سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر-آئی آئی پی دہرادون، ہندوستان میں آئی آئی ایس ایف 2024 کے لیے نقاب کشائی پروگرام
Posted On:
08 NOV 2024 8:02PM by PIB Delhi
سی ایس آئی -آر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرولیم (سی ایس آئی آر-آئی آئی پی)، دہرادون نے 30 اکتوبر 2024 کو انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول(آئی آئی ایس ایف) 2024 کے لیے نقاب کشائی پروگرام کی میزبانی کی۔ تقریب کی میزبانی گڑھوال یونیورسٹی، سری نگر کے پروفیسر ہیم وتی نندن پانڈےاور سکریٹری وجنانا بھارتی (ویبھا)، اتراکھنڈ، ڈاکٹر رویندر سنگھ بشٹ، دون میڈیکل کالج اور ایمس رشی کیش ڈی آئی ٹی یونیورسٹی، واڈیا انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین جیولوجی اتراکھنڈ سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر(یو ایس ای آر سی)، وجنانا بھارتی – شکتی کے سینئر ساتھی کے رفقائے کار نے کی۔
اس نقاب کشائی پروگرام نے آئندہ آئی آئی ایس ایف 2024 کا ایک بصیرت انگیز پیش نظارہ فراہم کیا، جو "ہندوستان کو سائنس و ٹیکنالوجی سے چلنے والے عالمی مینوفیکچرنگ مرکز میں تبدیل کرنے" پر توجہ مرکوز کرے گا۔ اس نقاب کشائی کے پروگرام نے آئی آئی ایس ایف 2024 کے دوران منصوبہ بند 25 موضوعاتی واقعات پر روشنی ڈالی۔
اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ اس سال سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) کو اس میگا ایونٹ کے کوآرڈینیشن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ڈاکٹر ہریندر سنگھ بشٹ نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف 2024) ہماری سائنسی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور اختراع کی ثقافت کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ سی ایس آئی آر-آئی آئی پی کےڈائریکٹر نے ہندوستان کی ترقی اور عالمی مسابقت کو آگے بڑھانے میں سائنس اور ٹکنالوجی کے اہم کردار کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اشتراک کیا۔ انہوں نے آئی آئی ایس ایف 2024 کے پیش نظارہ پر ایک مختصر پریزنٹیشن بھی دی۔ سی ایس آئی آر-آئی آئی پی کے ڈائریکٹر نے موجود تمام تنظیموں سے درخواست کی کہ وہ آئی آئی ایس ایف 2024میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔ تقریب کے دوران، پروفیسر ہیم وتی نندن پانڈے نے آئی آئی ایس ایف 2024 کے انعقاد میں وجنا نا بھارتی (ویبھا) کے اہم کردار کی وضاحت کی۔ انہوں نے سائنسی مزاج اور اختراع کو فروغ دینے، نیز مختلف اداروں اور کاموں کے درمیان وسیع پیمانے پر تعاون کو یقینی بنانے میں ویبھا کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی آئی ایس ایف 2024 کی رجسٹریشن اب کھلی ہے اور سب کو اس میگا ایونٹ میں شرکت کرنی چاہیے۔
نقاب کشائی کے اس پروگرام کے سلسلے کے طور پر، آئی آئی پی نے 8 نومبر 2024 کو جگیاسا 2.0 پروگرام کے تحت روڈ شو کا انعقاد کیا جس میں سینٹ کبیر اکیڈمی کے طلباء (کلاس نہم-دہم) کے ساتھ ان کی فیکلٹی نے شرکت کی۔ طلباء نے ویسٹ پلاسٹک کے پائلٹ پلانٹ کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر اجے کمار نے اس میں شامل مختلف عمل کی وضاحت کی اور ان کے واک تھرو کو مربوط کیا۔ طلباء نے آئی آئی ایس ایف 2024 کے مختلف موضوعاتی شعبوں کو اجاگر کرنے والے روڈ شو میں حصہ لیا۔
ڈاکٹر لوراج کمار آڈیٹوریم میں منعقدہ مرکزی سیشن میں، ڈاکٹر ایس کے گنگولی، چیف سائنٹسٹ نے مہمانوں ، پروفیسر کے ڈی پروہت، صدر ویبھا اتراکھنڈ اور ڈاکٹر او پی نوٹیال، سی ایس آئی آر-آئی آئی پی کے یو ایس ای آر سی سائنسٹ کا خیرمقدم کیا نے اور اپنے افتتاحی کلمات میں شرکا کا خیر مقدم کرتے ہوئے ، انہوں نے آئی آئی ایس ایف 2024 اور اس کے سماجی موزونیت کا ایک جائزہ پیش کیا۔ بعد ازاں ، نشستوں میں، پروفیسر کے ڈی پروہت نے ویبھا (اتراکھنڈ)کی تاریخ، مختلف سرگرمیوں کا ایک جائزہ پیش کیا اور طلباء کو اس کی سرگرمیوں کے ساتھ فعال طور پر منسلک ہونے کی ترغیب دی۔ ڈاکٹر او پی نوٹیال نے "تجسس پر مبنی سیکھنے" کی ضرورت پر زور دیا۔ کئی آئی آئی پی سائنسدانوں نے مختلف عصری سائنسی موضوعات میں چیلنجوں اور آئی آئی پی میں جاری کام پر پریزنٹیشن پیش کیں۔ تقریب کو ایس سی ڈی ڈی نے ترتیب دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ن م(
2270
(Release ID: 2071898)
Visitor Counter : 19