امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے صفائی اور ریکارڈ کے انتظام میں نمایاں کامیابیوں کے ساتھ خصوصی مہم 4.0 کا اختتام کیا
Posted On:
09 NOV 2024 1:26PM by PIB Delhi
فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) نے خصوصی مہم 4.0 کو کامیابی کے ساتھ ختم کرلیا ہے، جو کہ 16 ستمبر 2024 کو شروع کی گئی ایک پہل ہے تاکہ صفائی کو بڑھانے، ریکارڈ کے انتظام کو بہتر بنانے، اور اپنے دفاتر اور ڈپووں میں کام کی جگہ کو بہتر بنایا جا سکے۔ جموں و کشمیر سے لے کر کیرالہ اور گجرات سے شمال مشرقی ریاستوں تک پھیلی ہوئی اس ملک گیر مہم میں زونل، علاقائی اور ڈویژنل سطحوں پر ایف سی آئی کے دفاتر کے ساتھ ساتھ ایف سی آئی کے گوداموں سے وسیع پیمانے پر شرکت دیکھنے میں آئی۔
خصوصی مہم 4.0 کی اہم جھلکیاں
- فزیکل فائلز کا جائزہ لیا گیا: ریکارڈ کو ہموار کرنے اور آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے کی کوشش کے حصے کے طور پر، کل 102,253 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔
- فزیکل فائلز کو ختم کیا گیا: نظرثانی شدہ فائلوں میں سے، 28,699 فزیکل فائلوں کی شناخت کی گئی اور اسٹوریج کو خالی کرنے اور ریکارڈ کے تازہ ترین نظام کو برقرار رکھنے کے لیے ان کو ختم کیا گیا۔
- ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور بند کیا گیا: ایف سی آئی نے مہم کے دوران 38,207 ای فائلوں کا جائزہ لیا، جس کے نتیجے میں 5,000 ای فائلیں بند کی گئیں، اس طرح ڈیجیٹل ریکارڈ کے انتظام کو بہتر بنانے میں مدد ملی۔
- صفائی ستھرائی کی مہم چلائی گئی: مختلف ایف سی آئی مقامات پر کل 858 صفائی کی مہم چلائی گئی اور کامیابی حاصل کی ، جس سے کام کی جگہ پر صاف ستھرا اور زیادہ منظم ماحول کو یقینی بنایا جاسکا۔
- جگہ کا موثر استعمال: فائلوں کو ختم کرنے اور کباڑ کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے، ایف سی آئی نے 19,743 مربع فٹ دفتر کی جگہ خالی کی، جس سے تنظیم میں بہتر استعمال اور کارآمد کام کی جگہ کے لیے جگہ بنائی گئی۔
- کباڑ کو ٹھکانے لگانے سے آمدنی: مہم کے ذریعہ کوڑے کرکٹ اور غیرضروری اشیا کو ٹھکانے لگانے سے1,71,722 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔
خصوصی مہم 4.0 کی حصولیابی ایف سی آئی کی آپریشنل عمدگی، صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی ذمہ داری کے لیے جاری وابستگی کی عکاسی کرتی ہیں۔ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام، ایف سی آئی کے تحت ای-آفس سسٹم کے نفاذ کی طرح سابقہ اقدامات کی کامیابی کی بنیاد پر، ایف سی آئی کے دفاتر میں کاغذ کے استعمال میں کافی حد تک کمی آئی ہے اور اس کی اہمیت کو ثابت کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے،کارکردگی کے معیار میں اصلاح کے ساتھ جوابدہی میں بہتری آئی ہےجوماحول دوست بن گیا ہے ۔
جیسا کہ خصوصی مہم 4.0 کا اختتام ہوتا ہے، ایف سی آئی اپنے ملک گیر نیٹ ورک میں ایک صاف، سرسبز، اور اچھی طرح سے منظم کام کی جگہ کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
ایف سی آئی ہیڈ کوارٹر:ان کوششوں میں ایف سی آئی ہیڈ کوارٹر کی عمارت کے باہر اور سامنے کوڑے کو ہٹانا شامل ہے
اسٹور روم/ریکارڈ روم کی صفائی:
ناگالینڈ علاقہ:
خصوصی مہم 4.0 کے ایک حصے کے طور پر پانی کی نکاسی کے نظام کی صفائی
ایف سی آئی ہیڈ کوارٹر:
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U: 2284 )
(Release ID: 2072014)
Visitor Counter : 22