نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ میں 2 اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کا نفاذ

Posted On: 08 NOV 2024 10:56AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت میں زیر التواء معاملوں میں کمی لانے کے وژن اور مشن سے تحریک لے کر، نیتی آیوگ نے ​​التوا کو ختم کرنے، بہتر جگہ کے انتظام کے عمل میں تیزی لانے اور ماحولیات اور سرکاری بنیادی ڈھانچے  کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے کے مقصد سے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 (عمل آوری مرحلہ) کا آغاز کیا ۔

یہ جامع مہم دو الگ الگ مراحل پر مرکوز ہے اور مؤثر حکمرانی اور عوامی خدمت کے لیے ہمارے عزم کی مثال ہے:

  1. تیاری کا مرحلہ (16 سے 30 ستمبر، 2024): اس تیاری کے مرحلے کے دوران، نیتی آیوگ نے ​​جائزہ کے لیے 10389 فائلوں کی نشاندہی کی، 5 زیر التوا عوامی شکایات کی درخواستیں، 12 پارلیمنٹ کی یقین دہانیاں، ایک پی ایم او حوالہ جات، ایک ریاستی حکومت حوالہ جات،صفائی ستھرائی اور بہتر جگہ کے انتظام کے لیے حوالہ اور دفتری جگہوں جنہیں 2 اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 3.0 کے دوران  کے لیےنمٹانے کے لیے نشاندہی کی گئی ہے۔
  2. نفاذ کا مرحلہ (2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024): بعد کے مرحلے میں، نیتی آیوگ نے ​​5 زیر التواء عوامی شکایتوں میں سے 100فیصد کو کامیابی کے ساتھ نمٹا دیا، پی ایم او اور ریاستی حکومت کی ایک ایک  حوالہ جات اور 3 پارلیمنٹ کی یقین دہانیاں شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 10389 فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 720 فائلوں کی شناخت کی گئی۔ مزید برآں دفتری جگہوں، بیرونی احاطے، ریکارڈ روم اور ڈیپارٹمنٹل کینٹین میں صفائی ستھرائی  کی سرگرمیاں شروع کی گئیں۔ یہ خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ  فائلوں کو ٹھکانے لگانے اور آفس اسپیس مینجمنٹ میں بہتری کے ذریعے تقریباً 1956 مربع فٹ جگہ کو صاف ستھرا کیا گیا، جس سے ماحولیاتی اعتبار سے زیادہ بہتر  ورک اسپیس کی انتظام کاری ممکن ہوئی۔

14 ستمبر سے 2 اکتوبر 2024 تک نیتی آیوگ میں سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 کے ذریعے مہم میں مناسب طریقے سے پیش رفت کی گئی، جس میں محکمہ نے درج ذیل سرگرمیاں انجام دیں۔

 

  1. نیتی  آیوگ میں سینئر افسروں کے ذریعہ فائلوں کا جائزہ لینے، پرانے ریکارڈوں کو ختم کرنے اور ڈیجیٹائزیشن اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے پر خصوصی توجہ دیتے  ہوئے ریکارڈ روم کا معائنہ ۔
  2. نیتی آیوگ کے افسران/ عملے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے صفائی بیداری مہم۔
  3. نیتی آیوگ آفس کے احاطے میں صفائی مہم۔
  4. نیتی آیوگ ڈپارٹمنٹل کینٹین کی مکمل صفائی ستھرائی۔

نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین(عزت مآب جناب سمن کے بیری)، کی قیادت میں ​​نیتی آیوگ کے عملے کو سوچھتا کا عہد کرایا گیا، جس کے بعدنائب چیئرمین نیتی آیوگ ، معزز رکن نیتی آیوگ (جناب رمیش چندر ) اور معزز ممبر نیتی آیوگ (جناب اروند ورمانی) کی قیادت میں  نیتی آیوگ آؤٹ ڈور کیمپس کی صفائی مہم کا آغاز کیاگیا۔


 

 

      WhatsApp Image 2024-10-08 at 2.56.41 PM      WhatsApp Image 2024-10-08 at 3.07.12 PM

      WhatsApp Image 2024-10-08 at 2.56.42 PM   WhatsApp Image 2024-10-08 at 3.09.43 PM

 

 

***************

 (ش ح۔ ش ب۔ ع ر)

U:2262

 




(Release ID: 2071846) Visitor Counter : 8


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Manipuri