وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی تحقیق کے لیے عالمی پہچان: ہریانہ حصار میں آئی سی اے آر-این آر سی ایکوائن نےباوقار ڈبلیو او اے ایچ ریفرنس لیباریٹری کی حیثیت حاصل کی


لیباریٹری ایکوائن پائیروپلازموسس؛ خون سے پیدا ہونے والی بیماری جو گھوڑوں، گدھے، خچر وغیرہ کو متاثر کرتی ہے،کے خلاف عالمی لڑائی میں کلیدی کردار ادا کرے گی

Posted On: 08 NOV 2024 5:46PM by PIB Delhi

ہندوستان کے مویشیوں کی صحت کے شعبے کے لیے ایک تاریخی کامیابی میں، ماہی پروری،مویشی  پروری اور ڈیری کی وزارت کے تحت محکمہ  مویشی پروری اور دودھ کی پیداوار(ڈی اے ایچ ڈی)نے انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ-نیشنل ریسرچ سینٹر آن ایکوائنس، حصار (آئی سی اے آر- این آر سی ایکوائن) مویشی کی صحت کاایک عالمی ادارہ(ڈبلیو او اے ایچ) ریفرنس لیباریٹری برائے ایکوائن پائیروپلازموسس کے طور پرنامزد کرنےکی سہولت فراہم کی ہے۔ یہ عالمی پہچان ہندوستان کی سائنسی صلاحیتوں، تشخیصی بنیادی ڈھانچے اور جانوروں کی صحت سے متعلق اہم چیلنجوں سے نمٹنے میں قیادت کو بڑھانے کے لیے ڈی اے ایچ ڈی کے مستقل عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

20ویں مویشی کے اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان کے پاس تقریباً 0.55 ملین ایکوائنز(گھوڑے، ٹٹو، گدھے، خچر) ہیں، جو مختلف معاش اور صنعتوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس آبادی میں تقریباً 0.34 ملین گھوڑے اور ٹٹو، 0.12 ملین گدھے اور 0.08 ملین خچر شامل ہیں، جن میں اتر پردیش، راجستھان، گجرات اور ہریانہ جیسی ریاستیں سب سے زیادہ ارتکازرکھتی ہیں۔ڈبلیو او اے ایچ ریفرنس لیباریٹری کا درجہ نہ صرف ہندوستان کی تحقیق اور تشخیص میں اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارات پر عمل پیرا ہونے کی توثیق کرتا ہے ،بلکہ عالمی مویشی صحت میں ہندوستان کے تعاون کو بھی تقویت دیتا ہے۔ این سی آر ایکوائن اب بین الاقوامی تعاون میں کلیدی کردار ادا کرے گی، جدید تشخیصی خدمات فراہم کرے گی، تکنیکی مہارت کا اشتراک کرے گی اور ایکوائن پائروپلازموسس پر تحقیقی اقدامات کرے گی۔ یہ پہچان آئی سی اے آر-این سی آر ایکوائن کو ہندوستان کےمویشی پروری کے شعبے میں ڈبلیو او اے ایچ  ریفرنس لیبارٹری کا درجہ حاصل کرنے والی چوتھی لیباریٹری بناتی ہے، جس میں آئی سی اے آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائی سیکورٹی اینمل ڈیزیز، بھوپال (ایویئن انفلوئنزا)؛ ویٹرنری کالج، کرناٹک ویٹرنری اینمل اینڈ فشریز سائنسز یونیورسٹی، بنگلور (ریبیز)؛ اور آئی سی اے آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ویٹرنری ایپیڈیمولوجی اینڈ ڈیزیز انفارمیٹکس، بنگلور (پی پی آر اورلیپٹوس پائروسس) سے مربوط ہوتی ہے۔

آئی سی اے آر-این آر سی ایکوائن کو ڈبلیو او اے ایچ  ریفرنس لیبارٹری کے طور پر نامزد کرنے کا باضابطہ طور پر اعلان مئی 2025 میں92 ویں ڈبلیو او اے ایچ جنرل اجلاس اور مندوبین کی عالمی اسمبلی میں کیا جائے گا۔ یہ سنگ میل کی کامیابی ہندوستان کی تشخیصی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے، شراکت قائم کرنے اور مویشی صحت میں ہندوستان کی قیادت کو مضبوط کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔یہ عالمی مویشی صحت میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو بھی نمایاں کرتا ہے، خاص طور پر ایکوائن پائروپلازموسس کا مقابلہ کرنے میں، جو ایک ایسی بیماری ہے،جس کے بین الاقوامی ایکوائن کی صنعت کے لیے کافی مضمرات ہیں۔

ایکوائن پائیروپلازموسس بیماری کے بارے میں

ایکوائن پائروپلازموسس، جو ٹک سے پیدا ہونے والے پروٹوزوان پیراسائٹس بابیسیا کیبالی اور تھیلیریا ایکوی کی وجہ سے ہوتا ہے، گھوڑوں، گدھوں، خچروں اور زیبروں کو متاثر کرتا ہے اور ان جانوروں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ بنتا ہے، جس کے اہم معاشی اثرات ہوتے ہیں۔ اس کی پورے ہندوستان میں 25-15فیصد کی سیرو پھیلاؤ کی شرح ہے۔ بعض اعلیٰ خطرے والے خطوں میں،یہ پھیلاؤ 40فیصد تک پہنچ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں پیداواری صلاحیت میں کمی، صحت کی خرابی اور ایکوائنس کی نقل و حرکت اور برآمد پر پابندیوں کی وجہ سے شدید معاشی نقصانات ہوتے ہیں۔ سخت کنٹرول اور ابتدائی تشخیص کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے ڈی اے ایچ ڈی نے این آر سی ایکوائن کو ہندوستان کے ایکوائن کی بیماریوں کے قومی ریفرنس مرکز کے طور پر ترجیح دی ہے اور انسٹی ٹیوٹ نے ایکوائن پائروپلازموسس کے لیے جدید ترین تشخیصی آلات تیار کیے ہیں، جیسےایلیزا کی بنیاد پر ریکومبیننٹ اینٹیجن، بالواسطہ فلوروسینٹ اینٹی باڈی ٹیسٹ، اینٹی باڈی کا پتہ لگانے اور خون کے اسمیر کے معائنے کے لیے مسابقتی ایلیزا،ایم اے ایس پی اِن- وٹرو کلچر سسٹم اور اینٹیجن کا پتہ لگانے کے لیے پی سی آر۔

 

*************

(ش ح ۔ا ک۔ن ع(

U.No 2259


(Release ID: 2071852) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Tamil