زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
خصوصی مہم 4.0 کے آخری ہفتے کے دوران محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی سرگرمیاں
Posted On:
07 NOV 2024 7:24PM by PIB Delhi
ڈی اے آر پی جی کی جانب سے خصوصی مہم 4.0 شروع کی گئی تھی جس کا مقصد ملک بھر میں حکومت ہند کے محکمہ کے دفاتر میں زیر التواء معاملوں کو کم کرنا تھا۔ خصوصی مہم 4.0 کو حکومت ہند کے تمام محکموں بشمول محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے ساتھ ان کے 270 ماتحت/منسلک دفاتر بشمول ان کے فیلڈ دفاتر اور اس محکمہ کے انتظامی کنٹرول کے تحت پبلک سیکٹر اکائیوں کے ساتھ کامیابی سے مکمل کیا گیا۔
مہم کے دوران دفاتر میں کام کے مجموعی ماحول کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی تاکہ ہر دفتر میں زیادہ مثبت ورکنگ کلچر کو یقینی بنایا جا سکے۔ خصوصی مہم 4.0 کے کامیاب آغاز کے دوران محکمہ کی پیشرفت/کارنامے درج ذیل ہیں:-
نمبر شمار
|
سرگرمیاں
|
ہدف
|
حصولیابی
|
1
|
صفائی مہم کے مقامات کی تعداد
|
1791
|
1791
|
2
|
ارکان پارلیمنٹ کے زیر التواء ریفرنس کی تعداد
|
50
|
24
|
3
|
زیر التواء عوامی شکایات
|
22295
|
22269
|
4
|
زیر التواء پی جی اپیل
|
698
|
516
|
5
|
ریکارڈ مینجمنٹ (طبعی فائلوں کا جائزہ)
|
53660
|
53660
|
6
|
ریکارڈ مینجمنٹ (طبعی فائلوں کا نپٹارا)
|
19241
|
19241
|
7
|
خالی کی گئیں جگہیں (اسکوائر فٹ میں
|
55473
|
8
|
حاصل کردہ آمدنی (روپے میں رقم)
|
6107784
|
اس محکمہ اور اس سے منسلک/ ماتحت دفاتر اور ان کے فیلڈ دفاتر وغیرہ کے ذریعہ اجتماعی طور پر خصوصی مہم 4.0 کے اختتام تک، 11 پی آئی بی نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں، یعنی 257 سے زیادہ ٹویٹ، 105 فیس بک پوسٹ، 64 انسٹاگرام پوسٹ، 26 یوٹیوب پوسٹ اور لنکڈ ان پر 14 پوسٹ کیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ن م(
2229
(Release ID: 2071624)
Visitor Counter : 19