عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت میں زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کے کامیاب اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت میں زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے لیے ہندوستان کی سب سے بڑی مہم نے بہت سے بہترین طور طریقوں اور سنگ میل کا مشاہدہ کیا
2021-2024 کی مدت میں خصوصی مہم سے 2,364 کروڑ روپے کی آمدنی؛ 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کے دوران 650 کروڑ روپے سے زیادہ کمائے گئے
وزیر اعظم نریندر مودی سے متاثر ہوکر ’’سوچھتا‘‘ میں آخری منزل پانے کے نظریہ تحت خصوصی مہم 4.0 کو پورے ہندوستان میں 5,97,276 لاکھ دفاتر میں لاگو کیا گیا، 190 لاکھ مربع فٹ دفتر کی جگہ خالی کی گئی، 45.1 لاکھ فائلوں کا جائزہ لیا گیا، 5.55 لاکھ عوامی شکایات کے کیسز کا ازالہ کیا گیا
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شاندار 'خصوصی مہم 4.0' کے کامیاب انعقاد کے لیے ڈی اے آر پی جی کو مبارکباد دی اور حکومت کی تمام وزارتوں/ محکموں کا بھی شکریہ ادا کیا
Posted On:
09 NOV 2024 4:15PM by PIB Delhi
عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 31 اکتوبر 2024 کو خصوصی مہم 4.0 کے نفاذ کے مرحلے کے کامیاب اختتام کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خصوصی مہم 4.0 سوچھتا کو ادارہ بنانے اور زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے لیے ہندوستان کی سب سے بڑی مہم تھی۔ سرکاری دفاتر میں اور بہت سے بہترین طریقوں اور سنگ میلوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی کی ہدایتوں سے متاثر ہوکر سوچھتا اور زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے لیے 'خصوصی مہم 4.0' میں آخری منزل کو پانے کے نقطہ نظر کو اپنایا گیا اور ہندوستان کے دور دراز حصوں میں 5.97 لاکھ سے زیادہ دفاتر کا احاطہ کیا گیا۔ حکومت کی طرف سے 2021-24 کے دوران چلائی گئی خصوصی مہم سے خراب سامان کچرے کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے 2,364 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ خصوصی مہم 4.0 نے 2-31 اکتوبر 2024 کی مدت میں 650 کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی۔
خصوصی مہم 4.0 میں 5.97 لاکھ سے زیادہ مقامات پر سوچھتا مہم چلائی گئی اور اس کے نتیجے میں دفتری استعمال کے لیے 190 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ خصوصی مہم کے سائز اور پیمانے میں اضافہ ہو رہا ہے جس میں 2024 میں 5.97 لاکھ سے زیادہ مقامات کا احاطہ کیا گیا تھا جبکہ 2023 میں یہ تعداد 2.59 لاکھ مقاماتِ تھی۔
خصوصی مہم 4.0 کا کابینہ کے وزراء، وزرائے مملکت اور حکومت ہند کے سکریٹریوں کے ذریعہ جائزہ لیا گیا جو عمل آوری میں قیادت اور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ خصوصی مہم 4.0 کی پیشرفت کی روزانہ کی بنیاد پر ایک وقف پورٹل (https://scdpm.nic.in/SpecialCampaign4) پر نگرانی کی گئی۔ سینئر سطح پر باقاعدہ جائزہ اجلاسوں نے خصوصی مہم 4.0 کو زبردست رفتار فراہم کی۔ خصوصی مہم 4.0 نے وزارتوں/محکموں کی طرف سے ایک لاکھ سے زیادہ سوشل میڈیا پوسٹس کے ساتھ سوشل میڈیا پر نمایاں ثشہیر کے ساتھ سوشل میڈیا میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ تمام وزارتوں/محکموں کی طرف سے 90.2 ملین تک رسائی کے ساتھ، 14,251 ٹویٹس کئے گئے۔
اسی طرح #SpecialCampaign4 پر 1200 معلوماتی گرافکس اور 256 پی آئی بی اسٹیٹمنٹس کا شمارہ جاری کیا گیا۔ پورٹل پر وزارتوں کے ذریعہ رپورٹ کردہ اختتامی مہم کے اعداد و شمار کے مطابق، مہم کے نتائج درج ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
پیمانہ
|
نتائج
|
1.
|
سوچھتا مہم کے مقامات (لاکھوں میں)
|
5.97
|
2.
|
آمدنی حاصل کی گئی(کروڑ روپے میں)
|
650.10
|
3.
|
خالی جگہ (لاکھ مربع فٹ)
|
190
|
4.
|
ریکارڈز مینجمنٹ فائلوں کا جائزہ لیا گیا (فزیکل فائلز + ای فائلز) (لاکھوں میں)
|
45.10
|
5.
|
ریکارڈ کا انتظام (فزیکل فائلز کو ختم کر دیا گیا + ای فائلز کو بند کیا گیا) (لاکھوں میں)
|
25.19
|
6.
