وزارت دفاع
کرٹین ریزر
بھارتی بحریہ کا آپریشنل مظاہرہ 2024
Posted On:
09 NOV 2024 5:23PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ اس سال یوم بحریہ کے موقع پر (04 دسمبر کو) بلیو فلیگ بیچ، پوری، اڈیشہ میں ’آپریشنل مظاہرے‘ (اوپ ڈیمو) کے دوران اپنی زبردست بحری صلاحیتوں اور فوجی قوت کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہے۔صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے اس تقریب کے لیے مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کرنے کی رضامندی ظاہر کردی ہے۔ یہ تقریب بحریہ کی کثیر جہتی صلاحیتوں کی نمائش کرتی ہے، شہریوں میں بحریہ سے متعلق بیداری میں اضافہ کرتی ہے اور بھارت کی سمندری سیاحت کے مالا مال ورثے کی عزت افزائی کرتی ہے۔
2024 کا یہ آپریشنل مظاہرہ صاف و شفاف بلیو فلیگ بیچ کے پس منظر میں منعقد کیا جائے گا، جو بھارتی بحریہ اور ریاست اڈیشہ کے بحری ورثے کے درمیان ایک رابطے کی علامت ہے۔
بھارتی بحریہ اڈیشہ کی ریاستی حکومت اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ قریبی تال میل بنا کر کام کررہی ہے تاکہ تقریب کے بلارکاوٹ انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ مقامی ناظرین اور سیاحوں کے لیے بیٹھنے کا انتظام کیا جائے گا، تاکہ ہر کوئی ساحل سمندر سے براہِ راست اس مظاہرے کو ملاحظہ کر سکے۔ ناظرین کی ایک بڑی تعداد تک اس کی رسائی کے لیے اس تقریب کو قومی ٹیلی ویژن اور بھارتی بحریہ کے یو ٹیوب چینل کے توسط سے انٹرنیٹ پر بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2292
(Release ID: 2072049)
Visitor Counter : 37