل کرتی ہے۔ اس جشن کا مقصد نوجوانوں کے لیے ہندوستان کے قبائلی ورثے کی بھرپور میراث سے جڑنے، سمجھنے اور اس کا احترام کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بنانا ہے۔

نوجوانوں کے امور کا محکمہ پورے ملک کے نوجوانوں کو ترغیب دیتا ہے کہ وہ قبائلی وراثت کے بارے میں زیاد ہ سےزیادہ جاننے کی خاطر مائی  بھارت پورٹل پر ویب سائٹ www.mybharat.gov.in پر اپنا اندراج کرکے پدیاترا میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیں۔

آئین کے 75 برس مکمل ہونے کے سلسلے میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے تحت مائی بھارت  متعلقہ مرکزی وزیر  ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کی رہنمائی میں ملک بھر میں  پدیاتر کے ایک سلسلے کی میزبانی کرےگا، جس دوران بھارت کے بھرپور ثقافتی تنوع کو ظاہر کیا جائے گا۔

******

ش ح۔ش ا ر۔  ول

Uno- 2304


(Release ID: 2072172) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi , Bengali-TR , Tamil