پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایتی راج اداروں کی طرف سے شہریوں پر مرکوز خدمات کو نمایاں کرنے کے لیے خصوصی وبینار کل منعقد ہوگا


دیہی نظم و نسق کو مزید مضبوط بنانے پر غور کرنے کے لیے وبینار؛ ایوارڈ یافتہ اقدامات کی نمائش ککی جائے گی

Posted On: 10 NOV 2024 11:32AM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے(ڈی اے آر پی جی) کی قومی ای-گورننس وبینار سیریز (این ای جی ڈبلیو 24-2023) کے ایک حصے کے طور پر، پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کی جانب سے فراہم کردہ شہریوں پر مرکوز خدمات پر ایک خصوصی وبینار 11 نومبر 2024، دوپہر 12:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک منعقد کیا جائے گا۔  وبینار کی شریک صدارت جناب وی سری نواس، سکریٹری، ڈی اے آر پی جی، اورجناب وویک بھردواج، سکریٹری، وزارت پنچایتی راج (ایم او پی آر) کریں گے، جو کلیدی بصیرت کا اشتراک اور شہریوں کو ضروری خدمات کی فراہمی میں پی آر آئی کے اہم کردار کے لیے وژن کا خاکہ پیش  کرتے ہوئے کلیدی بیان دیں گے۔ اس کے علاوہ جناب پونیت یادو، ایڈیشنل سکریٹری، ڈی اے آر پی جی ، اور جناب آلوک پریم نگر، جوائنٹ سکریٹری، ایم او پی آر بھی موجود ہوں گے۔ تقریب کے دوران، پنچایتوں میں خدمات کی فراہمی کو اجاگر کرنے والی ایک مختصر ویڈیو دکھائی جائے گی، جس کے بعدجناب آلوک پریم نگر کے ذریعہ پی آر آئی خدمات کی فراہمی کی صورتحال اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی جائے گی۔

یہ وبینار اس اہم کردار پر زور دینے کی کوشش کرتا ہے جو مقامی خود حکمرانی کے تیسرے درجے کے طور پر پنچایتیں دیہی حکمرانی میں ادا کرتی ہیں، خاص طور پر دیہی شہریوں کو ضروری خدمات کی بروقت اور موثر فراہمی کو یقینی بنانے میں۔ نچلی سطح پر مجموعی نظم و نسق کو بڑھانے کے لیے خدمات کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے شہریوں پر مبنی مداخلتوں کو ترجیح دینے پر توجہ دی جائے گی۔

نچلی سطح پر کام کرنے والے پنچایتی راج ادارے، گورننس میں سب سے آگے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ سرکاری اسکیمیں، فلاحی پروگرام، اور شہری خدمات دیہی ہندوستان کے ہر کونے تک پہنچیں۔ یہ خدمات، پانی کی فراہمی، صفائی وستھرائی اور حفظان صحت سے لے کر ڈیجیٹل خواندگی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی تک نیزدیہی علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کی تشکیل اور لاکھوں شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اہم ہیں۔

WhatsApp Image 2024-11-09 at 13.57.29.jpeg  WhatsApp Image 2024-11-09 at 13.57.30.jpeg

وبینار میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹری اور آئی ٹی سکریٹری کے ساتھ ایڈیشنل چیف سکریٹری/ پرنسپل سکریٹری/ پنچایتی راج محکموں کے سکریٹری، خواہش مند اضلاع کے ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، اور سال 2022، 2023، اور 2024کے تمام نیشنل ای گورننس ایوارڈ یافتہ اور ان کے نمائندے شرکت کریں گے۔ سیشن کو آئی آئی ٹی، این آئی ٹی اور آئی آئی آئی ٹی جیسے اعلیٰ اداروں کے ڈائریکٹروں اور نمائندوں کی موجودگی سے مزید تقویت ملے گی، جس سے خیالات اور بہترین طریقوں کے جامع اور اعلیٰ سطح کے تبادلے کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ وبینار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان کے موجودہ خدمات کی فراہمی کے ماڈل پر تبادلہ خیال کرنے اور گورننس کو زیادہ شہریوں پر  مرکوز بنانے کے لیے اپنے مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

شامل ہونے کے لیے، یہاں کلک کریں: https://www.youtube.com/live/4IXmTMchRpw  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ن م(

2299


(Release ID: 2072150) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil