دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ دیہی ترقی نے زیر التواء امور کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم ایس  سی ڈی پی ایم  4.0 کو کامیابی  سے انجام دیا

Posted On: 08 NOV 2024 12:40PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے(ڈی اے آر پی جی) کی رہنمائی کے تحت، محکمہ دیہی ترقیات نے 2 اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2024 تک زیر التواء امور کونمٹانے کے لیے خصوصی مہم (ایس سی ڈی ی ایم  4.0) کے تحت مختلف سرگرمیاں انجام  دیں جن میں زیر التواء معاملات یعنی ایم پی کے حوالہ کےمعاملات، ریاستی حوالہ کےمعاملات ، پی ایم او کے کیسز، عوامی شکایات، عوامی شکایت کی اپیلوں اور بین وزارتی مشاورت(آئی ایم سی) کے امور پر خصوصی توجہ دی گئی۔

خصوصی مہم کے اختتام پر، محکمہ نے  پی ایم او  کے 1 حوالہ کیس  (100فیصد)  14 ریاستی حوالہ کےمعاملات (100فیصد)، 2 آئی ایم سی  کےمعاملات (100 فیصد)، 707 عوامی شکایات کی اپیلوں (100 فیصد)،ایم پی کے حوالے سے  75   میں سے 72 معاملوں (96 فیصد) اور 1401 میں سے 1301 (93 فیصد) عوامی شکایات کو نمٹانے میں کامیابی حاصل  کی۔

خصوصی مہم کے دوران محکمہ نے ہدف کی تمام 4681 فزیکل فائلوں اور 2410 الیکٹرانک فائلوں کا بھی جائزہ لیا۔ 1869 فزیکل فائلوں کو تلف کیا گیا اور 230 الیکٹرانک فائلوں  کو بند کیا گیا۔  اسکریپ/ای-فضلات کو ٹھکانے لگانے سے کل آمدنی 7.81 لاکھ روپے کے محصولات حاصل ہوئے۔ مہم کے دوران کرشی بھون میں تقریباً 400 مربع فٹ فلور ایریا کو خالی کرایا گیا ۔ محکمہ نے دیہی ترقیات کے محکمے کے عہدیداروں کے رضاکارانہ خدمت سے تمام 3 آؤٹ ڈور کی صفائی مہم بھی چلائی۔ روزانہ کی پیشرفت کی نگرانی ایک وقف شدہ ٹیم کے ذریعے کی جاتی تھی اور ڈی اے آ ر پی جی کے زیر اہتمام ایس سی ڈی ی ایم  پورٹل پر ڈیٹا اپ لوڈ کیا جاتا تھا۔

خصوصی مہم کے تحت کئے گئے اقدامات کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کیا گیا تاکہ مہم کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیا جا سکے۔ محکمے نے اس موقع کو دفتر کی گنجائش کوبڑھانے ، مشترکہ جگہوں کی صفائی اور دفترکے  کمروں کی دیکھ بھال کے لیے بخوبی استعمال کیا ہے۔

محکمہ دیہی ترقی نے صفائی کی خصوصی مہم کے تحت  صفائی اور  اپنے دفاتر میں زیر  التوا معاملوں  کو کم کرنے کے لیے مقرر کردہ زیادہ تر اہداف حاصل کر لیے ہیں۔

 

 ش ح۔م ش ع۔   ج

UNO-2250

 


(Release ID: 2071764) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi , Tamil