|
عوامی شکایات + اپیلوں کا ازالہ (لاکھوں میں)
|
5.55
|
خصوصی مہم 4.0 میں سامنے آنے والے سوچھتا کو ادارہ بنانے کے کچھ بہترین طریقے درج ذیل ہیں:
1. مخطوطہ ’رامائن‘ کا تحفظ، ایشیاٹک سوسائٹی، کولکتہ، کانوں کی وزارت
2. قانون ساز محکمہ کے شاستری بھون میں دیوار کی تزئین کاری
3. تفریحی کمرے، نیشنل بال بھون، نئی دہلی، وزارت تعلیم سے اسکریپ کو صاف کیا گیا۔
4. ڈی ایم ایف گیلری، شاستری بھون، وزارت کانوں میں ویسٹ روم کو تبدیل کردیا گیا۔
5. ایلومینیم کچرے سے بنا آرٹ مجسمہ، جے این اے آر ڈی سی سی، ناگپور، کانوں کی وزارت
6. پونے ہوائی اڈے پر ایم ایس ٹی سی کے ذریعے نیلامی کے بعد پرانے کولنگ ٹاورز سے اسکریپ کو صاف کیا گیا، اے اے آئی، وزارت شہری ہوا بازی
7. خدمات کی بروقت فراہمی، ای-آفس کو اپنانے، ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال، محکمہ ڈاک کے لیے پوسٹ مین ایپ
8. نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کی طرف سے نمائش ’سوشاسن اور ابھیلیکھ‘ اکتوبر 1-31، 2024
9. نوبرا ویلی میں صفائی مہم؛ کانوں کی وزارت
10. ایریا اسٹڈی اور نایاب کتابوں کے سیکشن، سینٹرل سکریٹریٹ لائبریری میں ریکارڈ مینجمنٹ اور صفائی مہم؛ وزارت ثقافت
11. اجمیر ریلوے اسٹیشن پر دفتر کی جگہ کی تزئین و آرائش؛ وزارت ریلوے
12. اجمیری گیٹ، این ڈی ایل ایس پر سوچھتا کے بارے میں حساسیت کے لیے ’’ریل چوپالوں‘‘ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ وزارت ریلوے۔
13. کے وی ایرناکولم میں خوبصورتی؛ محکمہ برائے اسکولی تعلیم اور خواندگی
14. ترک شدہ دفتر کی جگہ کو کریچ اور کیفے ٹیریا میں تبدیل کر دیا گیا۔ سی بی آئی سی
15. سائبر سوچھتا نیشنل سائبر سکیورٹی ورکشاپ ڈی اے آر پی جی کے ذریعے سی ایس او آئی ، نئی دہلی میں 7 اکتوبر 2024 کو منعقد کی گئی۔
16. ڈسٹرکٹ سائنس سینٹر، دھرم پور میں موبائل سائنس نمائش؛ وزارت ثقافت
17. ویسٹ روم کو تفریحی کمرے میں تبدیل کیا گیا، بی سی سی ایل، دھنباد؛ وزارت کوئلہ
18. بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، ایس ایم پی کولکتہ پورٹ ٹرسٹ کے ذریعے درگا پوجا کے دوران مورتیوں کے وسرجن کے بعد گھاٹوں کی صفائی
19. بھاری صنعتوں کی وزارت کی جانب سے دی برج اینڈ روف کمپنی لمیٹڈ کے ذریعے 12 ٹن کچرے کو ہٹانا اور کوٹوا گاؤں، پریاگراج میں کنکریٹ کی سڑک بچھانا
20. جی پی او، کولکاتہ، محکمہ ڈاک کے ذریعہ کچرے سے بہترین انتظام
21. آئی آر ایم آر آئی، تھانے، ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعے ای اسکریپ کو ضائع کرنا
22. دفتری عمارتوں پر 2.3 میگاواٹ کے روف ٹاپ سولر پینلز کی تنصیب، برورا، وزارت کوئلہ
23. صحت اور خاندانی بہبود، وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری کی قیادت میں آئی جی او ٹی پلیٹ فارم پر صفائی متروں کے لیے تربیتی سیشن کا اہتمام
24. خصوصی مہم 4.0، تلنگانہ سرکل، محکمہ ڈاک کے تحت لیٹر بکس کی دوبارہ پینٹنگ اور تزئین و آرائش
25. سینئر اور حد درجہ بزرگ شہریوں کے لئے زندگی کی آسانی کے لئےایس بی آئی کے ذریعہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کے لئے خصوصی مہم کا آغاز، محکمہ مالیاتی خدمات
26. ایشیاٹک سوسائٹی، وزارت ثقافت کی طرف سے بہت پرانے مخطوطات اور تاریخی دستاویزات کا تحفظ
27. ڈی اے آر پی جی کی طرف سے ای آفس اور ای آفس کے تجزیاتی ڈیش بورڈ پر قومی ورکشاپ اور سائبر سیکورٹی پر ورکشاپ کا اہتمام
28. اسکریپ میٹریل سے بھگوان گنیش کی 12.5 فٹ اونچی مورتی تیار کیا گیا، رائے پور، ریلوے کی وزارت
29. کچرا جمع کرنے کے لیے اے آئی بن، کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر، کول انڈیا لمیٹڈ، وزارت کوئلہ
30. سی بی آئی سی کے ذریعے 8.7 کروڑ روپے کی اسمگلنگ شدہ سگریٹ کی تقریباً 105.72 لاکھ چھڑیوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خصوصی مہم 4.0 کے تحت مرکزی سکریٹریٹ میں زیر التوا معاملات میں کمی کی تعریف کی جس میں زیادہ تر وزارتیں/محکمے رپورٹ شدہ اہداف کا 90-100 فیصد حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے تمام عہدیداروں سے خصوصی مہم 4.0 کی رفتار کو سال بھر جاری رکھنے اور اسے زندگی کا ایک طریقہ بنانے پر زور دیا۔ خصوصی مہم 4.0 شاندار نتائج کے ساتھ 31 اکتوبر 2024 کو اختتام پذیر ہوئی اور تمام اعداد و شمار کو جمع کرنے کے بعد، تشخیص کا مرحلہ 14 نومبر 2024 سے شروع ہوگا۔
******
ش ح۔ م ع ۔ م ر
U-NO. 2290
(Release ID: 2072053)
Visitor Counter : 27