وزارت دفاع
مہاراشٹر میں بھارت -آسٹریلیا مشترکہ فوجی مشق ‘آسٹرا ہند ’ کا آغاز
Posted On:
08 NOV 2024 4:09PM by PIB Delhi
مشترکہ فوجی مشق ‘آسٹرا ہند ’ کا تیسرا ایڈیشن آج مہاراشٹر میں پونے کے بیرونی تربیتی مرکز میں شروع ہوا۔ یہ مشق 8 نومبر سے 21 نومبر ، 2024 ء تک جاری رہے گی۔ آسٹرا ہند مشق ایک سالانہ تقریب ہے ، جو بھارت اور آسٹریلیا میں باری باری منعقد کی جاتی ہے۔ اس مشق کا پچھلا ایڈیشن دسمبر ، 2023 ء میں آسٹریلیا میں منعقد ہوا تھا۔
بھارتی دستہ 140 افراد پر مشتمل ہے، جس میں زیادہ تر نمائندگی ڈوگرا ریجمنٹ کی ایک بٹالین اور بھارتی فضائیہ کے 14 اہلکاروں کی ہے ۔ آسٹریلیائی فوجی دستے میں 120 افراد شامل ہوں گے، جو کہ دوسری ڈویژن کی 10ویں بریگیڈ کے 13ویں لائٹ ہارس ریجمنٹ کی نمائندگی کریں گے۔
مشق آسٹرا ہند کا مقصد ، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان فوجی تعاون کو فروغ دینا ہے، تاکہ نیم شہری ماحول اور اقوام متحدہ مینڈیٹ کے شق VII کے تحت نیم صحرائی علاقے میں مشترکہ غیر روایتی کارروائیوں کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔ یہ مشق اعلیٰ درجے کی جسمانی فٹنس، مشترکہ منصوبہ بندی اور مشترکہ حربی تربیت پر مبنی ہو گی۔
یہ مشق دو مراحل میں منعقد کی جائے گی – پہلا مرحلہ جنگی تربیت اور حکمت عملی کی تربیت پر مبنی ہو گا اور دوسرے مرحلے میں مشق کے دوران سیکھے گئے حربوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس مشق کے دوران ، سیکھے جانے والے عملی پہلوؤں میں دہشت گردانہ کارروائی کا جواب دینا، مشترکہ آپریشنز سینٹر کا قیام، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائیاں جیسے چھاپہ مار کارروائیاں، تلاش اور کارروائی کے مشن، ہیلی پیڈ کا تحفظ، ڈرونز کا استعمال اور ڈرون کو ناکام بنانے کے اقدامات اور خصوصی ہیلی بورن جیسی کارروائیاں شامل ہوں گی۔
مشق آسٹرا ہند دونوں ممالک کو حربی کارروائیوں کے طریقہ کار، تکنیک اور لائحہ عمل میں بہترین تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گی۔ یہ مشق دونوں ممالک کے سپاہیوں کے درمیان دوستانہ تعلقات اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
.....................................
) ش ح – ع و - ع ا )
U.No. 2252
(Release ID: 2071789)
Visitor Counter : 25