امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی ’سبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچھتا‘ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ’سوچھتا ہی سیوا 2024‘ مہم اختتام پذیر
Posted On:
09 NOV 2024 1:16PM by PIB Delhi
فوڈ کارپوریشن آف انڈیا(ایف سی آئی) نے ’سوچھتا ہی سیوا 2024‘ مہم کا ’سوچھ بھارت دیوس‘ کے جشن کے ساتھ کامیابی کے ساتھ اختتام کیا ہے۔ محکمہ نے ہیڈ کوارٹر اور اپنے ذیلی دفاترمیں اختتامی تقریب کے دوران بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے یہ مہم 17 ستمبر 2024 سے2 اکتوبر2024 تک پورے ملک میں جموں و کشمیر سے کیرالہ (شمال سے جنوب) اور گجرات سے شمال مشرقی ریاستوں (مغرب سے مشرق) تک تمام ایف سی آئی دفاتر زونل/علاقائی/ڈویژنل اور ور دور دراز علاقوں میں واقع گوداموں میں 760 مقامات پر شروع کی ۔ کارپوریشن نے ایک جامع صفائی مہم چلائی جس میں سوچھتا کے درج ذیل تین اہم ستونوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جس میں مختلف سوچھتا سرگرمیوں، اسکول بیداری کیمپوں اور ملک بھر میں شہریوں پر مرکوز اقدامات کے ساتھ ’پورے سماج‘ کے نقطہ نظر پر زور دیا گیا۔
سمپورنا سوچھتا اور سوچھتا لکشیت ایکائی: اس مہم کے دوران کل 565 مہمیں چلائی گئی ہیں اور ان میں سے ایف سی آئی نے 210 سی ٹی یو سائٹس (بلیک سپاٹ) کی نشاندہی کی ہے جس میں صفائی کے ہدف یونٹس (سی ٹی یوز) کو اپنانے اور وقتی تبدیلی پر توجہ دی گئی ہے۔ ایف سی آئی کے ملازمین نے ملک بھر میں مختلف مقامات پر مقامی میونسپل اتھارٹیز کے تعاون سے صفائی کی بڑی مہمیں چلائی ہیں جو کہ فضلہ اور کوڑے کے لیے ڈمپنگ یارڈز/بلیک سپاٹ کے طور پر کام کر رہے تھے اورسی ٹی یوز کو ایک بہتر اور احیاء شدہ شکل کے ساتھ تبدیل کر دیا ہے۔
سوچھتا کی بھاگیداری: ایف سی آئی نے سوچھتا کی بھاگیداری کے تحت 824 مہمیں چلائی ہیں جہاں مختلف سرگرمیاں جن میں سوچھتا کا عہد، میراتھن، واک تھون، گھر گھر آگاہی مہم، سوچھتا چوپال وغیرہ شامل ہیں جن کو ایف سی آئی کے ملازمین نے سوچھتا کو پھیلانے کے لیے مقامی عوام کی شرکت کو یقینی بناتے ہوئے کامیابی سے انجام دیا ہے۔
صفائی مترا سرکشاشیورز: ایف سی آئی نے اپنے دفاتر میں 338 مہمیں چلائی ہیں جن میں احتیاطی صحت کی جانچ پڑتال کی گئی ہے اور ایف سی آئی دفاتر میں سنگل ونڈو کیمپ لگا کر صفائی کارکنوں کے لیے مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کی گئی ہے۔ ہیڈ کوارٹرز اور اس کے مختلف دفاتر میں اختتامی تقریب کے دوران، معاشرے اور قوم کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تہنیتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا اور اچھے کام کو جاری رکھنے کی ترغیب اور حوصلہ افزائی کے لیے انہیں تحائف سے بھی نوازا گیا۔
ایف سی آئی نہ صرف ملک کے لیے غذائی تحفظ کو یقینی بنا رہا ہے، درحقیقت اس نے اپنے دفاتر/گوداموں اور آپریشنز میں سوچھتا کے تصور کو مربوط کیا ہے جس نے مہاتما گاندھی کے صفائی کے خواب کو خدمت کے طور پرشرمندہ تعبیر کرنے کی سمت کام کیا ہے۔
عوامی مہم کی چند جھلکیاں حسب ذیل ہیں:
سی ٹی یو تبدیلیاں:
سکندر لین میں ایف سی آئی ہیڈ کوارٹر کے ذریعہ سی ٹی یو سائٹ کی تبدیلی۔
پہلے
ای سیکٹر این ایچ415 ایٹا نگر میں علاقائی دفتر ایٹا نگر کے ذریعےسی ٹی یو سائٹ کی تبدیلی۔
ناگالینڈ ریجن کے ڈویژنل آفس دیما پور کے تحت ایف ایس ڈی مون کے ذریعہ ویسٹ ٹو ونڈرارٹ۔
ایف ایس ڈی مون کے ملازمین نے ایف ایس ڈی مون میں گھاس، جھاڑیوں اور بانسوں سے بھرے ہوئے علاقوں کو احتیاط سے صاف کیا، جگہ کو بے داغ ماحول میں بدل دیا۔ تخلیقی صلاحیتوں اور پائیداری کے ایک شاندار نمائش میں، ڈپو کے عملے نے 'ویسٹیٹو ونڈر' آرٹ کی مثال دیتے ہوئے، ایک فعال ڈسٹ بن تیار کرنے کے لیے بانس کو دوبارہ تیار کیا۔
ایف ایس ڈی ادے پور کے ذریعہ آکاشاوانی روڈ پر سی ٹی یو سائٹ کو تبدیل کیا گیا۔
ریجنل آفس- جھارکھنڈ کی طرف سے قریبی پارک میں سی ٹی یو کی تبدیلی اور پودے لگائے گئے۔
سی ٹی یو کو ڈویژنل آفس برہم پور کے ذریعے تبدیل کیا گیا
کچرے کے مقام کی صفائی کے بعد سی ٹی یو سائٹ پر پودے لگانے کا پروگرام منعقد کیا گیا تاکہ اس جگہ پر مزید کچرے کو پھینکنے سے بچایا جا سکے اور اس ڈمپنگ یارڈ کو پبلک پارک میں تبدیل کرنے کے لیے مقامی گاؤں پنچایت کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی گئی۔
مغربی بنگال ریجن کے تحت ایف ایس ڈی اشوک نگر کے بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کے پلانٹ کی سی ٹی یوتبدیلی۔
بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کا نظام کافی عرصے سے ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہا تھا جو کہ فضلہ کے لیے ڈمپنگ یارڈ کا کام کر رہا تھا۔ سائٹ کو بحال کر دیا گیا تھا اور بارش کے پانی کے ذخیرہ کرنے کا نظام موثر طریقے سے کام کر رہا ہے۔
ریجنل آفس پنجاب کی طرف سےسی ٹی یو تبدیلی
ریجنل آفس پنجاب نے دفتر سے ملحقہ تقریباً 600 مربع گز خالی اراضی پر بنائے گئے گندے پانی سے بھرے بڑے گڈھوں پرایک بڑی مہم چلائی۔ کھڑا پانی نہ صرف قریبی علاقوں کو نقصان پہنچا رہا تھا بلکہ غیر صحت مند ماحول بھی پیدا کر رہا تھا۔ پانی بھرا علاقہ مچھروں کا شکار تھا، جس سے صحت کے ممکنہ خطرات جیسے عام لوگوں کے لیے بیماریاں پھیلنے کے بارے میں سنگین خدشات پیدا ہوئے۔
ایک پیڑماں کے نام: شجرکاری مہم:
فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نہ صرف خوراک کی حفاظت کو یقینی بنا رہا ہے بلکہ درحقیقت ماحولیاتی استحکام کے تئیں اپنے سماجی فرض کو پورا کر رہا ہے۔ اس مہم کے تحت فوڈ کارپوریشن نے اپنے مختلف دفاتر اور گوداموں میں 27814 پودے لگائے ہیں جو کہ ہماری کوششوں میں ماحولیاتی شعور کو فروغ دینے کے لیے کارپوریشن کی لگن کی مثال ہے۔
وزیر مملکت برائے ایم او سی اے ایف اینڈ پی ڈی، محترم نموبین بمبھانیہ نے اپنے دورہ پر گجرات ریجن کے تحت ایف ایس ڈی بھاو نگر میں پودا لگایا۔
سی ایم ڈی، محترمہ ونیتا رتن شرما نے ایف سی آئی کے دیگر سینئر افسران کے ساتھ دہلی ریجن کے تحت ایف ایس ڈی مایاپوری میں شجرک کاری کی۔
****
(ش ح۔اص)
UR No. 2282
(Release ID: 2072007)
Visitor Counter : 17